Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 16 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج

    پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کا کہنا ہےکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے تقریباً ایک سال کی بات چیت کے بعد دفاعی معاہدے کا ایک مسودہ تیار کرلیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ تینوں علاقائی طاقتوں کے درمیان یہ ممکنہ معاہدہ گزشتہ سال اعلان کیے گئے پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ معاہدے سے الگ ہے، معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاق رائے ضروری ہے۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا سہ فریقی معاہدہ اس وقت پائپ لائن میں ہے، اس معاہدے کا مسودہ ہمارے پاس موجود ہے، یہی مسودہ سعودی عرب کے پاس بھی ہے اور ترکیے کے پاس بھی دستیاب ہے، تینوں ممالک اس پر غور و خوض کر رہے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ تینوں ممالک گزشتہ دو برسوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کے خدشات کے پیش نظر باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ بات چیت ضرور ہوئی ہے تاہم ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں بداعتمادی کو ختم کرنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی بداعتمادی ایسے مسائل پیدا کرتی ہے جو بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ، جنگوں یا دہشت گردی سے جنم لینے والی عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مسائل کے بعد ہمارے پاس ایک تجویز ہے کہ تمام علاقائی ممالک کو سکیورٹی کے معاملے پر ایک مشترکہ تعاون کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے، اگر متعلقہ ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کریں تو علاقائی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔چند روز قبل امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے، پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہوجائےگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ برس مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں لکھا گیا تھا کہ کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی، یہ بات نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرح ہے۔

  • عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں: رانا ثناء

    عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں: رانا ثناء

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری ایک اچھی پیش رفت ہوگی، صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی وسائل کی تقسیم کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی سے کوئی شکایت نہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا، بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کا مقدمہ ایوان صدر میں پیش نہیں کرنا چاہئے تھا، اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر سیاسی سرگرمیاں بانی پی ٹی آئی کی مرہون منت ہے، بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں تھے، یہ اپوزیشن میں ہوکر بھی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مسائل کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرنے کے حامی نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی اس پالیسی پر2011سے کاربند ہیں، ان کی پارٹی اورریاست کو مشکلات درپیش آتی رہیں، پی ٹی آئی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے، پی ٹی آئی اراکین نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفے دیئے ہوئے ہیں، یہ اسمبلی اجلاس میں بھی صرف احتجاج کرنے آتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی تقرری ایک اچھی پیش رفت ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وسائل کی تقسیم پرمختلف جگہوں پرگفتگو ہوتی رہی اورآگے بھی ہوتی رہے گی، وفاقی اورصوبائی سطح پر وسائل کی تقسیم پر بات ہوتی رہے گی، ملک پر قرضوں کی واپسی کا عمل بہت متاثرہورہا ہے، دفاع کے اخراجات میں اضافہ بھی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی وسائل کی تقسیم کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے، جب تک سارے صوبے متفق نہیں ہوتے گفتگو ہوتی رہنی چاہیے تاکہ نئے آئیڈیازسامنے آتے رہیں، ایسی پریشانی کی بات نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے شاید مختلف باتوں سے متاثر ہوکر ایسی بات کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں سندھ حکومت کی کارکردگی سے کوئی شکایت نہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ سندھ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا، سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کی، جمہوری دور میں سب ہی کے پاس تنقید کا اختیار ہوتا ہے، سندھ حکومت جمہوری گورنمنٹ ہے وہ وفاق پر تنقید کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں، وفاق پر بھی تنقید کی جاتی ہے، پنجاب حکومت پر کونسی کوئی تنقید نہیں ہوتی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا گورنمنٹ پر بھی تنقید ہوتی ہے، کسی پر مثبت تنقید بھی ہوتی ہے، وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کررہی۔

  • دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم

    دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیامِ پاکستان میں علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ بلا امتیاز سب کو برابر حقوق حاصل ہوں، آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی مالیت کھربوں ڈالرز میں ہے، ان وسائل کو بروئے کار لا کر ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جو اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں ایک معرکہ پیش آیا جس میں افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکستِ فاش دی، افواجِ پاکستان نے اپنی جرات، اعلیٰ ترین تربیت اور بہترین حکمتِ عملی کے باعث یہ کامیابی حاصل کی اور اس معرکے کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں اور چاروں صوبوں کے شہداء نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی ہے، پاکستان نے نہ صرف خود قربانیاں دیں بلکہ دنیا کو بھی دہشتگردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، اس پر دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے اور ان کے خلاف تمام شواہد ہمارے پاس ہیں، دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم ماضی میں جس طرح دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا گیا، آج بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔مزید برآں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جتنا اتحاد اور یکجہتی درکار ہے، اس کی پہلے کبھی اتنی ضرورت نہیں تھی، پیچیدہ قومی معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا تاکہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتا رہے۔

  • مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

    مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

    اونٹارو: کینیڈا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جہاں کینیڈین ٹیم مسلسل دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، اس سے قبل کینیڈا نے 2024 میں پہلی مرتبہ اس عالمی مقابلے میں جگہ بنائی تھی۔کینیڈا کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے اور ٹیم اپنا پہلا میچ 9 فروری 2026 کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔سکواڈ کی قیادت دلپریت باجوہ کو سونپی گئی ہے جب کہ ٹیم میں اجے ویر ہنڈال، انش پٹیل، دلون ہیلیگر، ہرش ٹھاکر، جسکرن دیپ بٹار، کلیم ثناء، کنور پال تتھگر، نونیٹ دھالیوال، نکولس کرٹن، رویندر پال سنگھ، سعد بن ظفر، شیوم شرما، شریاس مووا اور یوراج سمرا شامل ہیں۔

  • آسٹریلوی ٹیم جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی، پی سی بی کی تصدیق

    آسٹریلوی ٹیم جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی، پی سی بی کی تصدیق

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشمتل ٹی 20 سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔تینوں میچز کے لیے ٹاس شام ساڑھے 5 بجے جب کہ میچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ 28 جنوری بروز بدھ کو لاہور پہنچے گا۔یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، اس حوالے سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میزبانی پر پُرجوش ہیں، یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔

  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا: شہباز شریف

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا: شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک لڑاکا طیاروں کے لیے بات کر رہے ہیں، اِس سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہو گا، اور ہم اِس لعنت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم وقت میں بہتر پیشرفت دکھائی، ہم ملک میں معاشی استحکام لے آئے ہیں، اب ہم ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔

  • شاداب کا بگ بیش نہ کھیلنے کا اعلان

    شاداب کا بگ بیش نہ کھیلنے کا اعلان

    لاہور:قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ 15 میں ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔شاداب خان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شریک ہیں اور شروع میں متوقع تھا کہ وہ بگ بیش لیگ میں واپس آئیں گے ، مگر اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ لیگ میں واپسی نہیں کریں گے ۔

  • پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا

    پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا

    لاہور: لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا، شہر میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی، لیسکو کی بجلی کی طلب 3500میگاواٹ ہے جب کہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، اِس طرح شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹے تک ہے،جنریشن میں کمی اور شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ بھی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں جنوبی پنجاب میں شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ جاری ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائے گا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • کچھ لوگ سندھ کے حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    کچھ لوگ سندھ کے حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کے حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضلع تھرپارکر میں مٹھی اسلام کوٹ روڈ پر واقع این ای ڈی یونیورسٹی سے الحاق شدہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تھرپارکر اور پورے صوبے کیخلاف خاص مہم چلائی جاتی ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے تھر سے وسائل لے کراسلام آباد کو دیئے جائیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھرپارکر کے پاس اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل، سازش کے تحت شہید بینظیر بھٹو کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبہ سندھ کی کردارکشی کی جاتی ہے، سندھ کیخلاف سب سازشوں کا جواب تھرپارکر ہے، تھر کے کوئلے سے فیصل آباد کو بھی معاشی فائدہ ہوا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھرپارکر کے کوئلے سے معاشی انقلاب آیا، تھر کے کوئلے کے منافع کا حصہ تھر فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ این ای ڈی تھر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، پیپلزپارٹی کی حکومت غریب دوست حکومت ہے، ہم صوبے کے عوام کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیںبلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں سندھ کی ترقی کا راستہ اسلام آباد سے ہو کر گزرتا ہے، تھرپارکر نے تمام باتیں غلط ثابت کردی ہیں۔