Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 119 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

    اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ کرکے تین صحافی شہید کردیے غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کردیا اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے خالی کرنے کا کہہ دیا جب کہ لبنان سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ میں 5 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں دوسری جانب غزہ میں جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کرکے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں 10 رہائشی عمارتیں تباہ کردیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 150 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی ٹینکوں نے کمال عدوان اسپتال پر گولہ باری بھی کی

  • آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گے

    آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گے

    امریکا میں5نومبر 2024ء کو ہونے والا صدارتی الیکشن کم از کم 15ارب 90کروڑ ڈالرز (44کھرب16ارب روپے) کا پڑے گا جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجا کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں 2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کیے تھے

  • غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

    غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

    حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلاہ کی شرط لگادی عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کے شرائط پر مذاکرات کیلئے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے اس سے قبل جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں مصر کا سکیورٹی وفد حماس کے رہنما اسامہ حمدان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھالبنانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اسرائیل کو یرغمالی صرف اسی صورت میں واپس ملیں گے جب وہ غزہ پر اپنی جارحیت ختم کرکے فوجوں کا مکمل انخلا کرے گی دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ آج لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کرکے موجودہ جنگی صورتحال پر گفتگو کریں گے

  • پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی

    پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی

    پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کردی مغربی خبرایجنسی کو انٹرویو میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہےواشنگٹن میں وزیر خزانہ کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وزیر خزانہ نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا

  • نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا

    نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے درالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی چڑھائی کے واقعے کی تصدیق کردی ہے اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد سیئول میں اسرائیلی سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوئے، سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا

  • آئی ایم ایف کی شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم

    آئی ایم ایف کی شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی ہےٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہےٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر ابھی بھی 4 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے آئندہ ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر 4 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر معیاری شرح کے مطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے

  • امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    اسلام آباد- پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتی ان کا کہنا تھا یہ روایتی عمل ہے کہ وفود ظہرانے اور عشائیے پر بات چیت کریں، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہےترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے

  • دنیا کا پہلا ملک جہاں سولر پینلز ریلوے ٹریکس پر کارپٹ کی طرح بچھائے جائیں گے

    دنیا کا پہلا ملک جہاں سولر پینلز ریلوے ٹریکس پر کارپٹ کی طرح بچھائے جائیں گے

    سوئٹزر لینڈ وہ خوبصورت ملک ہے جہاں ٹرینوں کا نظام بھی بہترین سمجھا جاتا ہےمگر اب وہ دنیا کا پہلا ملک بننے والا ہے جہاں ریلوے ٹریکس میں سولر پینلز کو ‘کارپٹ’ کی طرح بچھایا جائے گا جی ہاں واقعی سوئٹزر لینڈ میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی ہے سن ویز نامی کمپنی 2025 کے موسم بہار میں Neuchatel نامی علاقے کے ریلوے ٹریکس پر سولر پینلز نصب کرے گی اس کمپنی نے سوئس فیڈرل ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر ایک ریموو ایبل سولر سسٹم تیار کیا ہےکمپنی کے چیف ایگزیکٹو Joseph Scuderi نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب دنیا میں کسی ریلوے ٹریک پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے اور ٹرینیں ان کے اوپر سے گزریں گی

  • ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

    ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

    انقرہ میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے ردعمل میں ترکیہ نے عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کردی ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی جوابی کارروائی میں کرد عسکریت پسندوں کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے اراکین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ترک وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ انقرہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح مرد اور خاتون ترکیہ کی ائیروسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی،عمارت سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلح افراد کے داخل ہونے سے پہلے عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا-امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط،

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا-امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط،

    امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا ایوان نمائندگان کے اراکین نے اپنے خط میں کہا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائےخط میں صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز رکھا جائےاراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی بھی اپیل کی گئی ہے