Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 120 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پراظہار تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری

    برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پراظہار تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری

    رکس اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مشرق وسطی کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی بمباری سے بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کی اموات، جبری انخلا اور تباہی پر تشویش کا اظہار کردیا گیا مشترکہ اعلامیے میں لبنان کی صورتحال پر بھی عالمی برداری کو خبردار اور شہریوں کی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے برکس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل اور تنازعے کو مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیا گیا ہے برکس اجلاس میں روس نے برکس سرمایہ کاری پلیٹ فارم بنانے، اجناس کی ایکسچینج قائم کرنے اور قیمتی دھاتوں اور ہیروں کی خرید و فروخت کیلئے علیحدہ پلیٹ فارم بنانے کی تجاویز پیش کیں

  • غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاسعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے میں جاری کشیدہ فضا بالخصوص غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے غزہ پٹی اور لبنان میں جاری عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے سکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی نیشنل سکیورٹی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العبیکان اور جنرل انٹیلیجنس چیف خالد الحمیدان سمیت سعودی عرب میں امریکا کے سفیر اور وزیر خارجہ کا وفد بھی شریک تھا

  • بل گیٹس نے کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے

    بل گیٹس نے کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے

    امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئےامریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہےدوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے تاحال کھل کر کملا ہیرس کی حمایت تو نہیں کی لیکن انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے

  • اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی نسلی کشی کا مشورہ دینے والے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

    تل ابیب- اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سےختم کریں

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک اور نئی تاریخ رقم کر دی آج کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم ایک موقع پر انڈیکس 100 پوائنٹس سے نیچے بھی آیابعد ازاں 100 انڈیکس نے دوبارہ مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے سے 87225 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا

  • اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا

    اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا

    تل ابیب- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہوامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہےکہ کامیابیوں کوپائیداراسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائےاسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمےاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنےکا یہ غیرمعمولی موقع ہے

  • بھارتی فوجی بالی وڈ فلم سے متاثر، گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش دفنا دی

    بھارتی فوجی بالی وڈ فلم سے متاثر، گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش دفنا دی

    بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہوکر گرل فرینڈ کو قتل کرکے اسے دفنانے والے بھارتی فوجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا بھارتی میڈیا کے مطابق 33سالہ بھارتی فوجی اجے وانکھڑے اور 32 سالہ جیوتسنا آکرے کی ملاقات ایک شادی پورٹل کے ذریعے ہوئی، اجے ناگپور کے علاقے کیلاش نگر کا رہائشی ہے جو ناگالینڈ میں تعینات ہے جب کہ جیوتسنا طلاق یافتہ تھی اور ایک دکان پر کام کرتی تھی بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی جلد ہی ایک تعلق میں بدل گئی لیکن اجے کی فیملی اس کی شادی کہیں اور کرنے کی خواہش مند تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے

  • اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرل

    اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرل

    اسرائیلی فوجیوں کی ڈھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے ایک ساتھی اہلکار کی لاش اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اسرائیلی فوجیوں کو ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاتے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اپنے ساتھی کی لاش کو نکالنے کے لیے بھاگ کر جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہےاس کے علاوہ سوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار خوف کے مارے رو رہی ہیں اور ایک ساتھی اہلکار اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہےخیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بربریت میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں

  • بنگلورو میں شدید بارشوں سے زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک

    بنگلورو میں شدید بارشوں سے زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک

    بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے عمارت گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس میں 20 افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئےبھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ بارشوں کی وجہ سے بھی ریسکیو کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے

  • بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    ڈھاکا- بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیاگیا ہے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے