Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 143 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، براڈ کاسٹرز کیا قدم اٹھاسکتے ہیں؟

    چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، براڈ کاسٹرز کیا قدم اٹھاسکتے ہیں؟

    فروری میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے جب کہ شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہےپاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے، ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچ گئے ہیں محسن نقوی نے بھارت سے خاموشی سے بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کرکے آئی سی سی حکام کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو ہماری حکومت بھی بتا چکی ہے کہ بھارت سے نہ کھیلیں اس لیے جیسے کو تیسا کی پالیسی اختیار کی جائے گی، اس بار کسی بھی دباؤ میں ہائی برڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گابھارت پاکستان نہیں آتا تو قانون کے مطابق نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے ، پھر بھی آئی سی سی بھارت کو شامل کرنے پر مصر ہے تو پھر پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے

    دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے

    کراچی- دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئےنمائش میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے ہونے کے بعد پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں گاڑی کی تیاری کے بعد اس پر فائرنگ کرکے ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے، پسنجر کمپارٹمنٹ کے علاوہ انجن روم، بیٹری اور فیول ٹینک کو بھی پروٹیکشن دی جاتی ہے، گاڑی کے ٹائروں میں رن فلیٹ لگائے جاتے ہیں جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد 50 کلومیٹر تک چلتے ہیں ان گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے ایک طرف اس شعبے میں پاکستان کی تکنیکی ساکھ بہتر ہوگی تو دوسری طرف یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر مسلح افواج کے ساتھ ملکی دفاع میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے

  • پنجاب میں حالات باقی صوبوں سے بہتر، میرٹ پر کسی کی نہیں سنتی

    پنجاب میں حالات باقی صوبوں سے بہتر، میرٹ پر کسی کی نہیں سنتی

    لاہور- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب میں مجموعی طور پر باقی صوبوں سے بہتر حالات ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے نیشنل سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے ملاقات کی جس دوران شرکا نے وزیراعلیٰ کو سپر سی ایم کا خطاب دیا اور کہاکہ پنجاب میں آکر لگا اندھیرے سے روشنی میں آگئے ہیں اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں، یہاں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی، میرٹ کے معاملے پر کسی کی نہیں سنتی، اسموگ جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں
    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنا مشکل کام ہے تاہم 38 فیصد سے 7 فیصد پر آنا بہت بڑا کام ہےوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرات رہتے ہیں، امن و امان اولین ترجیح ہے، پنجاب میں سیف سٹی بنائیں گے، ہر جگہ پینک بٹن لگائیں گے، کرپشن میری ریڈ لائن ہے، 15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہر کام میری ترجیح ہے

  • آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے: خواجہ آصف

    آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے: خواجہ آصف

    اسلام آباد- وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہےانہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایادوسری جانب ایک بیان میں خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو، اب یہ اسٹوری فلوٹ کردی ہے کہ باجوہ سے کسی نے بات کی، آپ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں

  • ایک بار پھر بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

    ایک بار پھر بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

    بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے سبب لاہور ایک بار پھر ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے لگیں جس کی وجہ سے پنجاب میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہےصبح کے وقت لاہور میں فضائی معیار خراب رہا جس کے سبب لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں 459 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جب کہ فیصل آباد میں 424، ملتان میں 378 اور روجھان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 رہی ادھر اسموگ میں کمی پرپابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر کے تفریحی مقامات آج سےکھل جائیں گےدوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر، پولیس تعینات

    اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر، پولیس تعینات

    راولپنڈی- اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس تعینات کر دی گئی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئےعمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جہاں سکیورٹی عملہ 3 مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گاذرائع کا بتانا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے

  • بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

    بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

    کوئٹہ- بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہےمحکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے ہیں جب کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی ہےمحکمہ خزانہ کے حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جس کے بعد 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج افسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جن میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں اور ان ہی ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے افسران سے رابطہ کیا

  • چچا کے تھپڑ مارنے پر 3 سالہ بھتیجی جان سے چلی گئی

    چچا کے تھپڑ مارنے پر 3 سالہ بھتیجی جان سے چلی گئی

    بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا کے تھپڑ مارنے سے 3 سالہ معصوم بھیتجی جان کی بازی ہار گئی بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سالہ بچی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کے علاقے الہاس نگر میں 3 سالہ بچی کے گھر کے پاس سے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی اور بچی کی لاش 21 نومبر کو برآمد ہوئی پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کے 30 سالہ چچا کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دوران تفتیش اس نے بچی کی جان لینے کا اعتراف کیا لیکن ساتھ ہی بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیابھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ بھتیجی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے بچی کو تھپڑ مارا جس سے اس کا سر کچن کی سلیب سے ٹکرایا اور وہ انتقال کر گئی ملزم کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ بہت ڈر گیا تھا اور اس نے بچی کی لاش کو جلانے کی کوشش کی لیکن پھر لاش جھاڑیوں میں پھینک دی، پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے

  • گورنر کے پی کا اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں صوبائی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا مشورہ

    گورنر کے پی کا اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں صوبائی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا مشورہ

    پشاور- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیاگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو ریاست سخت ایکشن لےانہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور کے پی میں دھرنوں ، اسلام آباد پر چڑھائی ، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپنا صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا

  • پاکستان اسٹاک میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے جہاں 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ بلندی کو پہنچاآج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا ہےحصص بازار میں آج 1 ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہوکر 12 ہزار 518 ارب روپے ہگزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھاجمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی