Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 48 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • 4اکتوبر لاہور،5اکتوبر کو کراچی میں غزہ مارچ ہونگے :حافظ نعیم

    4اکتوبر لاہور،5اکتوبر کو کراچی میں غزہ مارچ ہونگے :حافظ نعیم

    کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی۔ فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے ، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور جبکہ 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ‘‘غزہ ملین مارچ’’ منعقد کیے جائیں گے ، 7اکتوبر کو عالمی احتجاج کے دن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر ایک گھنٹے تک اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، پاکستان کا موقف صرف اور صرف آزاد فلسطینی ریاست ہونا چاہئے ۔ ان دنوں اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے والی یہی حکومتی پارٹیاں ہیں، اپنے سیاسی مفادات کی خاطر نورا کشتی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کے اعلامیہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے الفاظ شامل نہیں، صرف جنگ بندی کا ذکر ہے ، گلوبل صمود فلوٹیلا کی مکمل حمایت اور دنیا بھر کے ان تمام انسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

  • امریکا کی کولمبین صدر کو فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی

    امریکا کی کولمبین صدر کو فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکا نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے لیے موجود کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کو فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی دے دی۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کر کے اشتعال انگیزی کی، ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے لاپروائی کا ثبوت دیا ہے۔
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی وزارت خارجہ نے لکھا کہ کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو اُکساتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کریں، اس لاپروائی اوراشتعال انگیزی پر ہم ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایک ایسی عالمی مسلح فورس تشکیل دینا ہوگی جس کی اولین ترجیح فلسطینیوں کو آزادی دلانا ہو، یہ فورس امریکا سے بھی بڑی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں نیویارک سے امریکی فوجیوں سے کہتا ہوں کہ اپنی بندوقیں عوام کی طرف نہ کریں، ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں، انسانیت کے احکامات مانیں۔واضح رہے کہ پیٹرو، جو کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر ہیں، اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران بھی ٹرمپ کو غزہ میں نسل کشی کا شریک جرم قرار دے چکے ہیں اور امریکی میزائل حملوں پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس کو بھی امریکی حکومت نے نیویارک کا ویزا دینے سے انکار کر دیا، جس پر فلسطینی حکام نے کہا کہ یہ اقدام 1947 کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  • کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک

    کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک

    کرک: کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران 17 خوارج مارے گئے جبکہ متعدد زخمی خوارج قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ بھی نہ دیں، زخمی خوارج کی معلومات فوری طور پر پولیس کو دی جائیں۔کرک کے علاقے درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں 17 خوارج جہنم واصل ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔وزیراعظم نے ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کےعفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

  • انکم ٹیکس ریٹرن فارم2025 سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم

    انکم ٹیکس ریٹرن فارم2025 سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم2025 سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ہٹا دیا۔
    ایف بی آر نے بتایا کہ وزیراعظم نے آئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن میں نئے کالم کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔کمیٹی ممبران نے بتایا کہ اجلاس میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگانے والا کام ہٹانے کی سفارش کر دی گئی اور وزیراعظم نے ٹیکس ریٹرن فائلنگ آسان بنانے کے لیے کمیٹی کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے جلد از جلد فائل کریں کیونکہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

  • گردشی قرض کے نئے منصوبے پر وفاقی چیمبرکا اطمینان

    گردشی قرض کے نئے منصوبے پر وفاقی چیمبرکا اطمینان

    کراچی :وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبے میں گردشی قرض کے خاتمے کے لیے نئے مالیاتی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ گردشی قرض پاکستان کی معیشت کے تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مستقل طور پر بڑھتا جا رہا تھاجس سے بجلی کا شعبہ شدید متاثر ہورہا تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا اور وہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق ٹاسک فورس نے آزاد پاور پروڈیوسرزکے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور گردشی قرض کا یہ منصوبہ تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر توجہ دی جانی چاہیے۔

  • شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح،غفلت برداشت نہیں کرینگے،ڈی آئی جی

    شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح،غفلت برداشت نہیں کرینگے،ڈی آئی جی

    اسلام آباد:ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کی زیرصدارت کرائم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطا ب میں انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر گاڑیوں اور موٹرسائیکلز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں، فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرائم کے انسداد کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

  • قبضے کا طریقہ بدل گیا،ریکارڈ میں جعلسازی کرکے سرکاری زمینیں فروخت : محسن شیخانی

    قبضے کا طریقہ بدل گیا،ریکارڈ میں جعلسازی کرکے سرکاری زمینیں فروخت : محسن شیخانی

    کراچی:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سرپرستِ اعلیٰ محسن شیخانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم زمینی حقائق سے مطابقت نہ رکھنے کے باعث ناکامی سے دوچار ہونے کا خطرہ رکھتی ہے ۔کراچی میں زمینوں پر قبضے کا طریقہ بدل گیا ہے ،اب ریکارڈ میں جعلسازی کرکے سرکاری زمینیں فروخت کی جارہی ہیں۔دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کیلئے اسکیم میں رکھی گئی قرض کی حد غیر حقیقی ہے اور ان سے عام شہری کیلئے گھر کا حصول ممکن نہیں ۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے آسان گھر اسکیم کو متعارف تو کرادیا مگر اس کے توسط سے ملنے والا قرض صرف 20 سے 35 لاکھ روپے ہے جو کسی شہری کی مدد کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔سرپرست اعلیٰ آباد نے بتایاکہ آج ایک گھر یا فلیٹ بنانے کی لاگت 6 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کچی آبادی میں بھی ایک کمرے کے گھر کی مالیت30لاکھ روپے سے زیادہ ہے ،سونے پر سہاگا شہری پہلے اپنی زمین خرید کر اس اسکیم کے ذریعے مکان کی تعمیر کیسے کرے گا یہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکیم میں قرض کی حد کو بڑھا کر کم از کم ایک کروڑ روپے کیا جائے ۔زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کے معاملات پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زمینوں پر قبضے کا طریقہ بدل گیا ہے ،اب ریکارڈ میں جعلسازی کرکے سرکاری زمینیں فروخت کی جارہی ہیں۔انکے مطابق صوبائی حکومت زمینوں پر پابندی کے باوجود من پسند افراد کو کئی کئی ایکٹر زمینیں الاٹ کررہی ہے ، حال ہی میں دس ہزار ایکڑ زمین ایجوکیشن سٹی کیلئے الاٹ کی جارہی ہے ،اسی طرز پر صوبائی حکومت زمینوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کرکے خود ساختہ زمینیں الاٹ کرتی رہی تو شہر بھر میں رہائش کا نظام اور قانونی رٹ شدید متاثر ہوگی جبکہ دوسری جانب سرکاری ادارے ملی بھگت سے زمینوں کے ریکارڈ میں خرد برد کرکے کئی کئی ایکڑ زمین فروخت کررہے ہیں جو لینڈ گریبنگ کا منفرد انداز ہے ۔محسن شیخانی نے بتایا کہ زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کا سلسلہ جاری رہنے سے شہریوں کا اعتماد مزید مجروح ہورہا ہے ، اسی تناظر میں اوورسیز پاکستانی بھی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے منہ موڑ چکے ہیں اور بلڈرز بھی اپنا سرمایہ سمیٹ رہے ہیں ۔

  • ڈینگی کا خطرہ ، فوگنگ سپرے کے فوری اقدامات کا حکم

    ڈینگی کا خطرہ ، فوگنگ سپرے کے فوری اقدامات کا حکم

    جھنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمہ صحت کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد، محکمانہ کارکردگی اور سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مسلسل جاری رکھنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ڈینگی کی صورتحال کو براہِ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے اور مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی فوگنگ سپرے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہائی رسک ایریاز میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کی جائے ، جبکہ نرسریوں، کباڑ خانوں اور قبرستانوں سمیت تمام حساس مقامات پر خصوصی سرویلنس کرائی جائے ۔

  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قرآنی مخطوطات کے تحفظ، دستاویزات اور علمی احیاء کے حوالے سے معاہدہ

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قرآنی مخطوطات کے تحفظ، دستاویزات اور علمی احیاء کے حوالے سے معاہدہ

    اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قرآنی مخطوطات کے تحفظ، دستاویزات اور علمی احیاء کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جس کا مقصد اس عظیم علمی و روحانی ورثے کو جدید تقاضوں کے مطابق محفوظ کرنا اور آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف قرآنی خزائن کو ڈیجیٹل اور تحقیقی صورت میں محفوظ بنانے کی طرف ایک انقلابی قدم ہے بلکہ علمی دنیا کو ایک نئی سمت دے گا۔ معاہدہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعب قرآن و تفسیر اور پاکستان کے ممتاز و معروف ڈیجیٹل قرآنیکس مینوسکرپٹس پراجیکٹ کے مابین طے پایا۔

  • عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے، آئی جی

    عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے، آئی جی

    اسلام آباد :آئی جی اسلام آباد کا فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس میں پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ۔ دستیاب وسائل کے موثر استعمال، لاجسٹک سپورٹ کے بہتر انتظامات اور جاری خصوصی منصوبہ جات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران کو درکار سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔ آئی جی نے کہا کہ افسران جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو نے مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر آئی جی اسلام آباد کوبریفنگ دی۔