Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 18 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی

    حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی

    اسلام آباد: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام قومی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں، وکلا اور دانشوروں کی پہلی نشست ہوئی، قومی کانفرنس میں جماعت اسلامی،ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ڈائیلاگ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاکرات کا طریقہ کار اور درجہ حرارت میں کمی کی تجاویز پیش کی گئیں، فواد چوہدری نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر پاکستان، نواز شریف اور وزیر اعظم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کمیٹی کو بڑھائے۔اعلامیہ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کرے، خواتین سیاسی ورکروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے، سیاسی کارکنان کی رہائی کے بعد حکومت پر مذاکرات کا اعتماد بڑھے گا۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ میڈیا کی سنسر شپ کو ختم کیا جائے اور سیاسی افراد پر مقدمات ختم کیے جائیں۔نیشنل ڈائیلاگ میں بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں ہو گا۔

  • عمران کو یہ شکست نہیں دے سکتے : محمود اچکزئی

    عمران کو یہ شکست نہیں دے سکتے : محمود اچکزئی

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کو یہ شکست نہیں دے سکتے ، آخر میں انہوں نے قوم سے معافی مانگنی ہے ، پتا نہیں ان کو معافی مانگنے کا موقع ملے بھی یا نہیں۔

  • نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    لاہور: نجی:یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، متاثرہ طالبہ کی چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔کلوز سرکٹ فوٹیج میں یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالبہ کو چھلانگ گاتے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ طالبہ تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب نجی یونیورسٹی میں طالبعلم کے بعد طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین کی جانب سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی گئی، طالبہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں، جس کی وجہ سے طالبہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔پولیس کے مطابق طالبہ فاطمہ کے تمام ضروری ٹیسٹ دوبارہ کئے گئے ہیں اور اہل خانہ سے بھی مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کی گئی ہیں۔واقعے کی مکمل تفصیل جاننے کیلئے یونیورسٹی اور اطراف میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس نے تحویل میں لے لی ہے، جن کی مدد سے حالات و واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • اسرائیلی وزیر خارجہ متنازعہ صومالی لینڈ پہنچ گئے، صومالیہ کی شدید مذمت

    تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈیون سار نے آج متنازع صومالی لینڈ کا دورہ کیا جو اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے اس علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کیے جانے کے بعد کسی سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔صومالی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد دارالحکومت ہرگیسا پہنچا جہاں اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا، دورے کے دوران گیڈیون سار نے صومالی لینڈ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔اسرائیل نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جو صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا اور اب تک واحد ملک ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ صومالی لینڈ کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔ادھر صومالیہ کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز گیڈیون سار کے ہرگیسا کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے، وزارتخارجہ نے کہا کہ صومالیہ کی رضامندی کے بغیر کسی بھی سرکاری نوعیت کی سرگرمی غیر قانونی اور کالعدم ہے۔صومالیہ کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ، افریقن یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کریں۔خیال رہے کہ صومالی لینڈ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوشش کر رہا ہے، خلیج عدن کے کنارے واقع ہونے کے باعث یہ علاقہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اپنی کرنسی، پاسپورٹ اور فوج موجود ہے۔

  • کسی جماعت سےکوئی ایشو نہیں، سیاسی جماعتیں بحران کا حل نکالیں: ترجمان پاک فوج

    کسی جماعت سےکوئی ایشو نہیں، سیاسی جماعتیں بحران کا حل نکالیں: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سےکوئی ایشونہیں ہے، سیاست،سیاسی جماعتوں کا کام ہےوہ بحران کا حل نکالیں۔
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد گزشتہ سال میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جامع احاطہ کرنا ہے، یہ رف فوج کی جنگ نہیں، یہ قوم کے بچے بچے کی جنگ ہے، دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو یہ گھروں، بازاروں، گلیوں، دفتروں میں آکر پھٹیں گے۔افغانستان خطے میں دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گیا
    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی جنگ دو دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑی جارہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ریاست پاکستان اورعوام کے درمیان ایک مکمل کلیرٹی حاصل ہوئی، دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان خطے میں دہشتگردی کا بیس آف آپریشن بنا ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا میں ہی دہشت گردی کے لیے ساز گار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 خودکش حملے ہوئے، جن میں سے 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، ان خودکش حملوں میں دو حملے خواتین کی جانب سے کیے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لیے موافق سیاسی فضا موجود ہے، خیبرپختونخوا میں کرمنل ٹیرر گٹھ جوڑ موجود ہے جس کی وجہ سے 2021 سے 2025 تک خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات ہوئے۔فورسز نے 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیےانہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان اوربلوچیت سے کوئی تعلق نہیں، فوج، پولیس،ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، 14ہزار 658 آپریشن خیبرپختونخوا میں کیے گئے، 58 ہزار 778 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بلوچستان میں کیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ گزشتہ سال 2597دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری 1235شہادتیں ہوئیں، پچھلے سال 27خودکش واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 16،بلوچستان 10اورایک اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوا، 3ہزار811 دہشت گردی کے واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، 2021سب سے اہم سوال کہ 80 فیصد دہشت ردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہو رہے ہیں۔ریاست دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پرعزم انہوں نے کہا کہ ریاست انسداد دہشتگردی کے لیے پرعزم ہے، انسداد دہشتگردی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، ریاست کا دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف ہے، دنیا نے پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پانچ سال پہلے صورت حال یہ تھی کہ ایک دہشت گرد کے مارے جانے پر تین شہادتیں ہوتی تھیں، جبکہ اب یہ تناسب بدل چکا ہے اور ایک شہادت کے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور دنیا بھر کی مختلف دہشت گرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ کر رہی ہیں، القاعدہ، داعش، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں، جس کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک پر بھی پڑ رہا ہے۔شام سے اڑھائی ہزار دہشت گرد افغانستان پہنچ گئےڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حالیہ معلومات کے مطابق شام سے تقریباً اڑھائی ہزار دہشت گرد افغانستان پہنچ چکے ہیں، ان میں ایک بھی پاکستانی نہیں، یہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے، افغانستان کے ہمسایہ ممالک اس صورتحال کے باعث دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں، جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے وقت بڑی مقدار میں جدید اسلحہ چھوڑ کر گیا، جو اب دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے، یہ اسلحہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کو بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے اور ان گروہوں کو اسلحہ اور مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، سکیورٹی اداروں کے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں اور یہ معاملہ علاقائی امن کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق کہا جاتا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کیے جائیں، لیکن زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں مسجد پر حملہ کیا، فیلڈ مارشل نے خود پشاور کا دورہ کر کے اس مسجد کے ملبے پر کھڑے ہوکر دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف دیا۔افغانستان میں صرف تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنایاڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں پانچ فیصد کے برابر بھی دہشت گردی ہو تو وہ ریاست قائم نہیں رہ سکتی، افغانستان خود کو اسلام کا علمبردار بناکر پیش کرتا ہے جبکہ وار اکانومی کرتا ہے، وار اکانومی کو چلانے کیلئے وہ جنگ کو دہشتگردی کی شکل میں پورے ریجن میں پھیلایا جاتا ہے، ان کو وار اکانومی کی عادت پڑی ہوئی ہے، یہ واراکانومی کیلئے نئے سپانسر ڈھونڈتے ہیں، ہندوستان کے پیسے اورسرپرستی سے افغانستان سے دہشتگردی ہورہی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ پاکستان کی کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف اور مخصوص اہداف تک محدود رہیں، پاکستان نے افغانستان میں افغان طالبان کو نہیں بلکہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کے بیانات اور گفتگو بھی چلائی اور کہا کہ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا، افغان باشندوں کو فغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔سرحد بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمیانہوں نے بتایا کہ پچھلے سال دہشتگردی کے 10بڑے واقعات ہوئے، بنوں کینٹ،جعفرایکسپریس،نوشکی میں سول بس اور خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنایا گیا، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز، ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان، کیڈٹ کالج وانا اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور میں دوبارہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، تمام بڑے 10دہشتگردی کے واقعات میں افغانی ملوث پائے گئے، حملہ کرنے والا ہر افغانی مارا جاتا ہے، بارڈر بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے۔بھارت کا مئی میں منہ کالا کیا تو دہشت گردی کو ہوا دینے لگاڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دنیا نے دیکھا کہ معرکہ حق میں ہندوستان کا منہ کالا کیا گیا، بھارت نے معرکہ حق کے بعد دہشتگردی کو خوب ہوا دی، اکتوبر 2025 میں دہشت گردوں پر پاک افغان بارڈر پر حملے کیے گئے، گھنٹوں میں درجنوں افغان پوسٹوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نام نہاد سندور آپریشن میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ، ہندوستان کون ہوتا ہے کہ ہمارے کسی شہری کو نشانہ بنائے ، یہ حق ہندوستان کوکسی نےنہیں دیا کہ وہ پاکستان کے کسی شہری یا انفراسٹرکچرکو نقصان ہنچائے، ہندوستان کے آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی۔یفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بیانیہ بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے یہ فوج کی جنگ ہے، یہ پوری قوم کی جنگ ہے، ایک ایک بچے کی جنگ ہے، اگر دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا گیا تو کل آپ کے سکولوں، بازاروں، دفاتر اور گلیوں میں دہشتگرد حملے ہو رہے ہوں گے۔خوارج مساجد میں بیٹھ کر ڈرون استعمال کرتےانہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایاجاتا ہے کہ پاکستان فوج ڈرون استعمال کرتی ہے، ان کا سرپرست اعلیٰ ہندوستان ان کو ہر چیز فراہم کرتا ہے، خارجیوں نے مسلح آرمڈ کواڈ کاپٹرز استعمال کرنا شروع کیا، یہ مساجد، عوامی جگہوں اور گھروں کو استعمال کرتے ہیں، خارجیوں کا ایک خاص ونگ آرمڈ کواڈ کاپٹرز استعمال کرتا ہے، سرویلنس کے لیے ڈرونز کا استعمال ہوتا ہے ۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خوارج مساجد میں بیٹھ کر کواڈ کاپٹرز دہشتگردی کے لیے استعمال کرتے ہیں، خوارج بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کرتے ہیں، پاک فوج صرف دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو نشانہ بناتی ہے۔ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہےڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ریاست دہشت گردی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہرطریقےسےلڑیں گے، ہم نےجنازے اٹھائےہیں ہم ان کوجہنم واصل کریں گے، دہشت گردوں کےسہولت کاروں کے آخری کونے تک جائیں گے، فتنہ الخوراج کےمراکزافغانستان میں ہے،ریاست اپنےایک ایک بچے،شہری کا تحفظ کررہی ہے۔پاکستان کی سالمیت کی جنگ کسی کی ذات سے بڑی نہیںلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی سالمیت کی جنگ ہے، کسی کی ذات پاکستان سےبڑی نہیں ہے، جو کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے کیا ان کی شخصیت ملک سے بڑھ کر ہے؟وانا میں معصوم بچوں پرحملہ ہوا،پولیس،ایف سی،سویلین کیا صوبےمیں شہید نہیں ہورہے؟کہتےہیں کابل سےسکیورٹی کی بھیک مانگیں گے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کی سیاست پاکستان سے بڑھ کر نہیں،حکومتیں بااختیار ہوتی ہے، ادارے بااختیار نہیں جس طرح ہونے چاہئیں جو ابھی بھی کہتے ہیں بات چیت سے مسئلے حل کریں ان سے پوچھیں طالبان سے کیا محبت ہے، ہمارا کام دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی قوم کےسامنےلانا ہے۔ہم حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہےاُنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت ہے کہ اَن سے کوئی بات چیت نہیں کرنی، ہماری طرف سےکلیریٹی ہے، یہ خوراج ہیں اِن سےلڑنا ہے، اَن کو کوئی سپیس نہیں دینی، دہشتگردوں کا کوئی ایمان نہیں، ہم حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہے، ہمیں کسی دہشتگرد سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان طالبان سے2021سےبارہا مذاکرات کیے،کابل میں افغان طالبان کا ہی رول ہے،دوطرفہ بات چیت سےکوئی فائدہ نہیں ہوا، ہمارے نزدیک دہشت گرد کا کوئی رنگ یا شیڈ نہیں۔ایک لیڈراپنی جماعت کوایک آمرکی طرح چلاتا رہالیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم نے اُس وقت کے آرمی چیف کو باپ ڈکلیئر کیا، یہ بیانیہ مضحکہ خیز ہے کہ ہم بےاختیار تھے، ایک لیڈر اپنی جماعت کو ایک آمرکی طرح چلاتا رہا، وہ شخص کہتا ہے میں بےاختیار تھا، ہم تو سمجھتے ہیں قوم کا ایک ہی باپ قائداعظم محمدعلی جناح ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کوسیاست کیلئےاستعمال کیا گیا، ہمارے لیےتمام سیاسی جماعتیں،صوبےبرابرہیں، آئین اورقانون ملک کےعوام کوتحفظ فراہم کرتا ہے، بارڈر بندش کے فوائد نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔کوئی مذاق ہےخیبرپختونخوا کودہشت گردوں کےحوالےکردیںاُنہوں نے کہا کہ یہ توکہتےہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، سکیورٹی ہیبت اللہ سے لیں گے، کوئی مذاق ہے خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کےحوالےکردیں، ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے پر فخر ہے، اگر ملک میں سکیورٹی ہو گی تو کاروبار ہو گا، جان ہے تو جہان ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر خیبرپختونخوا میں ترقی نہیں ہو گی، جو حکومت ہوتی ہے وہی ریاست ہوتی ہے اُس نے پورے ملک کو لیکر چلنا ہوتا ہے، معاملات کا حل اُن کے پاس ہے، حکومت کے ساتھ باقی ادارے مکمل ہم آہنگی کےساتھ چل رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ جو سیاسی ایشو ہے اُس کو سیاست دان بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں، پاکستان کی معیشت افغانستان سے نہیں ڑی ہوئی، اُن کے کہنے پر کیا پاکستان اپنی فوج بارڈر سے اٹھا دے؟ افغانستان میں افغان عوام بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔افغانیوں کوخود فیصلہ کرنا ہےکہ قابض گروپ کےساتھ کیسےڈیل کریںترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانیوں کوخود فیصلہ کرنا ہےکہ قابض گروپ کےساتھ کیسےڈیل کریں، ہم پاکستان کی سکیورٹی اوربارڈرکےذمہ دارہیں، سیکورٹی فورسزکا کام علاقوں کودہشت گردوں سےکلیئرکرانا ہے،آپ کےسامنےسوات کا ماڈل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نےبہت سارےعلاقوں کو کلیئ رکیا پھر دوبارہ شہادتیں دیں، اِس سال 2500 دہشت گرد مارے گئے، ملٹری، سیاسی لیڈر شپ میں بالکل کلیریٹی ہے، دہشت گردوں نے دائیں، بائیں یا اکٹھے آنا ہے براہِ راست آنا ہے جسے مرضی آجائیں، ایک بار مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔ہمیں کسی سیاسی جماعت سےکوئی ایشونہیں ہےڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس سیاسی جماعت نےبات کرنی ہے حکومت سے کرے، ہمارا کام سیاسی جماعتوں سےبات کرنا نہیں، ہمیں کسی سیاسی جماعت سےکوئی ایشونہیں ہے، سیاست، سیاسی جماعتوں کا کام ہے وہ کوئی حل نکالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا کودہشت گردی کےفروغ کے لیےبھی استعمال کیا جاتا ہے، ریاست نےسوشل میڈیا کےخلاف کچھ اچھےقوانین بنائےہیں، خیبرپختونخوا میں غربت کا بھی مسئلہ ہے، بلوچستان حکومت نےضلعی، تحصیل لیول پر پیسےکو منتقل کیا۔ترجمان پاک فوج کا خیبرپختونخوا سےمتعلق سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ پیسےکی کمی نہیں ہے، اللہ تھوڑے پیسے میں بھی برکت ڈال دیتا ہے، پیسہ عوام پر لگایا جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے، عوام کوبیانیہ میں الجھانےاور کنفوژن میں ڈالنےکے بجائےمسائل حل کریں۔

  • دھند برقرار،ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق،70پروازیں تاخیر کاشکار   رحیم یار خان میں 6، نواب شاہ میں 3شہری چل بسے ، موٹروے کئی مقامات پر بند، لاہور کا درجہ حرارت 6 رہا گلیات، آزادکشمیر اور دیگرعلاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند ،پنجاب میں کئی مقامات پر بارش

    دھند برقرار،ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق،70پروازیں تاخیر کاشکار رحیم یار خان میں 6، نواب شاہ میں 3شہری چل بسے ، موٹروے کئی مقامات پر بند، لاہور کا درجہ حرارت 6 رہا گلیات، آزادکشمیر اور دیگرعلاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند ،پنجاب میں کئی مقامات پر بارش

    لاہور،رحیم یار خان، چنی گوٹھ،نواب شاہ ،اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں دھند برقرار، ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کئی مقامات پر بند ،فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ، 2 پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل ، 70تاخیر کا شکار ہو گئیں،دوسری طرف بالائی علاقوں میں مزید برفباری سے سردی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بھی دھند چھائی رہی، سندھ میں نواب شاہ مین مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 2گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ رحیم یار خان کی بستی حاجی کرم دین میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خالد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ موضع نائچ میں ٹرالر نے 65 سالہ فیاض احمد کو کچل دیا، نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسی طرح صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑ ے 10 سالہ عاصم کو نامعلوم گاڑی نے روند ڈالا،صادق آباد میں ہی 20 سالہ وحید موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دم توڑ گیا۔مزید دو حادثات میں روجھان کا 35 سالہ نورمحمد اور لیاقت پور کا 60 سالہ اکبر علی زخمی ہو نے کے بعد دم توڑ گئے ۔علاوہ ازیں دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 2 لاہور سے بلکسر تک بند،ایم 3 لاہور سے ملتان،ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان ،ایم 5 ملتان سے سکھر اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دی گئی ۔دوسری طرف جاری فلائٹ شیڈول کے مطابق خراب موسم کے باعث کراچی سے لاہور آنیوالی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کر دی گئیں، اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارلیاگیا ۔ علاوہ ازیں لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 ، ملتان کی 7، پشاورکی 3 جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکردو کی 2، 2، پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مزید برآں کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پی کے 373 پرواز 11 گھنٹے ، ابوظہبی سے لاہورکی غیرملکی ایئر لائنزکی 2پرواز یں 10 گھنٹے۔لاہور سے مدینہ کی پی کے 747 پرواز 8 گھنٹے ، دمام کی پی کے 248 پرواز 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی ایس وی 801 اور 800 پروازیں 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے ذریعے بارش برسانے والا سسٹم تاحال شمالی علاقہ جات میں موجود ہے ، یہ سسٹم پنجاب سے نکل گیا ،پنجاب میں پھر صبح اور رات کے ا وقات میں دوبارہ دھند کا راج ہوگا، لاہور میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، لاہور کا فضائی معیار جمعہ کوقدرے بہتر رہا جبکہ فیصل آباد، شیخوپورہ میں فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم سرد ہو گیا،ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ۔گلیات کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی، لواری ٹنل میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑ چکی، چترال میں 28 انچ اور استور کے کئی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، چلاس اور اپر دیر کے پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی ، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیسرے روز بھی برفباری جاری رہی ، شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ بلوچستان میں بھی سردی کی شدید لہر آگئی۔ ریسکیو ٹیم نے گلیات کالا باغ کے قریب چھم کے مقام پر برف میں دھنسی سیا حوں کی گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا۔ متاثرہ افراد کی گاڑیوں کو محفوظ راستے تک پہنچادیا گیا۔ادھر قلات شہر و گردونواح میں میں سردی نے ہر شے جمادی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ،منفی 7 ریکارڈ کیا گیا ،شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، شدید سردی میں گیس کی بندش و بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں پندرہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع میں بھارت، سری لنکا، یو اے ای، چائنا سٹاک مارکیٹس سے بہت بہتر رہی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ررفتار نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہانگ کانگ، جاپان ،سنگاپور،ترکیہ کے حصص بازار بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی رست میں دوسرےنمبر پربراجمان ہو گئی، پہلی بار 30 فیصد اضافے سے نئے انویسٹرز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےانویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کرگیا، انویسٹرز کی مجموعی تعداد پہلی بار4 لاکھ 64 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔

  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دورہ چین کے دوران بیجنگ پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دورہ چین کے دوران بیجنگ پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ چین کے لئے بیجنگ پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اتوار کو چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 ویں چین پاکستان وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان۔چین سفارتی تعلقات کے 75 ویں سال کے آغاز کے موقع پر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے 2026 کے دوران مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

  • اٹلی کو برآمدات میں 6.61فیصداضافہ

    اٹلی کو برآمدات میں 6.61فیصداضافہ

    اسلام آباد:اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6.61 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 40فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 5ماہ میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو 513.29 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو6.61فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کو برآمدات سے 481.46ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

  • رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے متجاوز

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے متجاوز

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔دستاویز کے مطابق برآمدات میں رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 8.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، چھ ماہ میں درآمدات میں 11.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں 15 ارب 18 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں، چھ ماہ میں درآمدات 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ کی گئیں۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ساڑھے 16 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، اسی عرصے میں 30 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں۔گزشتہ سال دسمبر کی نسبت رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 20 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ اضافہ ہوا۔