Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 15 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

    قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف وہی ہو گا جو حکومت کا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حکومتی فیصلے کے ہم پابند ہیں، حکومت کہتی ہے نہیں کھیلنا تو وہ پھر 22 ویں ٹیم لے آئیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی ہیں، کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، بنگلادیش کی صورتِ حال پاکستان اور بھارت جیسی ہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے تو بنگلادیش کو کیوں نہیں؟ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فراڈ ہوا ہے، رابطہ کریں گے تو مسئلہ حل کریں گے۔

  • ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے پر بنگلہ دیش کا پاکستان سے رابطہ

    ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے پر بنگلہ دیش کا پاکستان سے رابطہ

    اسلام آباد : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈھاکا کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو اس معاملے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

  • نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

    نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

    اندور : نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 41 رنز کی شاندار فتح حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔اندورمیں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل نے 137 اور گلین فلپس نے 106 رنز کی اننگز کھیلی ،ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 296 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے 124رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت میں پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا، امدادی رقوم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔نیوز کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ سے 15 لاشیں مل چکی ہیں، 22 افراد کو معمولی زخم آئے، وہ گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں، واقعہ میں 80 افراد متاثر ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو دن پہلے افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ سب ہی کبھی نہ کبھی جا چکے ہوں گے، سوا دس بجے کے قریب آگ بھڑکی، آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، شاید شارٹ سرکٹ کہ وجہہ سے آگ لگی۔
    انہوں نے کہا کہ 100 فائر فائٹر کے ایم سی اور 100 فائر فائٹر 1122 کے وہاں آئے، صوبائی وزیر سعید غنی، مئیر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان اور میں بھی وہاں گیا، نیوی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مدد کی۔

  • کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ 23 زندگیاں نگل گئی، 62 سے زائد افراد تاحال لاپتہ، ملبہ ہٹا کر تلاش

    کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ 23 زندگیاں نگل گئی، 62 سے زائد افراد تاحال لاپتہ، ملبہ ہٹا کر تلاش

    کراچی: شہرِ قائد میں گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تہہ خانے تک رسائی ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے، 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 62 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گل پلازہ سے 23 لاشیں مل چکی ہیں، 22 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے، گھروں کو چلے گئے جبکہ 62 افراد اب تک لاپتہ ہیں، جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک ایک کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔گل پلازہ کی عمارت سے آوازیں آنے لگی ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو ہٹانے کے لیے اعلانات شروع کر دیے، پولیس طلب کر لی گئی، عمارت گرنے کا خدشہ شدید ہو گیا۔ گل پلازہ سے ملبے کو ہٹاکرسرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی انتظامیہ کو دی جانے والی اطلاعات کے مطابق گل پلازہ سانحہ میں تاحال 73لوگ لاپتہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، تہہ خانے تک رسائی ہو گئی ہے، ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد: پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان ریلویز سے متعلق ترامیم سمیت کئی اہم بلز اور توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا، ایجنڈے میں اسلام آباد میں غیر قانونی فرنیچر نمائشوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ایوان میں اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل اور پاکستان نیم آف ایمبولینس ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینابس پریوینشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر بھی بحث شامل ہے۔نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید 20 روزہ توسیع کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے چیئرمین پلین بلوچ کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیر برائے ریلویز ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کا حصہ ہو گا۔

  • محسن نقوی کا پی ایس ایل پلیئرز کے معاوضے بڑھانیکا مشورہ    ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے

    محسن نقوی کا پی ایس ایل پلیئرز کے معاوضے بڑھانیکا مشورہ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے

    اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔اجلاس میں محسن نقوی نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کروا لیں۔محسن نقوی نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھالیں، کھلاڑیوں کا فائدہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے ۔

  • نیپرا کی رپورٹ پر شدید تحفظات، اووبلنگ پر 17فیصد قابو پا لیا: اویس لغاری

    نیپرا کی رپورٹ پر شدید تحفظات، اووبلنگ پر 17فیصد قابو پا لیا: اویس لغاری

    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کے نقصانات پر17 فیصد قابو پالیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نیپرا نے سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کی یہ جون 2025کی ہے،اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھیں گے جون میں ہی رپورٹ جاری کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے اعدا و شمار سے کنفیوژن ہوتی ہے، نیپرا نے کہا 8ہزار سات سومیگاواٹ بجلی سرپلس ہے، ہم نے اینڈ پے والے پلانٹس کیساتھ مذاکرات کیے ، اِن آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیے کچھ کو بند کیا اربوں روپے کا بوجھ کم کیا۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ نیپرا نے سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کی یہ جون 2025کی ہے، اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھیں گے، جون میں ہی رپورٹ جاری کی جائے، چھ ماہ پہلے اعداد وشمار سے کنفیوژن ہوتی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ مستقبل کی سرپلس پاور کی فضول خرچی کو کم کیا ہے، ہم نے مستقبل میں میرٹ پر 7967 میگاوٹ کے منصوبے ختم کئے، اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17 ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا، اووربلنگ کے نقصانات پر سترہ فیصد قابو پالیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میٹرریڈنگ کا اتیار عوام کو دیدیا، چالیس ارب روپے سے زائد اووربلنگ کی رقم صارفین کو واپس کی ہے، ریکوریز نہ ہونے سے گردشی قرض نہیں بڑھتا، 183ارب کی مد میں اضافی ریکوریز کی ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا کہتا ہے گردشی قرض میں کمی اصلاحات سے نہیں آئی یہ غلط ہے، ہم نے نقصانات کو 183ارب کم کیا، لیٹ پیمنٹ سرچارج 260اور اصلاحات سے 300ارب کا بوجھ کم کیا۔اویس لغاری کا نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے رپورٹ میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، بجلی کے نقصانات صارفین کو منتقل نہیں ہوتے،40 ارب روپے کی اوور بلنگ کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ غیرضروری بجلی کا 17 ارب ڈالر کا بوجھ مکمل ختم کر دیا،،سبسڈی سے ہونیوالے نقصانات حکومت برداشت کرتی ہے،اصلاحات لاکر مسائل کم کر رہے ہیں، ایک سال میں میٹر ریڈر کا اختیار عام آدمی کو دیا گیا،5سے 6 سال میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہوجائے گی۔

  • کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق، عمارت میں دراڑیں، ایک حصہ منہدم

    کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق، عمارت میں دراڑیں، ایک حصہ منہدم

    کراچی: شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں گزشتہ شب لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، آگ سے عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، ایک حصہ منہدم ہوگیا، جبکہ پوری عمارت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آگ پر 77 فیصد تک قابو پا لیا گیا۔گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ میں مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ کاشف، 55 سالہ فراز، 30 سالہ عامر، 28 سالہ عامر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، درجنوں زخمیوں میں سے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے، شہید فائر فائٹر کی شناخت فرقان علی کے نام سے ہوئی۔آگ کی وجہ سے عمارت کی حالت مخدوش ہو چکی ہے، ستون کمزور ہوچکے ہیں، عمارت کے کئی حصے گر چکے ہیں جن میں عقبی حصہ بھی شامل ہے، عمارت انتہائی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے سبب ساری زمین بوس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔عمارت میں کپڑے، کراکری، پرفیوم، میک اپ ، الیکٹرانکس، کھلونوں سمیت دیگر دکانیں تھیں، تین منزلہ عمارت میں 12 سو سے زائد دکانیں قائم تھیں، آگ سے گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکے، بالائی دو منزلوں پر بھی آگ لگی ہوئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا فائر ٹینڈر بھی مدد کے لیے پہنچ چکا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں پاک بحریہ کی اسنارکلز اور دو فائرٹینڈر بھی شامل ہیں، امدادی کام میں سندھ رینجرز اور کے ایم سی بھی شریک ہیں۔عمارت میں ہوا کا راستہ نہ ہونے اور کھڑکیاں بند ہونے سے عمارت میں دھویں بھرگیا، شدید دھویں، ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے ، پانی کی کمی کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رات گئے گل پلازہ کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے بھی گاڑیوں کو پہنچنے میں مشکلات ہوئیں۔

  • پاک امریکا افواج کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم

    پاک امریکا افواج کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم

    راولپنڈی: پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ سے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہو گئی۔امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق رواں ہفتے امریکی اور پاکستانی فوج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشق انسپائرڈ گیمبٹ کے دوران تربیت مکمل کی۔سینٹ کام کے مطابق اس مشترکہ مشق میں انفنٹری کی مہارتوں، جدید حکمتِ عملیوں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا۔واضح رہے انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مشق 8 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی گئی، 2 ہفتے پر مشتمل مشق میں انسدادِ دہشت گردی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔انسپائرڈ گیمبٹ 1995 سے جاری دوطرفہ تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے، امریکا اور پاکستان کی یہ مشترکہ تربیتی مشقیں دیرینہ دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔