Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 47 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پنجاب سے سپلائی بدستور بند: پشاور میں آٹا بحران شدید، صرف دو ہفتے کا سٹاک رہ گیا

    پنجاب سے سپلائی بدستور بند: پشاور میں آٹا بحران شدید، صرف دو ہفتے کا سٹاک رہ گیا

    پشاور:پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صرف دو ہفتے کا سٹاک رہ گیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی قیمت میں گزشتہ روز دوبارہ بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی صوبے میں آٹا بحران شدت احتیار کر رہا ہے ۔ڈیلرز کے مطابق صورتحال انتہائی گھمبیر ہو گئی ہے کیونکہ آٹے کا سٹاک ختم ہونے کو ہے اور اگر سپلائی بروقت شروع نہیں ہوئی تو عوام کو آٹے کے حصول میں شدید ترین مشکلات درپیش آئیں گی۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے رٹ پٹیشن صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔صوبائی اسمبلی میں پابندی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ہے، صوبے میں بحران کے پیش نظر بڑی تعداد میں ڈیلرز نے آٹا اسٹاک کر لیا ہے۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا۔پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سبب سیشن نہیں ہوگا، قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوگا، بزنس ایڈوائزری کونسل کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان کچھ دیر تک کیا جائیگا۔

  • کانگریس پاکستان کی حمایت میں بھارت مخالف سازشوں کی سرپرستی کرتی ہے: رہنما بی جے پی

    کانگریس پاکستان کی حمایت میں بھارت مخالف سازشوں کی سرپرستی کرتی ہے: رہنما بی جے پی

    نئی دہلی: بی جے پی ایم پی سدھانشو ترویدی نے اپوزیشن پارٹی کانگریس پر پاکستان کی حمایت کا الزام لگا دیا۔بھارتی وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ سے نفرت انگیز بیان جاری کیا گیا جس میں بی جے پی ایم پی سدھانشو ترویدی نے الزام لگایا کہ کانگریس پاکستان کی حمایت میں بھارت مخالف سازشوں کی سرپرستی کرتی ہے۔سدھانشو ترویدی کا کہنا تھا کہ کانگریس بھارتی فوج کی حوصلہ افزائی میں مکمل خاموش ہے جو سوالیہ نشان ہے، انڈیا نامی اتحاد کے دلوں میں بھارت کی محبت نظر نہیں آتی۔بی جے پی ایم پی نے کہا کہ کانگریس پاکستان کی سفارتی اور کھیلوں میں حمایت میں پیش پیش ہے، بھارتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں کانگریس ایک لفظ نہیں بول رہی۔سدھانشو ترویدی کا کہنا تھا کہ کانگریس اور اتحاد کے بیانات بھارتی فوج کی ہمت توڑنے والے ہیں، کانگریس کے رویے سے لگتا ہے ان کے دل میں بھارت کیلئے محبت نہیں ہے۔رہنما بی جے پی نے مزید کہا کہ کانگریس پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف مہم چلاتی ہے۔

  • سیلاب:متاثرہ علاقوں میں تین شفٹوں میں تبدریس شروع کرنیکا فیصلہ

    سیلاب:متاثرہ علاقوں میں تین شفٹوں میں تبدریس شروع کرنیکا فیصلہ

    ملتان:سیلاب سے متاثر سکولوں میں تین شفٹوں میں تدریسی کام شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا بتایاگیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد سکول غیر فعال ہو گئے۔جس سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا صرف ملتان کے 155سے زائد سکول مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں ان میں سیلابی پانی کھڑا ہے صوبے میں سیلاب کی وجہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے سکولوں میں پہلے ہی سہولیات کی کمی تھی لیکن آفت نے ہزاروں سکول تباہ کر دیئے ، جن میں سے کئی اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں محکمہ اب ان سکولوں کی بحالی کے چیلنج سے دوچار ہے اور بے گھر طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے فعال سکولوں میں تین شفٹوں کا آغاز کیا جا رہا ہے متاثرہ سکولوں کی بحالی میں تقریباً تین ماہ لگیں گے ، اس دوران حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ نجی عمارتیں کرائے پر لی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں خیمہ سکول قائم کئے جائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔

  • سیلاب سے نقصان کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری :گورنر

    سیلاب سے نقصان کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری :گورنر

    گوجرانوالہ:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گوجرانوالہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی آفت سے لوگ شدید مشکلات میں ہیں، ایسے وقت میں سیاست کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دینا سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو10لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے ، بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر 20 لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے ، اگر مسلم لیگ ن بھی یہی چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات برابری کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ بھائی چارے پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج خوش اور سربلند ہے جس طرح پاک بھارت جنگ میں اللہ نے فتح دی، اسی طرح دعا ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کرے ۔ پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قوم جذباتی ضرور ہے لیکن کھیل کو کھیل تک ہی محدود رہنا چاہیے ۔

  • بھارت کا دباؤ توڑیں، ڈٹ کر کھیلیں:شعیب اختر

    بھارت کا دباؤ توڑیں، ڈٹ کر کھیلیں:شعیب اختر

    لاہور:سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے تاریخی فائنل سے قبل جارحانہ اور بے خوف رویہ اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جس طرح انہوں نے بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اُس مائنڈ سیٹ سے نکلیں، بھارت کے دباؤ کو توڑیں اور میدان میں اتر کر ان کا سامنا کریں، ہمیں صرف 20 اوور پورے نہیں کرنے بلکہ وکٹیں لینا ہیں، جیسے ہی شروع میں ان کا بڑا کھلاڑی آؤٹ ہوگا، وہ دباؤ میں آجائیں گے ۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بھارت کے نمبر ون ہونے کے تاثر میں نہیں آنا چاہیے بلکہ اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے زور دیا کہ یہ نہ سوچیں کہ ہم دنیا کی سب سے بہترین ٹیم ہیں، بلکہ یہ سوچیں کہ ہم بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں ہیں، اپنے کھیل پر فوکس کریں اور سمجھداری سے کرکٹ کھیلیں۔سابق فاسٹ بولر نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بڑے سکور کرنے اور حریف کو آؤٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے ۔

  • سڑکوں کی مرمت اور سیوریج نظام بہتر بنانے کا حکم

    سڑکوں کی مرمت اور سیوریج نظام بہتر بنانے کا حکم

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بارش سے متاثرہ اندرونی سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر نو کی جائے اور ساتھ ہی ایسا نکاسی آب کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ مون سون بارشوں سے شہر کی اندرونی سڑکوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص نکاسی آب کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی۔ انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بلدیات محکمہ کی نگرانی میں سڑکوں کی بحالی کے منصوبے تیار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر خراب سڑک کی مرمت یا مکمل تعمیر نو کی جائے اور کوئی بھی منصوبہ نکاسی آب کے نظام کے بغیر منظور نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بہتر سڑکوں کو شہری نقل و حرکت، معاشی سرگرمیوں اور عوامی فلاح سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، اس کی انفرااسٹرکچر کو اس حقیقت کا عکاس ہونا چاہیے ۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے ، جبکہ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو شہر میں صفائی کے کاموں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی حالت کراچی کو قابلِ رہائش بنانے کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارش کے پانی کے جمع ہونے یا گندے نکاسی آب کے اُبلنے کو ترقیاتی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی کے مون سون سے سبق سیکھنا ہوگا اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر، مربوط نکاسی آب کے نیٹ ورک اور بروقت بلدیاتی خدمات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سڑکوں کا سروے جاری ہے جسکی تکمیل کے بعد اسکیمیں بناکر منظوری لی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی آج پشاور میں جلسہ کرکے طاقت کا مظاہرہ کریگی

    پی ٹی آئی آج پشاور میں جلسہ کرکے طاقت کا مظاہرہ کریگی

    پشاور: تحریک انصاف آج ہفتہ کوپشاور میں عوامی جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے جلسہ گاہ کے دورے کے دوران دھکم پیل ہوگئی اور سٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین نے رنگ روڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔جلسہ گاہ کے مرکزی سٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمٰی خان اور نورین خان بھی موجود تھیں۔علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے پیچھے سٹیج پرچڑھنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی عملے اورکارکنوں کے درمیان دھکم پیل میں ایک پولیس اہلکار زخمی ،سٹیج کا وی آئی پی گیٹ بھی ٹوٹ گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر آج (ہفتہ کو ) پشاور میں جلسہ ہوگا۔ ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعہ پر عمران خان افسردہ ہیں۔ 022 کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔آج پشاور کا جلسہ بربریت کے خلاف احتجاج ہوگا۔ ہم صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے نوٹسز کی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر سابق سپیکر اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج کا جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہے ، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ جب روس آیا، یہاں جنگ شروع ہوئی۔ اس صوبے کی معیشت کو نقصان ہوا۔ کلاشنکوف کلچر بڑھا ۔انہوں نے کہا کہ 21 آپریشن ہوئے ، کیا امن قائم ہوا؟۔ افغانستان کو پھر نئی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے ۔ اگر نئی جنگ ہوتی ہے قوم اس کا حصہ نہیں ہوگی۔ فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا، ابھی باتیں سامنے نہیں آئیں۔ نواز لیگ 10 سیٹیں جیت جائے ہم اپنی شکست تسلیم کرلیں گے ۔پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں فسطائیت کا سامنا ہے ، ہم پنجاب میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ آج کا جلسہ ثابت کرے گا قوم ہمارے ساتھ ہے ۔ حاکمیت عوام کے ووٹ سے ہے ۔

  • روہتاس قلعہ کی تاریخی، روشن باولی، عوام کیلئے کھول دی گئی، وزیراعلیٰ کا اظہار مسرت

    روہتاس قلعہ کی تاریخی، روشن باولی، عوام کیلئے کھول دی گئی، وزیراعلیٰ کا اظہار مسرت

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر روہتاس قلعہ کی تاریخی روشن باولی عوام کے لیے کھول دی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی ورثہ ہماری پہچان ہے، عوام کو محفوظ شکل میں واپس لوٹا رہے ہیں، خوبصورت پنجاب وژن کے تحت تاریخی باولی کو بحال کر کے دوبارہ جگمگایا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 101 تاریخی مقامات کی بحالی شاندار پنجاب کے خواب کو حقیقت بنا رہی ہے، یہ اقدام پنجاب کے حسن کو محفوظ اور اجاگر کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ قلعہ روہتاس کی تاریخی بڑی باؤلی کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، ایک نایاب ورثہ ، جو اب خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت دوبارہ چمک رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ بحالی کیلئے منتخب کردہ 101 تاریخی وراثتی مقامات میں سے ایک ہے، یہ کام پنجاب کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

  • ڈالرکی قدر کم،سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    ڈالرکی قدر کم،سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    کراچی:نٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی ،ادھر سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 281.37 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 281.41 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3740 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے کی کمی سے 4599 روپے ہوگئی۔