Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 6 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • ایران نے پاکستان سمیت ملحقہ تمام ممالک کی سرحدیں بند کردیں

    ایران نے پاکستان سمیت ملحقہ تمام ممالک کی سرحدیں بند کردیں

    کوئٹہ: ایران نے افغانستان، پاکستان اور دیگر برادر ممالک سے ملحقہ تمام سرحدیں مکمل بند کر دیں۔ذرائع کے مطابق کشیدگی کے باعث ایران نے تفتان بارڈر سمیت کیچ سے ملحقہ بارڈر بند کرکے تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں، ایران کی جانب سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔ایران سے خوراک اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر سرحدی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جب کہ بارڈر بندش سے بلوچستان کے علاقوں تفتان، دالبندین، تربت، کیچ اور پنجگور متاثر ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے فیصلے سے پاکستان اور افغانستان متاثر ہوں گے، ایران سے اشیائے خورونوش کی خریداری افغانستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ ہوتی تھی۔ایران کے اقدام سے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان، دالبندین، تربت، کیچ، پنجگور اور دیگر علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سرحدی تجارت رکنے سے مقامی کاروبار شدید متاثر ہوگا، تاجروں نے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قومی ٹیم کا دورہ بنگلادیش خطے کی کشیدگی سے متاثر ہونیکا خدشہ

    قومی ٹیم کا دورہ بنگلادیش خطے کی کشیدگی سے متاثر ہونیکا خدشہ

    قومی ٹیم کا دورہ بنگلادیش خطے کی کشیدگی سے متاثر ہونیکا خدشہ مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے ون ڈے سکواڈ میں نوجوان پلیئرز کی شمولیت کا امکان
    لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ بنگلا دیش میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہے ، یہ میچز ڈھاکا میں 11، 13 اور 15 مارچ کو شیڈولڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق سیریز کیلئے پاکستان ون ڈے سکواڈ کے حوالے سے ہفتے کے ابتدائی دنوں میں مشاورت ہو گی، پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچنا ہے ۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطرات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے ، خطے میں پائی جانے والی کشیدگی پاکستان کے دورہ بنگلا دیش پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ، آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کی وجہ سے اب فوکس ون ڈے فارمیٹ پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے ون ڈے سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو باہر کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے پر غور ہوگا۔

  • آپریشن غضب للحق میں 435 خوارج ہلاک، 630 زخمی ہو چکے: عطا تارڑ

    آپریشن غضب للحق میں 435 خوارج ہلاک، 630 زخمی ہو چکے: عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 خوارج ہلاک 630 زخمی ہوئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں، 31 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا، کارروائی کے دوران دشمن کے 188 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان کے 51 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی حملے کئے گئے۔اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاک افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خوست میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو ہر محاذ پر شدید دباؤ اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • ایران میں فوجی کارروائی صرف ابتدا، ’بڑی لہر‘ آنا ابھی باقی ہے: ٹرمپ

    ایران میں فوجی کارروائی صرف ابتدا، ’بڑی لہر‘ آنا ابھی باقی ہے: ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف صرف ابتدا ہے، ’بڑی لہر‘ ابھی آنا باقی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کیلئے خطرہ تھے،ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا،ایران کے طویل فاصلوں تک مار کرنیوالے میزائل خطرہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹس کو نشانہ بنایا،ہم نے ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، یقینی بنانا چاہتے ہیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ایران کی طرف زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایران کے پاس امریکا تک پہنچنے والے میزائل تھے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں ان کے 49رہنماؤں کو مارا،ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی کی ضرورت پڑسکتی ہے،ایران کے ساتھ ڈیل کی ،اس نے ہماری وارننگز کو نذرانداز کیا،ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ایران کے میزائل پروگرام کو ختم کرنا پہلی ترجیحی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان امریکی فضائی اور بحری کارروائیوں کے بعد آیا ہے، جن میں ایران کی بیلسٹک میزائل، بحری اور نیوکلیئر صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ صرف نام نہاد حکومت کی تبدیلی کی جنگ نہیں، ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنا تھا، جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں سے انکار کرنا ہے، یہ عراق نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی لامحدود جنگ ہے، ایران پر آپریشن میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہم یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ نام نہاد نظام کی تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، لیکن نظام ضرور بدل گیا ہے اور دنیا اس سے بہتر ہوئی ہے، امریکا نے یہ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف ’یکطرفہ جنگ‘ جاری رکھے ہوئے تھا، موجودہ کارروائیاں اسی سلسلے کا جواب ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہم اسے ختم کررہے ہیں۔

  • قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

    قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

    دوحہ : قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔قطری وزارت دفاع کے مطابق ایران سے آنے والے 2 لڑاکا طیارے نشانہ بنائے، قطری دفاعی نظام نے 7بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے، 5 ایرانی ڈرون فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے، ایرانی میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے۔دوسری جانب قطری وزیرِ دفاع نے بھی دو ایس یو 24 طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے قطری گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ فضائی دفاع نے متعدد علاقوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھا۔

  • پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرینگے ،گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرینگے ،گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

    کراچی:صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ملک بھرکے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں، 2 ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر23,24 اورپٹرول میں فی لٹر13روپے اضافہ کیا گیا، تاہم ہم رمضان کے مقدس ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود کرائے نہیں بڑھارہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی متاثرہوتاہے اور مہنگائی کا طوفان آتا ہے ، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے ۔

  • ملی یکجہتی کونسل کاآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل کاآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل نے پورے ملک میں رہبر معظم سیدآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قائدین کے مشترکہ نکات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا جس میں اسلامی جمہوری ایران کے رہبر معظم کی شہادت پر گہرے غم و صدمے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ خامنہ ای کے قتل کے براہِ راست مجرم ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں۔ عالمِ اسلام کے تمام ممالک ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے امت مسلمہ اپنا مؤثر کردار ادا کرے ۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بنکر سے باہر نکل آئے

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بنکر سے باہر نکل آئے

    یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بنکر سے باہر نکل آئے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی میزائلوں سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا، ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھ کر نیتن یاہو نے حیرت کا اظہار کیا۔

  • کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ، ایران کا ایک جنگی جہاز ایف 15 گرانے کا دعویٰ

    کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ، ایران کا ایک جنگی جہاز ایف 15 گرانے کا دعویٰ

    کویت سٹی، تہران: کویتی وزارت دفاع نے کہا ہے کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ایران نے ایک امریکی ایف 15 طیارہ گرانے کی تصدیق کی ہے۔کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی حدودکی خلاف ورزی پر امریکی ایف15لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی دفاع نے مارگرایا، امریکی لڑاکاطیارہ کویت میں گرکرتباہ ہوا۔ایرانی فوج نے کہا کہ اس نے کویت میں امریکی علی السالم ایئر بیس اور بحر ہند میں جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، فوج کی زمینی اور بحری افواج کے میزائل یونٹس نے گذشتہ گھنٹوں میں کویت میں امریکی علی السالم ایئر بیس اور شمالی بحر ہند میں دشمن جہازوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں 15 کروز میزائل استعمال کیے گئے۔

  • امریکا و اسرائیل کا مقصد ایران کی تقسیم اور لوٹ مار ہے: علی لاریجانی

    امریکا و اسرائیل کا مقصد ایران کی تقسیم اور لوٹ مار ہے: علی لاریجانی

    تہران: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت بڑے ممالک کو تقسیم کر کے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے، امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی عوام کے دل جلا دیے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔علی لاریجانی نے کہا کہ علی خامنہ ای نے مشکل وقت میں بھی سادہ زندگی پر اصرار کیا، استعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں،مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتاہے،امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔