Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 97 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے عیدالفطر کی آمد سے قبل امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں۔اس سلسلے میں پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لکھانی چیک پوسٹ پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے بہادر جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کا دفاع کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے تمام جوان اس حملے میں محفوظ رہے جو کہ فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

    عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جبکہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔

  • وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان

    وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان

    کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی، عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے، ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لیے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا، ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد دو روز میں ٹریک کو فعال کردیا گیا تھا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سیکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، آپ نے کبھی سنا کہ راولپنڈی میں کوئی بلوچ مارا گیا ہو، پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں۔

  • ہنگو: سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خوارج کمانڈر مارا گیا

    ہنگو: سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خوارج کمانڈر مارا گیا

    پشاور:سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا کمانڈر مارا گیا۔دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہنگو میں پیش آیا، جہاں خوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا کمانڈر سعید ہلاک جب کہ اس کے ساتھ فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سعید پولیس اہل کار قدرت اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس: نیب نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی روک دی

    پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس: نیب نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی روک دی

    پشاور:نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اُس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔

  • دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ، خیبر پختونخوا حکومت کا ایکشن پلان تیار

    دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ، خیبر پختونخوا حکومت کا ایکشن پلان تیار

    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کر لیا۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، جس میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات پر کل 84 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکشن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنز کیساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی اور ڈویلپمنٹ سے متعلق امور میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف منظم کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائیاں کی جائیں گی۔پلان کے تحت سول انتظامیہ کو دہشتگردی کے خلاف لیڈ رول دیا جائے گا، پولیس اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کارمیں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔ اس مہینے کے آخر تک پولیس میں بھرتیوں، ٹریننگ، اسلحے اور آلات کی خریداری کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت سے پیش ہی نہ ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے وکیل کی غدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے آرہے ہیں،کیس آخرمیں رکھ لیں، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ درخواستیں رجسڑار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت پر عدالت موجود ہوں گے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت سے سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا فیصلہ اور سزا معطل کئے جائیں۔

  • ارتھ آور! آئیے ایک روشن اور پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں، وزیراعظم کا پیغام

    ارتھ آور! آئیے ایک روشن اور پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں، وزیراعظم کا پیغام

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہ کن سیلابوں، شدید گرمی کی لہروں اور طویل خشک سالی کا سامنا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات جو لاکھوں زندگیوں، غذائی تحفظ، آبی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت فعال طور پر ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو تمام شعبوں میں موسمیاتی عمل کو مربوط کرتی ہیں، ریچارج پاکستان جیسے پروگرام ماحولیاتی نظام کو بحال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان 2023 اور نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 جیسے اقدامات ایک صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔ ارتھ آور سے متعلق پیغام میں کہا گیا کہ قابل تجدید توانائی کی توسیع، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور اس حوالے سے گرین ملازمتوں کی فراہمی طویل مدتی ماحولیاتی ذمہ داری کی بنیاد رکھ رہی ہے، تاہم صرف پالیسیاں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ حقیقی تبدیلی گھر سے شروع ہوتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر عمل خواہ کتنا ہی چھوٹا ہو ایک پائیدار کل کی جانب اجتماعی رفتار کو مضبوط کرتا ہے، اس ارتھ آور جو کہ آج رات 8.30 پر شروع ہو گا، آئیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں۔

  • کوئٹہ میں ریڈزون سیل‘ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن

    کوئٹہ میں ریڈزون سیل‘ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن

    کوئٹہ:بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ بندش کا آج تیسرا دن ہے، علاوہ ازیں کوئٹہ میں ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اخباری رپورٹس مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے جب کہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے ہی 2 دن سے بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دریں اثنا کوئٹہ میں ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور راستے میں کنٹینرز کھڑے کرکے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں یوم علی کا مرکزی جلوس آج رات ساڑھے 9 بجے علمدا روڈ سے برآمد ہوگا جو سعیداحمد روڈ ، پرنس روڈ ، میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدار روڈ پر ختم ہوگا۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مغرب سے قبل دکانیں و مارکیٹیں سیل کردی جائیں گی۔دریں اثنا آج گیارہویں روز بھی کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی، تاہم چمن پیسنجر ٹرین معمول کے مطابق چل رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔ہائیڈرالوجی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بجلی کے پیداواری یونٹس بھی بند ہو گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آ گئی ہے۔تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، صرف 05 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جن سے چار سو 55 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔
    تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 03 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج بھی 17300 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔