حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Category: اہم خبریں
-

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا واک آؤٹ
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔دوسری جانب احتجاج کےدوران ہی حکومتی رکن عظمیٰ کاردار اور اپوزیشن ارکان کی نوک جھوک جاری رہی ، انہوں نے اراکین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے کیا مقابلہ کرو گے جو مجھ جیسی ایک خاتون سے ڈر گئے ہو۔پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایوان کے اندر کسان کی لڑائی کی بات کرتے ہیں اور گرفتاریوں پر سب چھوڑ کر ایوان سے باہر چلے جاتے ہو۔علاوہ ازیں احتجاج کے بعد اپوزیشن رکن شیخ امتیاز نے کورم کی نشاندہی کر دی، پینل آف چیئرپرسن آغا علی حیدر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کاحکم دے دیا۔
-

پیٹرولیم نرخوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے کی بات جھوٹ ہے، عمر ایوب
راولپنڈی:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت بتائے کون سے فنڈ بلوچستان میں لگائے گی؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے۔انہوں ںے کہا کہ بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، قومی اسمبلی میں حکومت کے کسی ایم این اے کو کہا جائے کہ وہ بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جاکر دکھائے، بلوچستان کا وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی کے کوئٹہ سے باہر نہیں جاسکتا۔
-

چین روانگی سے قبل بلوچستان کے ایگریکلچر گریجویٹس کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے غیررسمی ملاقات
اسلام آباد: بلوچستان کے ایگریکلچر گریجویٹس پر مشتمل وفد چین روانگی سے قبل اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ طلباء کراچی سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور ان کی آج رات چین روانگی متوقع ہے۔وفد میں لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس شامل ہیں، جو چین میں جدید زرعی اور لائیوسٹاک سے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔اسلام آباد آمد کے موقع پر طلباء کی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، جس میں جام کمال خان نے نوجوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے لیس کرنے اور ملک کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔
-

یہ شاہی دربار نہیں،جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں، وزیر قانون
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی خوبصورت بات عدلیہ کا احتساب ہے، یہ شاہی دربار نہیں، آئینی عدالتیں ہیں، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض جج دن میں 2 سے 3 کیس ہی سنتے ہیں، جب کہ بعض اللہ کو حاضر ناظر جان کر دن میں 20 کیسوں کی سماعت کرتے ہیں، ان سائلین کا کیا قصور ہے، جن کے مقدمات سنے نہیں جاتے؟ جو ججز کیسز سننا نہیں چاہتے وہ گھر جائیں۔وزیر قانون نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق اور موجودہ چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وکلا کے لیے قانون کے مطابق فیصلے کیے، وکلا کے احتجاج سے دہشت گردی ایکٹ کا کیا تعلق ہے، ایسا تو کبھی مشرف دور میں بھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، میں نے کبھی کسی بار سے بیک ڈور سے حمایت حاصل نہیں کی، میں یہ سمجھتا ہوں حکومت کو کسی بھی بار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کا وکلا کے ساتھ جو معاہدہ ہے، اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا، جوڈیشل کونسل کا خیال میرا نہیں تھا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچستان اور سندھ سے ججز آئے ہیں، اس سے ہائیکورٹ میں مزید رنگینی آئی ہے، ہم سب 1973کا آئین مانتے ہیں، 1973کا آئین سب سیاسی جماعتیں مانتی ہیں، ججز کے تبادلے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان فیصلہ لیں گے، ان کے منتخب کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان اسے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں صدر مملکت کے دستخط سے دوسرے صوبوں سے ججز وفاق میں تعینات ہوں گے، یہ کہنا ہرگز درست نہیں کہ دوسرے صوبوں سے اسلام آباد میں ججز تعینات نہیں ہوسکتے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب بھی کوئی وکیل دوست مجھے ملنے آئے، میں ان سے ضرور ملتا ہوں، وکلا کا میگا سینٹر پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ہم آنے والے وقت میں مزید استقامت سے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہے گے۔
-

اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم
راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل ملاقات کرانا جیل مینوئل بھی ہے۔بعدازاں عدالت کا آرڈرز وکلاء نے وصول کرلیا جس کے بعد وکلاء ٹیم اور علیمہ بی بی عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔
-

پاکستان اپنے معدنی ذخائر کی بدولت آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں جنہیں نکالنے سے پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرس میں شرکت پر تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتےہیں، ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت ہوئی، یہ منصوبہ کافی عرصہ التوا کا شکار رہا مگر یکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، پاکستان میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں زرخیز زمین ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے ذخائرہیں، یہ معدنی ذخائر کھربوں ڈالرز کے ہیں، ان ذخائر کو نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سود مند ہوگا کہ وہ یہاں سے خام مال باہر لے جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ان کانوں پر سرمایہ کاری کے لیے آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا، تمام سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں میں بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
-

ن لیگ کے قائد نواز شریف سے بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔میڈیا رپورٹس مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نےچانگ پنگ ژاؤ کے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے، پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے بالکل تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی۔بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے شاندار میزبانی مسلم لیگ (ن) قائد محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔
-

عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران وکلاء رہنماء عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔
-

سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو 9 مئی سے متعلق کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہو گا؟ ہمارے خلاف 35 مقدمات ہیں اتنے کم عرصے میں ٹرائل مکمل نہیں ہو گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تھا، میں اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا، مشال خان قتل کیس کا 3 ماہ میں ٹرائل مکمل ہوا، انسداد دہشتگردی کی عدالت پرفارم کر سکتی ہے۔واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواستوں کے کچھ کیسز میں گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فیصلے 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔
