ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے اور آج فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہےدس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہےخیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہےپیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے
Category: اہم خبریں
-

فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشتگردی کرسکتی ہے، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیانیکٹا کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہےنیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں
نیکٹا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے -

پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ، وفد محفوظ رہا
پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا اور وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھاذرائع نے بتایاکہ وفد کرم میں امن وامان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جا رہا تھا جس میں چیف سیکرٹری اسلم چوہدری ،کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھےذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہناتھاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا
-

واٹس ایپ صارفین کیلئے وائس نوٹ ٹرانسکرائب کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
واٹس ایپ ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کررہا ہے جو صارفین کے لیے مزید آسانی پیدا کرے گاواٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے وائس نوٹ کو اب ٹرانسکرائب کرنے کی سہولت سے جوڑ رہا ہے وائس نوٹ ٹرانسکرائب کام کیسے کرتا ہے؟ٹرانسکرائب فیچر بنیادی طور پر آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے
یہ فیچر واٹس ایپ میں کیسے حاصل کیا جاسکے گا؟
صرف چند اسٹیپ پر عمل کرکے آپ اس فیچر کو حاصل کر سکتے ہیں سب سے پہلے وائس نوٹ کرنا ہے اور پھر واٹس ایپ آپ کو ٹرانسکرائب کا آپشن دے گا، جسے آپ کلک کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں خیال رہے آپ کا یہ میسج 90 ایم بی سے کم نہ ہو اور یوں وائس نوٹ کا متن آپ کو وائس نوٹ کے نیچے نظر آئے گاواٹس ایپ کی یہ سہولت صرف موبائل فون میں دستیاب ہوگی اور آپ اسے واٹس ایپ ویب پر نہیں دیکھ سکیں گے -

بھارتی کمپنی نے ایک ہزار ملازمین کو خرچہ دیکر سیرو تفریح کیلئے اسپین بھیج دیا
بھارتی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے ملازمین خوشی سے نہال ہوگئےبھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر سے تعلق رکھنے والی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر کمپنی کی جانب سے اپنے ایک ہزار ملازمین کو سیر کیلئے اسپین بھیجا گیا
کمپنی نے اپنی ایک اسکیم کے تحت ملازمین کو نہ صرف اسپین بھیجا بلکہ انہیں ٹرپ کا خرچہ بھی دیا جہاں وہ مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کمپنی کی کامیابی اور ترقی میں تعاون کرنے والے ملازمین کو پہچاننا اور ان کو انعام دینا ہےکمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرپ ملازمین کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کیلئے ہے جنہوں نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا -

آئیڈیاز 2024: نادرا کا اپنا تیار کردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیومیٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف
کراچی- بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور این آر ٹی سی کے تعاون سے ملک میں تیار کیا جانے والا جدید بائیو میٹرک ہارڈویئر متعارف کرادیا گیا نادرا ٹیکنالوجیز کی جانب سے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں مندوبین کو اپنا تیارکردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیو میٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف کرایا گیا، نادرا کا مکمل سسٹم ایک باکس میں فراہم کیا گیا ہےاس حوالے سے مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ ایم جنید نے بتایا کہ یہ سسٹم پہلے ہم بین الاقوامی وینڈرز سے حاصل کرتے تھے لیکن اب یہ خود تیار کرلیا ہے، اس کے بعد اب سیلف انرولمنٹ ڈیسک نادرا سینٹرز اور مقررہ عوامی مقامات میں نصب کیے جائیں گے جہاں پہلے سے رجسٹرڈ لوگ اپنا ڈیٹا، تجدید، بچوں کا اندراج اور دیگر سہولتیں حاصل کرسکیں گے، اس کے ذریعے پرنٹ، فنگر پرنٹ، آئی اسکیننگ اور دستخط کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہےاس کے علاوہ فورسز، بینکوں، ٹیلی کام سروسز کے لیے بھی بائیو میٹرک اور تصدیق کے لیے چھوٹی ٹیبلٹس کے ذریعے نادرا سہولتوں کی بھی نمائش کی گئی، نادرا کے نئے نظام سیلف سروس ڈیسک کی سہولت بہت جلد عوام کو تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات پر دستیاب ہوگی
-

عمران خان کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے
پشاور- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت عمل کروں گا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گاعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا، میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گےان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے، گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں
-

ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
جرائم ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیاملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہواجاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثاکاالزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نےلائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانےکے لیے 2 ہزار روپے طلب کیے تھےپولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں
-

رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ قرار دیدیا
اسلام آباد- وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کا بیان غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ قرار دیدیا رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے، یہ بیان غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ ہےانہوں نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے، ان کا احتجاج ناکام ہوگا، لوگوں کو کیسے لائیں گے یہ پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نےکوئی یقین دہانی نہیں کروائی
-

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور چراغ گُل کر دیا
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھاکراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور گھر اجاڑ دیا، مقتول سلمان لیاقت آباد نمبر ایک کا رہائشی، 4 بچوں کا باپ اور کیٹرنگ کا کام کرتا تھامقتول سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں واقع اپنے دوست کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا
دوست بلال اور واقعے کے عینی شاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی جانب سے ایک گولی چلائی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جائے وقوعہ سے بھی ایک گولی اور ایک خول ملا ہے
