Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 44 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • سندھ میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    سندھ میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    اسلام آباد:تیل و گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو اہم کامیابی مل گئی۔سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کہا گیا کہ دریافت خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے کی گئی ، کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ دریافت توانائی کی سپلائی اور ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، گنڈاپور

    امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، گنڈاپور

    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔وزیراعلٰی نے اپنے بیان میں کہا بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے ، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

  • سردار یوسف ،راغب نعیمی ملاقات، نظام زکوٰۃ ،صلوٰۃ پرگفتگو

    سردار یوسف ،راغب نعیمی ملاقات، نظام زکوٰۃ ،صلوٰۃ پرگفتگو

    اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی، جس میں نظام زکوٰۃ اور نظام صلوٰۃ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے نظام زکوٰۃ پر کونسل کی معاونت مانگی ۔ چیئرمین نے کہا اس پر مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے محققین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ۔سردار یوسف نے کہا رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بھی امور قابل غور ہیں اور اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین نے رویت ہلال کمیٹی پر قومی اسمبلی سے قانون سازی کو انتہائی ضروری قرار دیا اور اس کے دائرہ کار کو ڈویژنل سطح تک بڑھانے کے بارے میں رائے دی۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس ضمن میں ہر طرح کے علمی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

  • سیلاب سروے: 41 ہزار متاثرین 49 ہزار ایکڑ زمین کا ڈیٹا جمع

    سیلاب سروے: 41 ہزار متاثرین 49 ہزار ایکڑ زمین کا ڈیٹا جمع

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا سروے جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار 314 ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سروے کا عمل رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے ۔ اب تک سروے ٹیمیں 41 ہزار 735 سیلاب متاثرین کا ڈیٹا جمع کر چکی ہیں، جبکہ 28 ہزار 632 کسانوں سے اُن کی متاثرہ فصلوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے ۔ اس دوران 49 ہزار 510 ایکڑ متاثرہ زرعی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 12 ہزار 500 مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران مویشیوں سے محروم ہونے والے 603 لائیو سٹاک فارمرز سے ہلاک ہونے والے 24 ہزار 59 مویشیوں کی تفصیل بھی حاصل کی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سروے مکمل ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کے پیکیج پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

  • پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی

    پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی

    اسلام آباد:پاکستان نے قرضوں کی وقت پر معیاری ادائیگیاں یقینی بنانے کی پالیسی کے تحت 500 ملین ڈالر کے بین الاقوامی یورو بانڈ زکی بروقت ادائیگی کر دی۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والے یورو بانڈز کی وقت پر ادائیگی کر دی ہے ۔ یہ بانڈ 2015 میں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال کی مدت کیلئے جاری کیے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہقرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی قرضوں میں غیر ملکی قرضوں کا تناسب مالی سال 2025 میں 38 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد ہوگیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ قرضوں کے اخراجات اور اضافے کی رفتار گزشتہ برسوں کی نسبت معتدل رہی۔

  • چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کے بعد نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری

    چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کے بعد نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کے بعد نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں مجموعی طور پر 10,780 مقدمات نمٹائے، گزشتہ سال اسی مدت میں 8,254 مقدمات نمٹائے گئے تھے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس سال 12 فروری کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، ان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، مقدمات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اصلاحات کی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق 12 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 17 ہزار 756 تھی جو 7 ماہ میں کم ہو کر 14 ہزار 590 رہ گئی، سات ماہ میں 7 ہزار 735 نئے مقدمات دائر ہونے کے باوجود زیر التواء مقدمات میں کمی آئی۔عدالتی نظام میں تاخیر اور زیرِ التواء مقدمات کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، زیر التوا مقدمات میں کمی اس بات کی عکاس ہے عدالتی نظام تیزی سے ایک فعال اور مؤثر سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں، بزرگ شہریوں کے مقدمات کے لیے خصوصی بنچ قائم کیے گئے، حبس بے جا میں رکھے جانے کے خلاف کیسز کی اسی دن سماعت کا انتظام کیا گیا، تعلیم، ریونیو، ٹیکس اور ماحولیاتی معاملات کے لیے الگ بینچز تشکیل دیئے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کیسز پر توجہ دی گئی کیونکہ قومی سطح پر ریونیو کی وصولی میں عدالتی تاخیر ایک بڑی رکاوٹ رہی ہے، اس اقدام کے نتیجے میں زیرِ التواء ٹیکس مقدمات میں نمایاں کمی ہوئی اور ریونیو کی بروقت وصولی ممکن ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق 5 مئی 2025 سے 9 جون 2025 تک خصوصی ڈویژن بنچ نے 179 ٹیکس ریفرنسز نمٹائے، فروری تا ستمبر 2025 کے دوران ایک اور ڈویژن بنچ نے 175 ٹیکس ریفرنسز نمٹائے۔

  • ادارہ شماریات پاکستان نے معیشت کا اہم ڈیٹا جاری کر دیا

    ادارہ شماریات پاکستان نے معیشت کا اہم ڈیٹا جاری کر دیا

    کراچی: ادارہ شماریات پاکستان نے معیشت کا اہم ڈیٹا جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 16 فیصد اور سالانہ 46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 3 ارب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، ستمبر 2024 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔ستمبر 2025 میں برآمدات میں ماہانہ 3.6 فیصد اضافہ اور سالانہ 11.70 فیصد کمی ہوئی، ستمبر 2025 میں برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدی بل میں ماہانہ 10 فیصد اور سالانہ 14 فیصد کا اضافہ ہوا اور درآمدی بل 5 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا، ستمبر 2024 میں درآمدی بل 5 ارب 12 کروڑ ڈالر تھا۔رواں مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9ارب 36 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 3.8 فیصد کمی سے 7.60 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدی بل 13.5 فیصد اضافےسے 16 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

  • کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف

    کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگائیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947 میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی، ہزاروں اغوا ہوگئیں، بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

  • وفاقی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، عوام کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کا عزم

    وفاقی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، عوام کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کا عزم

    مظفر آباد، اسلام آباد: وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، کشمیری عوام کے مطالبات سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی کشیدہ صورت حال پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، انجینئر امیر مقام، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔مظفر آباد روانگی پر مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے گی، کچھ عناصرپاکستان کے داخلی امن میں خلل ڈالنے کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے تمام جائز مطالبات و جذبات کی قدرکرتے ہیں، امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کشمیر کے عوام کے جائز مطالبات فوراً پورے کیے جائیں، اس صورتحال سے جلد نکلنا ضروری ہے، پاکستان اور کشمیر دشمنوں کے کئی عزائم ہوسکتے ہیں، مل بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے جائز مطالبات کو حل کرنا چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرعظم کی ہدایت پر تمام دوست یہاں موجود ہیں، تشدد سے معاملات الجھتے ہیں سلجھتے نہیں، ہمیں بیٹھ کر جائز مطالبات پر بات کرنا ہوگی، پورا یقین ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو سلجھا لیں گے، آزادکشمیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے جائز مطالبات حل ہوں، احتجاج اورتشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، مسائل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ ہر بڑے مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ہوتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ جائز مطالبات کو مانا جائے گا، عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ آزادکشمیر کی بہتری کیلئے بات چیت کریں گے، امید ہے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پرتشدداحتجاج کسی معاملے کا حل نہیں، معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے ذریعے جائز مطالبات کو مانیں گے، معاملات کا ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکالنا چاہئے، پہلے بھی مسائل ڈائیلاگ سے ہی حل ہوئے، امید ہے وہ وزیراعظم کی کاوش کو غور سے سنیں گے اورہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کوانتہائی ناخوشگوارصورتحال کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم شہبازشریف نےبیرون ملک ہوتے ہوئے بھی صورتحال کا نوٹس لیا، چاہتے ہیں احتجاج ختم ہو اور کشمیری عوام مشکل سے باہر نکل آئے۔انوارالحق نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات میں جو تعطل آیا تھا اس کو دوبارہ بحال کرایا جائے گا۔

  • غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان

    غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔