Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 98 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • امیگریشن سسٹم میں خرابی ، طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت بدستور معطل

    امیگریشن سسٹم میں خرابی ، طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت بدستور معطل

    پشاور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہونے کے باعث پیدل آمدورفت بدستور معطل ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہو سکی تھی۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں ، خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت آج بھی معطل رہے گی۔ سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے فروری میں افغان فورسز کی جانب سے متنازع تعمیرات کے باعث طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جسے تین دن قبل دونوں ممالک کے حکام نے مذاکرات بعد تجارت کیلئے کھول دیا تھا ، پیدل آمدورفت بحال نہ ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • عمر ایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

    عمر ایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے عمرایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نےسماعت کی۔وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کیخلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔جسٹس نعیم انور نے استفسار کیا کہ آپ کس سے رپورٹ مانگ رہے ہیں؟وکیل نے کہا وفاقی حکومت، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ منگوائی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

  • رمضان المبارک کی وجہ سےیوم پاکستان پریڈایوان صدر میں محدود پیمانے پر منعقد کرانیکا فیصلہ

    رمضان المبارک کی وجہ سےیوم پاکستان پریڈایوان صدر میں محدود پیمانے پر منعقد کرانیکا فیصلہ

    اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے۔یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔یوم پاکستان کی تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17 افراد جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17 افراد جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب

    لاہور: جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پرعلیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔علیمہ خان گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں تحققات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے جن افراد کوطلب کیاہے ان میں فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل شامل ہیں۔جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

  • برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار‘ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ

    برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار‘ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔

  • حزب اختلاف کی عدم شرکت قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے، وزیر اعظم

    حزب اختلاف کی عدم شرکت قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی عدم شرکت قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی عدم شرکت قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔وزیر اعظم نے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوسناک اور غیر سنجیدہ طرز عمل قرار دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ اور جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہلخانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی نعیمی سمیت اہم شخصیات نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف نے پوری قوم کو متحد کیا۔ اور پوری قوم نے مل کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا تھا۔ افواج پاکستان سمیت ہزاروں پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی داستان رقم کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ تاہم قربانیوں کی بدولت امن بحال ہوا، معیشت سنبھلی اور ملک کی رونقیں بحال ہوئیں۔ 2018 کی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات کو ضائع کر دیا۔ اور اسی نااہل حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ پوری قوم جو آج خمیازہ بھگت رہی ہے وہ اسی پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ اور دہشتگردی کو پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہم سب کو آہنی عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔ دہشتگردوں کا اصل نشانہ عوام کا اتحاد ہے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تاہم فوجی جوانوں اور افسران نے پیشہ ورانہ مہارت سے سینکڑوں جانیں بچائیں۔وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی قیادت بالخصوص آرمی چیف اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور ادارے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ آج کی فیصلہ کن گھڑی یہ تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سوال کریں کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور جو قوم، افواج پاکستان، شہیدوں اور غازیوں کے ساتھ نہیں وہ دہشتگردوں کا ساتھی اور ان کا اتحادی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پراپیگنڈے کے ذریعے فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن فوج اور عوام ایک ہیں۔ نہ ان کے مابین دراڑ ڈالنے کی سازش پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوں گی۔ ایسے شرپسند عناصر کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حصول ہمارے اسلاف کی لاکھوں قربانیوں کے بعد ممکن ہوا۔ اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور ہماری سیاست ہے۔

  • مذہبی اسکالرذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات

    مذہبی اسکالرذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات

    لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔مختصر ملاقات کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امراإ سے واپس روانہ ہو گئے۔ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نواز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی تھی۔اُس مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومتِ پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر تھے۔

  • عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنیکی درخواست منظور ، لارجر بینچ بنانے کی ہدایت

    عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنیکی درخواست منظور ، لارجر بینچ بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ ہفتے میں 5 دن میرے موکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بینچ میں کیسز مقرر ہونے سے وہ ایک ہی مرتبہ پیش ہو جایا کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز یکجا کرنے کی سپرنٹنڈنٹ جیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دی۔

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کر دی ہے۔اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔متعلقہ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

  • قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت

    قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت

    اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔قائم مقام صدر نے کہاکہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہئے۔قائم مقام صدر مملکت نے معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قائم مقام صدر مملکت نے چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے پاکستان کی حمایت پر جمہوریہ چیک کو سراہا۔سفیر جمہوریہ چیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، کاروبار، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، سفیر نے پاکستان سے چیک ریپبلک کو پاکستانی آم برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم مئی 2025 میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چیک وزیر اعظم کے استقبال کا منتظر ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، چیک سفیر نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔