Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 45 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، 200 کارکن گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، 200 کارکن گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    دوحہ، اسلام آباد، مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرکے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد، نیلسن منڈیلا کے پوتے سمیت 200 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سپین کے 30 شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21 اور ملائیشیا کے 12 شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرۂ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے رواں دواں ہیں، ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قبل ازیں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک جہاز الما سے براہِ راست مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلوٹیلا کے اراکین مداخلت کے انتظار میں بیٹھے ہیں، الما پر انسانی حقوق کے کارکن لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتارچالیس سے زیادہ سویلین کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے لیے ادویات اور خوراک لے کر جا رہا تھا جس میں تقریباً 500 اراکین پارلیمنٹ، وکلاء اور کارکنان سوار تھے، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، انہیں اسرائیلی افواج نے جہاز پر چڑھائی کرنے کے دوران حراست میں لیا۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    ڈالر کی قدر میں کمی،سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی:انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین ترین سطح پر جاپہنچی تاہم چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 281.32 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3855 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3178 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2725 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 900 ہزار روپے کے ہوشربا اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 3ہزار 600 روپے روپے پر جاپہنچی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کی کمی سے 4776 روپے ہوگئی تھی۔

  • انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ سے 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خریداری

    انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ سے 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خریداری

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے جون 2025 میں انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ سے 50 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے ڈالر خریدے جس کے بعد مالی سال 2025 کے دوران مرکزی بینک کی مجموعی خریداری کا حجم 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کی اس بڑی سطح پر خریداری نہ صرف ملکی ذخائر کو سہارا دینے کیلئے اہم اقدام ہے بلکہ یہ حکمتِ عملی مستقبل میں بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔ ڈالر کی مسلسل خریداری اور بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود ذخائر جون 2025 تک بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح تک جا پہنچے۔

  • جنوبی افریقاکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقاکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

    لاہور:قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے اور 12 اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تین نئے کھلاڑی آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر پہلی بار سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔ پری سیریز کیمپ میں شامل کھلاڑی آج سے ہیڈ کوچ اظہر محمود اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کریں گے ، جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ 18 رکنی قومی سکواڈ میں شان مسعود (کپتان )، عامر جمال، عبداﷲ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابر اعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

  • کارکردگی دکھاؤ غیر ملکی لیگز کھیلو، پی سی بی کا اصولی فیصلہ

    کارکردگی دکھاؤ غیر ملکی لیگز کھیلو، پی سی بی کا اصولی فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ۔ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دئیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے ، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں این او سی صرف انہی کرکٹرز کو دئیے جائیں گے جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جو کھلاڑی مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکیں گے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں کوچز کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر کام کرنا ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ قومی کرکٹرز کی ترجیح پاکستان کی نمائندگی اور کارکردگی میں بہتری ہو، غیر ملکی لیگز میں شرکت صرف ان کھلاڑیوں کو ملے جو میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کریں گے ۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔

  • اسلام آباد آئی ٹی پارک، تکمیل کیلئے چوتھی بارتاریخ مقرر

    اسلام آباد آئی ٹی پارک، تکمیل کیلئے چوتھی بارتاریخ مقرر

    اسلام آباد :وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسلام آباد آئی ٹی پارک مکمل کرنے کیلئے 31اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے نومبر میں وزیراعظم سے آئی ٹی پارک کا افتتاح کروانے کی تجویز ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسلام آباد میں چوتھی مرتبہ آئی ٹی پارک اسلام آباد کی تعمیر مکمل کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے ، اسلام آباد آئی ٹی پارک کا تاحال تقریباً 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوا ہے اور 18 ارب روپے سے زائد رقم تعمیر پر خرچ ہو چکی ہے ، اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا مجموعی بجٹ(70ملین ڈالر) 20 ارب روپے سے زیادہ ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے پہلے فروری 2025 کی مدت مقرر کی تھی، جس کے بعد جون 2025 اور پھر اگست 2025 مقرر کی تھی ، تاہم پارک کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئی ٹی پارک تعمیر مکمل نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی 31 اکتوبر تک اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

  • عمران نے پارٹی پر انہیں مسلط کیا جن کا کنٹرول نہیں:فواد

    عمران نے پارٹی پر انہیں مسلط کیا جن کا کنٹرول نہیں:فواد

    لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارٹی پر انہیں مسلط کیا جن کا کنٹرول نہیں، پی پی پی اور ن لیگ کی کوئی حیثیت ہی نہیں،ملک کی دو پٹڑیاں ہیں،ایک اسٹیبلشمنٹ، دوسری سیاسی پٹڑی ہے۔ جو پی ٹی آئی کے پاس ہے ، ن لیگ اور پی پی دونوں کا مینڈیٹ جینوئین ہی نہیں ہے ، ان کا زبردستی کا مینڈیٹ ہے ، انہوں نے اختیا ر آپس میں بانٹ رکھا ہے ، یہ تیرا وہ میرا کی پالیسی ہے ، صدر مملکت کو پتا ہی نہیں کیا ہو رہا ہے ، انہیں فیصلوں کے بارے بتایا ہی نہیں جا رہا، وہ تو صرف دہی کھا رہے ہیں، اگر غیر اہم لوگ امریکا ساتھ جا سکتے تھے تو بلاول کو کیوں نہیں لے جا سکتے تھے ، مریم نواز نے ایگریسیو سٹینڈ لیا ہے ، اس لیے ان کی کابینہ بھی ایسا ہی کہے گی، دونوں پارٹیوں کا یہاں ساتھ ختم ہو جائے ، ایسا ممکن نہیں۔ پی پی پی میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے فیصلے چلتے ہیں، ن لیگ میں نواز شریف کے چلتے ہیں، مریم اور بلاول ایک حد تک ہی بات کر سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کے اوپر دبائو بڑھا ہے ، علیمہ سیدھی بات کر دیتی ہیں، پی ٹی آئی اصل میں عمران کا نام ہے۔کے پی کے میں وسائل خرچ کر کے جلسہ کرایا گیا، اس میں عمران خان کے بیٹوں کی تقریر کرا دیتے ، ایسا نہیں کیا گیا، گنڈا پو ر اپنے لیے مشکلات خود بڑھا رہے ہیں، لوگ علیمہ خان کے ساتھ ہی جڑیں گے یا عمران کے بیٹوں کے ساتھ، گنڈا پور پارٹی کے فیصلے نہیں کر سکتے ، عمران خان نے ایسے لوگوں کو پارٹی پر مسلط کیا ہے ، جن کا کنٹرول نہیں، پنجاب میں انہوں نے بزدار کو اسی لیے لگایا تھا تاکہ کنٹرول انکے اپنے پاس رہے ، وہ یہ پاور کسی اور کونہیں دے سکتے تھے ، عمران کہتے ہیں جس نے بات کرنی ہے مجھ سے کر لے ، درست فیصلے ہوتے تو یہ لیڈر شپ آگے نہ ہوتی، پی ٹی آئی خود بخود چل رہی ہے ، خان کی غلطی یہ ہے کہ جو لوگ پارٹی کو چلا سکتے تھے ، وہ باہر ہیں، عمران ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کو اندر رکھنے کے لیے جوڈیشری اور اسٹیبلشمنٹ کو تباہ کیا گیا، قانون میں ویڈیو لنک ٹرائل کا جواز نہیں، جیسا ان کا ہو رہا ہے ، وہ سیاست کی وجہ سے اندر ہیں، کسی قانون کے تحت نہیں، وہ کسی پر ٹرسٹ نہیں کرتے ، انکے بیٹوں پر انکا ٹرسٹ ہے انہیں آگے لانا چاہیے ۔

  • پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

    پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

    راولپنڈی:پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح ۔4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے ، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔فتح ۔4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے فتح ۔4 میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

  • ماہانہ وار مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

    ماہانہ وار مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، اگست کے مقابلے میں ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.8 فیصدرہی، جبکہ شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 5.5 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 تا 4.5 فیصد لگایا تھا، جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 4.22 فیصد رہی، اگست 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.9 فیصد تھی، ستمبر میں دیہات میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 2.8 فیصد بڑھی، ستمبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔

  • بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی

    بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔