مریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گےامریکی نائب ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے انہوں نے عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹرشاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں
Category: بین الاقوامی
-

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر جاپہنچا
کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گیا آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 630 پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 699 پر جا پہنچا
-

بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گانا چوری کرلیا
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چرانے کا رواج کافی پرانا ہے اور اب بھارتی انڈسٹری نے ایک اور مشہور پاکستانی گانا چوری کرلیا جس پر پاکستانی شوبز اسٹار ناراض نظر آتے ہیں بالی وڈ فلم ‘دو پٹی’ کا ٹیلر منظر عام پر آگیا ہے جس میں سینئر اداکارہ کاجول کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن ڈبل رول کرتی نظر آئی ہیں جب کہ اس فلم میں اداکار شہیر شیخ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گےاس فلم کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم اس فلم کا ایک گانا ‘ اکھیاں نو رہن دے’ خوب وائرل ہورہا ہے جو کہ پاکستانی گانا ہےبالی وڈ انڈسٹری نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی گانے کو چوری کیا، یہ گانا پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا ہے جنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے 1975 میں گایا تھا
-

لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ- پاکستان
اسلام آباد- حکومت نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی اجلاس میں شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائےوزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے
-

ایپل کے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیا- چیف ایگزیکٹو
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا ماننا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ٹم کک نے ایپل انٹیلی جنس کے بارے میں بات کی ایپل انٹیلی جنس پر مبنی اے آئی فیچرز اکتوبر کے آخر تک آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں ٹم کک نے کہا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹولز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی نہیں مگر ہمارا طریقہ کار دیگر سے مختلف اور بہترین ہےانہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اے آئی ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام نہیں کیا، مگر ہم نے اس طرح کام کیا ہے کہ ہمارے خیال میں یہ صارفین کے لیے بہترین ثابت ہوگی’ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا ماننا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کے اضافے سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو استعمال کرنے کا تجربہ بالکل اسی طرح بدل جائے گا جیسا اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین نے سب کچھ بدل دیا تھا
-

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان -تیسرا ٹیسٹ
راولپنڈی- پاکستان کی جانب سے تیسرےٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی
-

حماس کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، فوجی ٹینک سمیت 4گاڑیاں تباہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے ہریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئےدوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے اور اسی طرح جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ،اور ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا
-

آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں
آسٹریلیا کے دورے پر آئے برطانیہ کے بادشاہ چارلس پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں کنگ چارلس کے اعزاز میں پارلیمانی تقریب کے دوران خاتون سینیٹر نے کہا کہ تم ہمارے بادشاہ نہیں، تم نے آسٹریلیا کے اصلی باشندوں کی نسل کشی کی خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو کہا کہ ہم سے چوری کیا گیا مال واپس کروخاتون نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو، تم لوگوں نے آبائی لوگوں کی نسل کشی کی ہے
-

پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ملک میں مالیاتی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنرا سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمدکی سربراہی میں پاکستانی وفد نے الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کی، ملاقات کے موقع پر اندرونی اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا
-

جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے- ایران
ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی منصوبے پر گفتگو اشتعال انگیزہے اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں اپنے خط میں ایرانی مشن نے کہا کہ امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمہ دار ہے، امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمہ دارہوگا
