Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 46 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • ’قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دیگا‘ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    ’قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دیگا‘ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    واشنگٹن: امریکا نے دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی حملے کی صورت میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے دفاع کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کریں گے، قطر امن، استحکام اور خوشحالی کی جدوجہد میں امریکا کا ثابت قدم اتحادی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور قطر قریبی فوجی تعاون اور مشترکہ مفادات کے رشتے میں جڑے ہیں۔

  • پیرابتائے نجی سکولزنے کتنے حقداربچوں کوفری تعلیم دی : اسلام آباد ہائیکورٹ

    پیرابتائے نجی سکولزنے کتنے حقداربچوں کوفری تعلیم دی : اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی جانب سے حقدار بچوں کو فری تعلیم دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس انعام امین منہاس نے دائر درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے پیراکو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ جمع کرائی جائے کہ کتنے مستحق بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں مفت تعلیم فراہم کی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق پیرا ایکٹ کے تحت پرائیویٹ سکولز دس فیصد نشستیں غریب اور مستحق بچوں کیلئے مختص کرنے کے پابندہیں۔

  • روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا

    روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا

    کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • حکومت کا عوام کو تحفہ، الیکٹرک وہیکل مالیاتی اسکیم کا آغاز

    حکومت کا عوام کو تحفہ، الیکٹرک وہیکل مالیاتی اسکیم کا آغاز

    کراچی:حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ماحول دوست الیکٹرک وہیکل مالیاتی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے ، جس کے تحت اسٹیٹ بینک کے تعاون سے سود سے پاک قرضوں پر ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور رکشے فراہم کیے جائیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلیں اور 3 ہزار 170 رکشے فراہم کیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار موٹرسائیکلیں اور ایک ہزار رکشے جبکہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار موٹرسائیکلیں اور 2 ہزار 171 رکشے دیے جائیں گے ۔الیکٹرک موٹرسائیکل کے لیے قرض کی حد 2 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ، جس پر 50 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، یوں خریدار کو یہ موٹرسائیکل صرف 1 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح الیکٹرک رکشے کی قیمت 8 لاکھ 80 ہزار روپے ہے ، جس پر 2 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی اور خریدار کو یہ 6 لاکھ 80 ہزار روپے میں ملے گا۔ خریدار کو صرف 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگی جبکہ خواتین کے لیے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔اسکیم کے تحت کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ 10 فیصد موٹرسائیکل جبکہ فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے مل سکیں گے ۔ قرض کی مدت موٹرسائیکل کے لیے 2 سال اور رکشے کے لیے 3 سال ہوگی۔ عمر کی حد موٹرسائیکل خریداروں کے لیے 18 سے 65 سال اور رکشے کے لیے 21 سے 65 سال مقرر کی گئی ہے ۔قرض روایتی اور اسلامی بینکاری دونوں ذرائع سے دستیاب ہوگا اور اقساط میں صرف اصل قرض اور انشورنس شامل ہوگی۔ شرحِ منافع حکومت برداشت کرے گی ۔

  • اسٹاک ایکسچینج :100انڈیکس پہلی بار 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس عبورکرگیا

    اسٹاک ایکسچینج :100انڈیکس پہلی بار 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس عبورکرگیا

    کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز نئے ریکارڈ قائم کردیے ۔ بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز کے چند منٹوں میں ہی 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی، جو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ۔ ابتدائی ٹریڈنگ 663 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 920 پوائنٹس پر شروع ہوئی، جس کے بعد تیزی کا سلسلہ بڑھتا گیا اور انڈیکس نے 1600 پوائنٹس کے بھاری اضافے سے 1 لاکھ 63 ہزار 903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح چھو لی۔ دن بھر انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار سے 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کے درمیان ریکارڈ تیزی کے ساتھ گردش کرتا رہا۔اس شاندار رفتار کے پیچھے اہم عوامل میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات، سی پیک فیز ٹو کے معاہدے ، سعودی عرب سے متوقع سرمایہ کاری، توانائی کے گردشی قرضوں میں کمی کا منصوبہ، اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ، آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات، روپے کی قدر میں استحکام، بلیو چپ کمپنیوں کے نتائج اور عالمی اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد شامل ہیں۔کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 ہزار 590 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جو تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے ۔ اس دوران کے ایس ای 30 انڈیکس 548 پوائنٹس اضافے سے 50,271 پر، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1375 پوائنٹس اضافے سے 243,695 پر جبکہ آل شیئر انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 100,005 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 120 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 19,042 ارب روپے سے بڑھ کر 19,162 ارب روپے ہوگیا۔ دن بھر 482 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 235 کے شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، 216 میں کمی اور 31 میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 65 ارب 76 کروڑ روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

  • کھیل کو جنگ سے جوڑنا مایوسی ظاہر کرتا ہے :نقوی

    کھیل کو جنگ سے جوڑنا مایوسی ظاہر کرتا ہے :نقوی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے۔ لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی ہے ، انڈیا جیت گیا،ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔ مودی کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ بھارتی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں کئی صارفین نے اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز بیان قرار دیا۔اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں کا سامنا رہا ہے اور کوئی کرکٹ میچ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل کو جنگ سے جوڑنا صرف مایوسی ظاہر کرتا ہے اور اس سے کھیل کی روح متاثر ہوتی ہے ۔

  • غزہ بارے اچھا کام ہوا تو متنازعہ نہ بنایا جائے، کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

    غزہ بارے اچھا کام ہوا تو متنازعہ نہ بنایا جائے، کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ بارے کوئی اچھا کام ہوا ہے تو متنازعہ نہ بنایا جائے، کچھ لوگ اِس پر سیاست کر رہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کوعالمی فورم پر اُجاگر کیا گیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی۔اُنہوں نے کہا کہ فلسطین، ترکیہ سمیت بہت سےملکوں نےمسئلہ فلسطین اُجاگر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، بطور وزیر خارجہ9 اعلیٰ سطح اجلاس اور 20سے زیادہ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ ، آسٹریا کے چانسلر، صدر ورلڈ بینک، بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقاتیں ہوئیں، اُن کی دورے کے دوران کل سات ملاقاتیں ہوئی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ عرب اور 3 اسلامی ممالک سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں 28 منٹ کا خطاب کیا، وزیر اعظم نے فلسطین پر گفتگو کی اور اسرائیل کے مظالم بیان کیے، اُنہوں نے سندھ طاس معاہدے پر بھی گفتگو کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرینڈنگ میں رہی، فلسطین نے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جب کہ میں نے اقوام متحدہ میں 9 ہائی لیول میٹنگز کی، میری بیس کے قریب دوطرفہ ملاقاتی ہوئیں، ٹرمپ کی آٹھ ممالک کے سربراہان سے ملاقات کا مقصد تھا کہ جاری جنگ کو کیسے روکا جائے۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین پر او آئی سی کی 6 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اقوام متحدہ میں بھی فلسطین پر اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا اور امدادی سامان بھجوانے کے حوالے سے مشکلات کا بھی معاملہ اُتھایا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ شہباز شریف نے آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات کی،اُن کا دورہ امریکہ نہایت کامیاب رہا، وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین امن معاہدے پرسعودی وزیر خارجہ مسلسل رابطے میں رہے، پاکستان سمیت 8 ممالک نے معاہدے کو خوش آمدید کہا ہے، پاکستان،سعودی عرب،یواے ای،ترکیہ سمیت 8 ملکوں نے مشترکہ بیان جاری کیا، فلسطین اتھارٹی نے بھی اِسے بھر پور سراہا۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی اچھا کام ہوا ہے تو اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ظلم کے خلاف آواز اُٹھانے والے 8ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان میں کچھ لوگ اِس بات پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

  • شدت پسندانہ رویوں کا خاتمہ ضروری ہے : طاہر اشرفی

    شدت پسندانہ رویوں کا خاتمہ ضروری ہے : طاہر اشرفی

    لاہور:پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ماڈل ٹاؤن جامعہ مسجد مبارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاشرتی کشیدگی، مذہبی رویوں اور داخلی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے نقطئہ نظر کا تفصیلی اظہار کیا۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ماڈل ٹاؤن جامعہ مسجد مبارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاشرتی کشیدگی، مذہبی رویوں اور داخلی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے نقطئہ نظر کا تفصیلی اظہار کیا۔ انہوں نے شدت پسندانہ رویوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

  • بزنس کمیونٹی عالمی حلال معیشت سے خود کو ہم آہنگ کرے ، ساجد عزیر میر

    بزنس کمیونٹی عالمی حلال معیشت سے خود کو ہم آہنگ کرے ، ساجد عزیر میر

    لاہور:صدر پاکستان بزنس فورم لاہور ریجن ساجد عزیز میر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ کھربوں ڈالر کی تیزی سے فروغ پاتی عالمی حلال معیشت سے خود کو مؤثر انداز میں ہم آہنگ کرے۔ کیونکہ اس شعبے میں اس کے پاس بے پناہ صلاحیت اور ترقی کے مواقع موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر حلال انڈسٹری غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہی ہے ۔یہ صنعت صرف مسلم آبادی تک محدود نہیں رہی، بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ، جو ہمارے جیسے ممالک کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے۔

  • ڈیجیٹل فنڈٹرانسفرز فوری بنیادوں پر ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک

    ڈیجیٹل فنڈٹرانسفرز فوری بنیادوں پر ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک

    کراچی:سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس تمام ڈیجیٹل فنڈٹرانسفرز فوری (رئیل ٹائم)بنیادوں پر ہوتے ہیں اور وصول کنندگان کو رقم فوراً ہی ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں ہونے والا ٹرانسفر تاخیر کے بغیر مکمل ہوتا ہے تاہم ادارے نے وضاحت دی کہ دو گھنٹے کا کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والیٹس اور اکاؤنٹس پر لاگو ہے ،ان اکاؤنٹس میں رقم بھی فوری منتقل ہو جاتی ہے لیکن ان رقوم کے استعمال مثلاً کیش آؤٹ، آن لائن خریداری یا موبائل ٹاپ اپ کیلئے لازمی طور پر دو گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا ۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ شرط اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ فراڈ اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے امکانات کو کم کیا جا سکے ۔ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں کسٹمر ڈیو ڈیلجنس کے تقاضے نسبتاً آسان ہیں، اس لیے ان کے ذریعے دھوکہ دہی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ دو گھنٹے کا کولنگ پیریڈ صارفین کو موقع دیتا ہے کہ اگر کسی مشکوک یا غیر مجاز ٹرانزیکشن کا خدشہ ہو تو وہ بروقت اپنی بینک کو اطلاع دے کر رقم کے غلط استعمال کو روک سکیں مرکزی بینک کے مطابق پچھلے ڈھائی سال میں اس پالیسی کے نتائج مثبت رہے ہیں اور یہ فراڈ کے خلاف ایک مؤثر رکاوٹ ثابت ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کولنگ پیریڈ سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی وضاحت سے صارفین میں پیدا ہونے والا ابہام ختم ہو گیا ہے اور اب یہ بات واضح ہے کہ عام بینک اکاؤنٹس کے درمیان ہونے والی تمام ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز فوری طور پر انجام دی جاتی ہیں جبکہ صرف برانچ لیس اکاؤنٹس پر دو گھنٹے کا حفاظتی انتظار لاگو ہوتا ہے۔