Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 19 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا

    پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان کے منرلز اینڈ مائنز کے شعبے میں بڑی پیش رفت ، پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شریک ہوگا۔پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم میں شریک ہوں گی، سعودی عریبیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین پاکستان دا منرل مارول کے نام سے لگائے گا، پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ معدنیات اور توانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں پاکستان پویلین، اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دورران دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا،257بھارتی قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت سال میں دوبار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان نیوکلیئرانسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے، پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔

  • بااختیار بلدیاتی نظام دو، 15جنوری کو ریفرنڈم ہوگا: حافظ نعیم   ریفرنڈم کے بعد پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے جماعت اسلامی پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے انتخابات میں حصہ لے گی ، پریس کانفرنس

    بااختیار بلدیاتی نظام دو، 15جنوری کو ریفرنڈم ہوگا: حافظ نعیم ریفرنڈم کے بعد پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے جماعت اسلامی پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے انتخابات میں حصہ لے گی ، پریس کانفرنس

    لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں 15جنوری کو ملک گیر ریفرنڈم ہوگا۔ نتائج کے بعد پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ منصورہ میں بلدیاتی نظام بالخصوص پنجاب میں حالیہ متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے قانون پر مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور آئین کی دفعہ 140-اے کے مطابق تمام اختیارات منتقل کرکے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ ۔ امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے قانون کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت کی نرسری پر شب خون کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ نوکر شاہی راج ، بادشاہت یا ملکہ کے نظام کی بھرپور مزاحمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ‘‘ووٹ کو عزت دو’’ کا نعرہ عوام نے قومی انتخابات میں بخوبی دیکھ لیا، فارم47سے اقتدار میں آنے والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس عوامی شب خون پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پندرہ جنوری کے ریفرنڈم کے لیے مرکزی، صوبائی سطحوں پر آزاد ریفرنڈم کمیشن بنیں گے ،کروڑوں لوگوں سے رائے لی جائے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ عدالتوں کو صوبائی حکومت کو بھیجے جانے والے نوٹسز دکھانے اور ٹال مٹول کی بجائے اپنا اصل کام کریں اور انتخابات کرائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ بدل دونظام کی تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف سپلیمنٹری گرانٹس منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف سپلیمنٹری گرانٹس منظور

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اتحہ خوانی اور خراج عقیدت پیش کیا، محمداورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ای سی سی نے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم، کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کیلئے 16 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی، ای سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو ای سی سی نے سراہا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی میں دفاعی ضروریات کے تحت بُلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری، سکیورٹی تقاضوں کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے کابینہ ڈویژن اور دفاعی ڈویژن کی سمریز منظور کرلیں۔

  • سعودی اتحادی فورسز کے حملے، یمن میں 90 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ

    سعودی اتحادی فورسز کے حملے، یمن میں 90 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ

    صنعا: یمن نے سعودی اتحادی فورسز کے حملے کے بعد ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی صدارتی کونسل نے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، یمنی صدارتی کونسل کے مطابق یمن کی فضائی، بحری اور بری حدود 72 گھنٹوں کےلیے بند رہیں گی۔اس سے قبل کہا گیا کہ سعودی اتحاد فورسز نے مکلا بندرگاہ پر اتارے گئے اسلحے اور فوجی اڑیوں کو محدود کارروائی میں نشانہ بنایا۔سعودی اتحادی فورسز کی کارروائی اس وقت کی گئی، جب 2 بحری جہاز بغیر اجازت بندرگاہ میں داخل ہوئے اور مشرقی یمن میں سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے لیے اسلحہ اور عسکری سامان اتارا گیا۔اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ دونوں جہاز 27 اور 28 دسمبر 2025 کو فجیرہ بندرگاہ سے روانہ ہو کر مکلا پہنچے، انہوں نے اتحاد کی جوائنٹ فورسز کمانڈ سے کوئی باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی تھی۔

  • یو اے ای یمن میں عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے: سعودی عرب

    یو اے ای یمن میں عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے: سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، یواےای کا یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کرکارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے، یہ اقدام ہماری قومی سلامتی اورجمہوریہ یمن کےامن سمیت پورے خطےکے لیےخطرہ ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات یمنی حکومت کی حمایت کے لیے عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے یا اس سے چھیڑچھاڑ کو ریڈلائن سمجھا جائےگا، ہم کسی ایسےاقدام سےگریزنہیں کریں گے جو اس خطرے کے سدباب کے لیے ضروری ہو۔سعودی عرب نے صدریمنی صدارتی قیادت کونسل اور ان کی حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ ہم یمن کے امن، استحکام اور خودمختاری کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

  • سعودیہ کا بیان مایوس کن، یو اے ای نے یمن سے متعلق تمام الزامات مسترد کردیئے

    سعودیہ کا بیان مایوس کن، یو اے ای نے یمن سے متعلق تمام الزامات مسترد کردیئے

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام الزامات مسترد کردیے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، یواےای کا یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کرکارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے، یہ اقدام ہماری قومی سلامتی اورجمہوریہ یمن کےامن سمیت پورے خطےکے لیےخطرہ ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورہ پر رحیم یار خان پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورہ پر رحیم یار خان پہنچ گئے

    رحیم یارخان: وزیراعظم شہباز شریف اپنے مختصر دورہ پر رحیم یار خان پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف رحیم یارخان میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے پیلس جائیں گے۔شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اپنے مختصر دورے کے دوران میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

  • کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

    کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

    کراچی: کراچی میں موسم سرماکی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر کو شہر قائد میں بادل برسیں گے، منگل سے بدھ کے درمیان شہر میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، مغربی ہواؤں کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔28دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، 29دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے۔

  • ملک پر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط : حافظ نعیم    20فیصد کے پاس 80فیصد لوگوں کے وسائل،ظلم و استحصا ل کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل کی جڑ اسٹیبلشمنٹ نے کراچی و سندھ میں بدترین لوگ مسلط کیے ،فوج غزہ بھیجنے کی کوشش کی مزاحمت کرینگے :خطاب

    ملک پر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط : حافظ نعیم 20فیصد کے پاس 80فیصد لوگوں کے وسائل،ظلم و استحصا ل کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل کی جڑ اسٹیبلشمنٹ نے کراچی و سندھ میں بدترین لوگ مسلط کیے ،فوج غزہ بھیجنے کی کوشش کی مزاحمت کرینگے :خطاب

    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، پاکستان پر وڈیروں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے ۔کراچی میں تربیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو قتل کر رہے ہیں، اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہ کرنے والے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ افظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 20 فیصد لوگوں کے پاس 80 فیصد لوگوں کے وسائل ہیں، 20 فیصد لوگوں کا سب پر قبضہ ہے ، پاکستان پر وڈیروں جاگیر داروں سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے ، یہ کنسورشیم پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی بولی لگاتا ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس نظام سے نجات کے لیے طویل اور تیز جدوجہد ناگزیر ہے ، قومی ایئر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے۔ضلع کیماڑی کے تحت جامع مسجد رابعہ رحمان صحافی کالونی ماڑی پور میں فیملی تربیت گاہ اور ضلع ایئرپورٹ کے تحت جامعہ ملیہ مسجد ملیر میں تربیتی اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ نے کراچی اور سندھ میں بدترین لوگوں کو مسلط کردیا ہے ۔ پیپلز پارٹی40 بڑے وڈیروں پر مشتمل اور وصیت و وراثت کی بنیاد پر چلنے والی جماعت ہے ،جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ اس نے کبھی بھی لسانیت و عصبیت کی سیاست نہیں کی۔ کارکنان گلی گلی جائیں، پاکستان کی آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہیں، کارکنان انہیں تحریک کا حصہ بنائیں اور بزرگ ان کی سرپرستی کریں، عوامی کمیٹیاں فعال اور مضبوط بنائیں، حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور دین کے پیغام کو عام کریں۔ آئندہ الیکشن نہ صرف جیتنا ہے بلکہ ووٹ کا تحفظ بھی کرنا ہے اور ایسی عوامی قوت اور طاقت جمع کرنا ہے کہ کوئی مینڈیٹ پر ڈاکا نہ ڈال سکے۔پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا کو اپنی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے ۔ ٹرمپ کے منصوبے پر اگر فوج بھیجی جائے گی تو یہ فیصلہ ملک اور فوج کے خلاف ہو گا۔ امن کے نام پر دھوکا نہیں چلے گا اگر حکومت نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو زبردست مزاحمت کریں گے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایئر لائن جو پاکستان کا فخر اور دنیا کی ٹاپ ایئر لائن مانی جاتی تھی جس نے چائنا، امارات ودیگر ممالک کی ایئر لائن کو تربیت دی، اسے حکمران طبقے کی کرپشن و نا اہلی اور من پسند بھرتیوں سے تباہ کردیا گیا اور اسے ایسے موقع پر فروخت کیا جب اس نے گزشتہ 6 ماہ میں قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا ہے۔ہمارا اس سے کوئی مطلب نہیں کہ اس کو کس نے خریدا ہے ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس کو کیوں فروخت کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو بہتر کیوں نہیں بنایا اس لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا چاہئے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سمیت دیگر حکمران پارٹیاں فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، ہم کسی سازش کے ذریعے سے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ زیر زمین نہیں بلکہ بر سر زمین عوام کی جدوجہد سے ہی اقتدار میں آئیں گے۔پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج کررہی ہے۔وڈیرے اور جاگیردار نہ صرف بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتے بلکہ اختیارات بھی منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان پر بدل دو نظام اجتماع عام میں ملک بھر سے لاکھوں مردو خواتین کی تاریخی شرکت کے بعد نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ تحریک اور جدو جہد کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ بد قسمتی سے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم اور معیشت میں سود کا نظام قائم ہے ۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں یکساں نظام تعلیم اور معیشت سود سے پاک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم و استحصا ل کا نظام ہی ملک اور قوم کے تمام مسائل کی جڑہے ، اسے جڑ سے اُکھاڑنا ہوگا۔