برطانیہ میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہےبی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے
Category: بین الاقوامی
-

پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائےہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔
-

50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی خشک ترین صحرا ’ صحارا ‘ بارش کے بعد سحر انگیز منظر میں تبدیل
مراکش کے جنوب میں واقع دنیا کے سب سے خشک صحراؤں میں سے ایک صحرا صحارا بارش کے بعد سیلانی پانی سے سحر انگیز منظر میں تبدیل ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے جنوب میں ہر سال گرمیوں کے آخری دنوں میں کم بارشیں (250 ملی میٹر سے کم ) ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن اس بار 2 دن کی غیر معمولی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی مراکش کے دارالحکومت رباط سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے دو دنوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی غیر معمولی بارش کے بعد صحرا صحارا کے کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا اور یہ سیلابی پانی جیسے جیسے قدیم صحرا کی ریت اور پودوں سے گزرا تو ایک خوبصورت منظر میں تبدیل ہوگیا
-

3 دن بند رکھنے کا فیصلہ پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر
کراچی پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےپی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گےسرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے پی آئی اے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے
-

پاکستان کے دو شہر شامل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا خیال رہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جب کہ 301 سے اوپر ائیر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے
-

22 فلسطینی شہیداسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری
اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی محسوس کیا گیا اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج ( UNIFIL) کو نشانہ بنایا لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 57 فضائی اور شیلنگ کی جس میں زیادہ تر حملے جنوبی لبنان میں کیے گئے
-

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں
-

جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام-2024 کا نوبل امن انعام
رواں برس کا نوبل امن انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو ( Nihon Hidankyo) کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی بموں سے پاک رکھنے کے لیے جدوجہد پر دیا گیا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں اینٹی نیوکلیئر گروپ Nihon Hidankyo کی بنیاد 1956 میں ہیباکوشا نامی گروپ نے رکھی گئی تھی جو ہیروشیما اور ناگا ساکی میں امریکا کے ایٹم بم کے متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی تھی اس تنظیم کا پورا نام Nihon gensuibaku higaisha dantai kyōgi-kai ہے جسے مختصراً نیہون ہیدانکیو(Nihon Hidankyo) گروپ کیا جاتا ہے اس تنظیم کا بنیادی مقصد جاپانی حکومت پر ایٹم بم حملے کے متاثرین کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے دباؤ ڈالنا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے حکومتوں پر لابنگ کرنا تھا نوبل کمیٹی کے بقول اس تنظیم کو 2024 کا امن کا نوبل انعام “جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کوششوں اور ایٹم بم کے متاثرین کو اس کی ہولناکی کے گواہ کے طور پیش کرکے جوہری ہتھیاروں کو دوبارہ کبھی استعمال نہ کیے جانے کی کوششوں پر دیا گیا ہے
-

ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن
کراچی پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا
-

چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کی صدر زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کرکے 7 اکتوبر کے دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیاچینی سفیر جیانگ زئے دونگ سے ملاقات میں صدر مملکت نے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا صدر مملکت نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں
