Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 64 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • دہشتگردی امن کیلئے خطرہ، پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے: وزیر اعظم

    دہشتگردی امن کیلئے خطرہ، پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے: وزیر اعظم

    بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے جبکہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے منظور شدہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ ملکی سلامتی کے لیے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جعفرایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں، ماؤں، بچوں، انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنسدانوں، شہریوں اور افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاؤڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری خصوصاً چین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے نئی امید کا راستہ تراش رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم بار بار زور دیتے رہے کہ خطے میں روابط کو بڑھانا کتنا اہم ہے، مستحکم سپلائی چینز کیلئے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے، شنگھائی سپرٹ کی اعلیٰ اقدار کو برقراررکھنے کے لیے اپنے عہد کو دہراتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ تحقیق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی معاشی تبدیلی کا دوسراستون ہے، جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ معاشی تبدیلی کا تیسراستون ہے، 3.5ارب ایس سی او عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ہم سب مل کر اس سفر کو جاری رکھیں گے۔

  • وزیراعظم چین کے سرکاری دورے پر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم چین کے سرکاری دورے پر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے تیانجن پہنچ گئے

    تیانجن(سنگ میل نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر تیانجن پہنچ گئے۔وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سمیت بیجنگ میں منعقدہ چینی عوامی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب اور دیگر اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہیں۔ تیانجن ایئرپورٹ پر چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی وزیر اور سیکریٹری سن میجن، تیانجن میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی سیکریٹری یو یونلن، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم ممتاز چینی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 4 ستمبر کو بیجنگ میں دوسری پاک چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • دو ماہ میں بارشوں اور سیلاب سے 831 افراد جاں بحق، کے پی میں 480، پنجاب میں 191 ہلاکتیں

    دو ماہ میں بارشوں اور سیلاب سے 831 افراد جاں بحق، کے پی میں 480، پنجاب میں 191 ہلاکتیں

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز)این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری کردی۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیلاب کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ دو روز کے دوران 13 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جب کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 831 افراد جاں بحق 1121زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 480 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 58، بلوچستان میں 24 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 29، اسلام آباد میں 8 افراد سیلابی پانی کی نذر ہوگئے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد میں 219 بچے، 128 خواتین اور 484 مرد شامل ہیں۔ سیلاب کے باعث 9 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، 6 ہزار سے زائد جانور برساتی پانی کی نذر ہوئے۔سیلاب سے 238 پل اور 661 کلومیٹر کی شاہراہیں پانی میں بہہ گئیں، سیلاب کے باعث 35ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں، خیبر پختونخوا میں 26ہزار، پنجاب میں 6ہزار، گلگت بلتستان میں 3ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔امدادی کارروائیوں میں 1880ریسکیو آپریشن کیے گئے، امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشنز میں 5لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو، کارروائیوں میں پنجاب میں 4لاکھ 85ہزار، خیبر پختونخوا میں 14ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

  • ترکی آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے: خاتون اوّل کا سیلاب متاثرین کیلئے پیغام

    ترکی آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے: خاتون اوّل کا سیلاب متاثرین کیلئے پیغام

    استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھی اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اوّلین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ امینہ اِردوان کا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک اور پانی کی فوری فراہمی کے انتظامات کررہا ہے۔ انہوں نے بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی ان مشکل دنوں میں پاکستان کی مدد کرے تاکہ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

    پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

    لاہور(سنگ میل نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے ندی نالے بپھر گئے جبکہ نشیبی علاقوں اور آبادیوں میں پانی داخل سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب برقرار ہے جس کے باعث تلوارپوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے گئے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 81 فیصد بھر چکا ہے، دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، چنیوٹ برج، راوی سائفن اور شاہدرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ گڈو، خانکی، قادرآباد اور جسر پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر،کوٹری، مرالہ اور ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

  • دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

    دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

    کراچی(سنگ میل نیوز) سندھ حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جام خان شورو نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے، بیراجوں کی صورتحال ابھی تک بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزرا تمام اقدامات کی نگرانی کرتے رہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ہے لہٰذا دریا کے کناروں یا کچے میں رہنے والے افراد انتظامیہ سے تعاون کریں، ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دریا کے گرد بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔

  • فلڈ الرٹ:ملتان ڈویژن سے 2 لاکھ 61 ہزار 747 سیلاب متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

    فلڈ الرٹ:ملتان ڈویژن سے 2 لاکھ 61 ہزار 747 سیلاب متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

    ملتان (سنگ میل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ مکمل متحرک، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ڈویژن بھر سے اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 7 سو 47 سے زائد سیلاب متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں۔عامر کریم خان نے کہا کہ ملتان سے 2 لاکھ 38 ہزار 419، وہاڑی سے 2307، خانیوال سے 17 ہزار 068، لودھراں سے 3 ہزار 953 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 84 ریلیف کیمپ فعال ہیں، ملتان میں 25، وہاڑی 13، خانیوال 22، لودھراں میں 24 ریلیف کیمپ بنائے گئے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ڈویژن میں 2 لاکھ 55 ہزار 5 سو 38 مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں، نقصان کا تخمینہ پانی اترنے کے بعد لگایا جائے گا، ازالہ بھی کیا جائے گا۔عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ ادارے و انتظامیہ دن رات کام کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کا تعاون درکار ہے، مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ان کے پاس بھی ٹیمیں بار بار پہنچ رہی ہیں، ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نشیبی علاقوں کی مکمل سرویلنس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں کھانا اور طبی سہولیات بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، مویشیوں کے لیے چارہ اور پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

  • صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

    ‎اسلام آباد(سنگ میل نیوز)پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی، اس اقدام سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا خطے کا تیسرا ملک بن گیا۔ ‎لینڈ پورٹ اتھارٹی پاکستان کے سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کیلئے مضبوط طریقہ کارتشکیل دے گی، ‎لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے ‎تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔‎اتھارٹی بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی، یہ ‎بل صدر مملکت آصف علی زردار ی کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔

  • حکومت کا بڑھائی گئی ای او بی آئی پنشن مع بقایاجات یکم ستمبر کو ادا کرنے کا اعلان

    حکومت کا بڑھائی گئی ای او بی آئی پنشن مع بقایاجات یکم ستمبر کو ادا کرنے کا اعلان

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد کے ادارے (ای او بی آئی) کے تقریباً 5 لاکھ پنشنرز کو ان کی بڑھائی گئی پنشن بمعہ بقایاجات یکم ستمبر 2025 کو ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں، ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی ادائیگیوں کے تحت تقریباً 10 ارب روپے تقسیم کرے گا۔وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کم از کم پنشن 10,000 روپے سے بڑھا کر 11,500 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جب کہ فارمولا پر مبنی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ بھی شامل ہے، جو یکم جنوری 2025 سے مؤثر ہوگا۔اس فیصلے کے نتیجے میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے پنشنرز اب 30,000 روپے ماہانہ سے زائد پنشن بھی حاصل کر سکیں گے۔وزیر نے مزید بتایا کہ ای او بی آئی کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے وفاقی کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو غیر رسمی، گھریلو اور زرعی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی کی پنشن کی سہولت میں شامل کرنے کے لیے سفارشات تیار کر کے پیش کرے گی۔حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت کش طبقے کی فلاح و سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 38(سی) کے مطابق ریاست پر لازم ہے کہ وہ تمام شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کرے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئیں

    لاہور(سنگ میل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہردم متحرک ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد ہوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کے افسران نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریف کیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو میڈیکل سہولتوں اور کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔