Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 118 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • فلسطین میں خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے-اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ

    فلسطین میں خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے-اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ

    اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ فلسطین میں خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے فرانسسکا البانیز نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو بہت سے ظالمانہ طریقوں سے بھوک، تشدد اور دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اُنہیں ہلاک یا معذور کیا جارہا ہے، بچوں کو اسکولوں، خوابوں اور بہتر مستقبل کی امید سے محروم کیا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے طرز عمل کو مجموعی طور پر دیکھیں، اس تمام زمین پر جس طرح اُس نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سب وہاں بسنے والے تمام فلسطینوں کے خلاف ایک تباہ کن ذہنیت اور نیت کی عکاسی کرتا ہے، جو دور سے بنائے گئے منصوبے کی تکمیل کیلئے ہو رہا ہے

  • مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ریلی سے خطاب

    مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ریلی سے خطاب

    سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا پینسلوینیا کے شہر لٹز میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی، انہیں سچ میں لگتا ہے کہ اس وقت انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھاٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمارے پاس بہت کچھ تھا لیکن آج ہر پولنگ بوتھ پر سیکڑوں وکیل کھڑے ہیں امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنی شکست اور انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا تھا اور ان انتخابات سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دیا تھا

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 وی وی آئی پی جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی گرانٹ منظور کرلی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 وی وی آئی پی جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی گرانٹ منظور کرلی

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 1.8 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صدر اور وزیراعظم کے سرکاری دوروں کیلئے استعمال ہونے والے 2 وی وی آئی پی جہازوں پر خرچ کی جائے گی، فنڈ دونوں وی وی آئی پی طیاروں کے انجن کی مرمت کیلئے مختص کیا گیا ہےای سی سی نے وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی

  • گزشتہ مالی سال چین سے 1.2 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کیے گئے

    گزشتہ مالی سال چین سے 1.2 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کیے گئے

    اسلام آباد-گریٹ سولر رش ان پاکستان-کے عنوان سے ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے 1.2 ارب ڈالر کے لگ بھگ 15 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے اس منتقلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا دخل ہے جو تین سالوں میں 155 فیصد ہے، جو زیادہ استعمال کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کے حل کی جانب منتقل کر رہا ہے پچھلے سال اس کے نتیجے میں گرڈ بجلی کی طلب میں 10.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے تخمینے مزید کمی کی نشاندہی کرتے ہیں جو گرڈ کی جدید کاری کی ضرورت اور ڈی سینٹرالائزڈ توانائی کی پیداوار کو سپورٹ کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ ڈیمانڈ کی پیشن گوئی پر زور دیتے ہیں

  • آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی

    آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی

    عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کرلی و زارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کے لیے افراط زر کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا تھا جسے نظرثانی کے بعد 9.5 فیصد کردیا گیا ہےاعلامیے کے مطابق نظر ثانی کے بعد آئی ایم ایف کے اندازے اور تخمینے وزارت خزانہ کے معاشی تخمینوں سے قریب تر ہوگئے ہیں اور معاشی صورتحال سے مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی ہے

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان کے بعد خود کو خواتین کا محافظ قرار دیدیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان کے بعد خود کو خواتین کا محافظ قرار دیدیا

    امریکی صدارتی انتخابات میں چار دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے، انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیےاپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گاانہوں نے مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے، کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

  • امریکی صدارتی انتخابات: ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی سیاسی مہمات کیلئے پیسا کہاں سے آتا ہے؟

    امریکی صدارتی انتخابات: ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی سیاسی مہمات کیلئے پیسا کہاں سے آتا ہے؟

    امریکا میں 5 نومبر کے صدارتی انتخابات قریب آتے ہی ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہوتا جا رہا ہے تاہم ہر امریکی الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی سیاسی مہمات پر اربوں ڈالر بہائے جا رہے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو امریکی صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات جدید انسانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہونے جا رہے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سب کیش آتا کہاں سے ہے؟
    ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس نے جیسے ہی صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کیا تو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ان کے کیمپین فنڈ میں 81 ملین ڈالر جمع ہو گئے، تین مہینوں میں یہ رقم بڑھ کر 1 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ادھر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے پاس بھی بہت پیسہ ہے۔ ستمبر تک ٹرمپ نے 160 ملین ڈالر جمع کر لیے تھے، یہ رقم الیکشن اشتہارات، ریلیوں اور آن لائن کیمپین کیلئے استعمال ہوتی ہے امریکا میں انتخابی مہم کی فنانسنگ کو شفاف رکھنے کیلئے کئی قوانین ہیں، جیسے سیاسی جماعت کو پیسہ دیا جا سکتا ہے لیکن امیدواروں کو براہ راست فنڈز دینے کی حد مقرر ہے۔ قانونی طور پر ایک شخص ایک امیدوار کو 3300 ڈالرز سے زیادہ رقم نہیں دے سکتا

  • لبنان سے شمالی اسرائیل پر ہونیوالے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک

    لبنان سے شمالی اسرائیل پر ہونیوالے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک

    لبنان سے شمال اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج حزب اللہ کی جانب سے سرحد کے قریب واقع بستی المطلہ پر راکٹ داغے گئے
    حزب اللہ کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک اسرائیلی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے
    المطلہ کونسل کے سربراہ نے اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک سال سے راکٹ حملے کی زد میں ہے لیکن شاید اسرائیلی ریاست کو اب اس کی عادت ہوچکی ہے
    خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے
    اسرائیلی سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا گیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی

  • بھارتی وزیرداخلہ پر کینیڈا کے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکی ردعمل

    بھارتی وزیرداخلہ پر کینیڈا کے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکی ردعمل

    کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی وزیرداخلہ کے ملوث ہونے کے کینیڈا کے الزامات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کینیڈا کی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گےواضح رہے کہ دو روز قبل کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا تھا کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا تھا

  • ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ

    ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے درحقیقت ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا میں کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتابلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالرز (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوااس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے اس سے قبل مسلسل ایک سال تک ٹیسلا کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس میں آمدنی میں کمی کے بارے میں بتایا گیا تھا