Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 94 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • چین کا خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق

    چین کا خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق

    اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

  • پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم

    پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے۔گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان تو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا مذہب ہمیں کسی بھی انسان کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیتا۔پہلگام حملے کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو دہشت گردی کے خلاف ہے اور مودی زبانی کلامی باتیں کر سکتے ہیہں ان میں جرأت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھیں۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں اور خدانخواستہ کڑا وقت آیا تو سب سے پہلے ہم اپنی جانیں ملک کے لیے پیش کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج بھی کوئی ملاقات نہ کرسکا

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج بھی کوئی ملاقات نہ کرسکا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج بھی کوئی ملاقات نہ کرسکا۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب ، شہناز خان ، روبینہ شاہین ، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی ، محمد احمد چھٹہ ، مریم کلثوم اور خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم اڈیالہ پہنچے تاہم کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنماء اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے کہا پارٹی کا معاشی ترجمان ہوں، بانی کو کے پی حکومت کی کارکردگی بتانا تھی، اگر بانی سے ملاقات نہیں کرنےدی جاتی تو اگلے بجٹ پر مشاورت مشکل ہوگی۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق وفاقی سطح پر لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد مشکل ہوگا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز پر بانی کی ہدایات سے آگے ایک نکتہ بھی نہیں، پی ٹی آئی پر دباؤ ڈال کر مائنز اینڈ منرلز بل پاس نہیں کروایا جاسکتا۔

  • پنجاب کابینہ اجلاس،کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری

    پنجاب کابینہ اجلاس،کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی،کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فلور ملز کیلئے25فیصد گندم خریداری کیلئے فوڈگرینز آرڈر میں ترمیم کی منظوری دی گئی،25فیصد گندم خریداری نہ کرنے والی فلور ملز کے لائسنس منسوخ ہوسکتے ہیں۔گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن،الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی ، کاشتکار کواپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی، اسٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کیلئے بھی اہم فیصلے کی منظوری دی گئی ،انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں ایم او یو کی منظوری دی گئی۔چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کاہائیبرڈ سیڈ متعارف کرانے کیلئے معاونت کرے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشتکار کو پہنچنا چاہیے۔15لاکھ مزدورں اور ورکرز کیلئے راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر سپلائی اسکیموں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا،چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی ،چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں نوازشریف ارلی ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ۔تمام واسا اور پارکس اینڈ ہیرٹی کلچر کی کپسٹی بلڈنگ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی ۔لاہور میں ییلو، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی منظوری بھی دی گئی ،چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم ،ادویات و ڈرگ کی خریداری کی مد میں واجبات کی ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

    مقبوضہ کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ’’پاکستانی دہشت گردی‘‘ کہہ کر بیچا۔مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ ’’نیکسلائٹ حملوں‘‘ پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔ مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی ’’ہر دہشت گردی‘‘ پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا 27 اپریل کو لاہورمیں غزہ کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا 27 اپریل کو لاہورمیں غزہ کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

    اسلام آباد:جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27اپریل کولاہورمیں غزہ کے حق میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےکراچی میں بہت بڑا ملین مارچ کیا، اس حوالے سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 27اپریل کولاہورمیں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا، انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں جنگی جرائم کی پشت پناہی کررہی ہے، جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا لاہورکا ملین مارچ امت مسلمہ کی آوازہوگی، گیارہ مئی کو پشاورمیں غزہ کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملین مارچ ہو گا، کوئٹہ میں بھی ملین مارچ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے،اس کی حیثیت قابض کی ہے، فلسطین یا عرب کی زمین پر وہ قابض ہے، نیتن یاہو کا کہنا کہ ان کی پوزیشن دفاعی ہے، اگر دفاع ہے تو عام شہریوں پر بمباری کیوں ہوتی ہے؟پاکستانی قوم،تاجروں سے اپیل ہے وہ مالی جہاد میں شریک ہوں، معصوم فلسطینیوں کو سفاک ملک کے حوالے نہیں کرسکتے۔

  • مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے یوسی موبی میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا جبکہ شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام مایوس نہ ہو، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں، انسداد پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے

    سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے

    اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پانی چور کے نعرے لگائے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج کیا جبکہ بات نہ کرنے پر پی پی ارکان بھی بھڑک اٹھے۔اجلاس میں کینالز منصوبے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بھی احتجاج کیا اور نشستوں سے اٹھ کر سامنے آگئے، پی پی ارکان نے پانی کے چور نامنظور، پانی چوری نامنظور کے نعرے لگائے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام سات دنوں سے سڑکوں پر ہیں، سینیٹ میں جماعتوں نے نہروں کے خلاف قرارداد جمع کرائی ہے ہمیں بات کرنے کا موقع دیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد آپ بات کریں، اس پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے چئیرمین ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف، شیری رحمان سے بات کرکے معاملے کو بحث کے لیے ایوان میں لے آئیں تاہم ارکان نہیں مانے اور پیپلز پارٹی کے سینیٹرز ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی کوئی چیز بلڈوز نہیں ہوگی، کابینہ کے ارکان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان میں کورم کی نشاندہی ہوئی ہے۔ فلک ناز چترالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست وڑگئی، پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کورم پورا ہے۔قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے، ہم چاہتے تھے کہ پورے سال کے حوالے سے بات کریں مگر سینیٹ میں خیبرپختونخوا کو اس کے حق سے محروم کیا گیا، کس طرح تیز رفتار قانون سازی کی گی اس پر بات کرتے، سندھ میں نظام منجمد ہوگیا ہے عوام سراپا احتجاج ہیں، کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں ایگری کیا اور تقریر میں مخالفت کردی۔سینٹ اجلاس میں کورم کی ایک مرتبہ پھر نشاندہی ہوئی، چئیرمین نے گنتی کروائی اس بار کورم پورا نہ نکلا۔ سینٹ گیلریوں میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔سینٹ میں پی ٹی آئی ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ حکومتی ارکان کورم کی نشاندہی کررہے ہیں۔ سینیٹر فلک ناز چترالی نے نعرے لگائے شرم سے پانی پانی پی پی پی۔اس دوران سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے صرف ایک سینیٹر ناصر بٹ اکیلے بیٹھے ہوئے تھے۔شبلی فراز نے کہا کہ ایک سال ہوگیا خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں ہے، تیس دن میں انتخابات ہونے ہوتے ہیں لیکن ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر فیصلہ نہ ہوا، تاج حیدر کی وفات پر خالی نشست کے لئے اقدامات کئے، بلوچستان سے قاسم رونجھو کی نشست خالی ہوئی الیکشن بھی ہوا، خیبرپختونخوا میں انتخابات کے بعد سینیٹر منتخب نہ ہونے دئیے، سینیٹرز کی مدت کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، وہ جماعتیں جو خیبرپختونخوا تک ہیں انہوں نے سینیٹ ممبران انتخابات کی قرارداد کی مخالفت کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ثانیہ نشتر کی سیٹ خالی کرکے الیکشن کمیشن کو بتا دیا ہے، 19ممبران سینیٹ میں ہیں کورم پورا نہیں۔ بعدازاں چئیرمین سینٹ نے اجلاس جمعہ کے روز ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔

  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک

    وارسک: جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا، سینٹرل پولیس آفس نے حملے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، یہ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور باقی فرار ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا جب کہ فرار ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

    اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

    اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی پوری قوت سے ادا کرتا رہے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پولیس کے افسران نے اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں مہارت اور پیشہ ورانہ انداز سے کامیاب خدمات انجام دی ہیں۔ کئی برس کے وقفے کے بعد پاکستانی پولیس افسران ایک بار پھر یو این مشنز میں فرائض انجام دے رہے ہیں، جو کہ خوش آئند امر ہے۔ اس وقت بھی متعدد پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی قیادت اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لیے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے اور پولیس افسران کی تربیت کے لیے جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت پاکستان میں خواتین کو پولیس سروس میں برابر مواقع دیے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستانی پولیس افسران کی یو این میں دوبارہ شمولیت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز دنیا بھر میں مشکل حالات کے باوجود امن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی موجود تھے۔