Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 125 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی’نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی’،

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی’نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی’،

    بھارتی ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اداکارہ حنا خان کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے اداکارہ نے کینسر سے مقابلہ کرنے کے اس سفر میں ہمت و حوصلہ بننے والے ایک بال سے اپنے مداحوں کو ملوایا انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ موذی مرض کینسر کے خلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلے میں داخل ہونے والی ہے اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی ہیں کیمو تھراپی کی وجہ سے پلکیں اب جھڑ چکی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں اپنی پوسٹ میں جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا

  • امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کردیاعرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہے خبر میں بتایا گیا ہے کہ عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا

  • مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغازپاکستان اور روس

    مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغازپاکستان اور روس

    راولپنڈی- پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز ہوگیا -پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے

  • گاڑی کچلنے کی ویڈیو وائرل -بھارت: دسہرہ کے جلوس میں ہاتھی بپھر گیا

    گاڑی کچلنے کی ویڈیو وائرل -بھارت: دسہرہ کے جلوس میں ہاتھی بپھر گیا

    بھارت میں دسہرہ کے جلوس میں ہاتھی کے بھپرنے کے بعد بھگڈر مچ گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہےبھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے بوہیلی گاؤں میں ہاتھی کے بپھرنے سے دسہرہ کا جلوس افراتفری کا شکار ہوگیا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عینی شاہدین نے بتایا کہ ہاتھی بظاہر پرسکون تھا لیکن کچھ ہی دیر میں ہاتھی نے کنٹرول کھو کر تباہی مچانا شروع کردی عینی شاہد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہاتھی نے ہماری آنکھوں کے سامنے سفید کار کو اپنے پیروں میں کچل دیا، اس کے بعد ہاتھی نے قریب کھڑی بس بھی الٹنے کی کوشش کی جس سے جلسے کے شرکا میں خوف پھیل گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

  • سکھوں کے قتل کیلئے بشنوئی گینگ کے استعمال کا الزام -کینیڈا کا بھارتی حکومت پر خالصتان حمایتی

    سکھوں کے قتل کیلئے بشنوئی گینگ کے استعمال کا الزام -کینیڈا کا بھارتی حکومت پر خالصتان حمایتی

    اوٹاوا- بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد اب کینیڈا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے کے لیے مجرموں اور خاص کر بشنوئی گینگ کا استعمال کرتے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں، وہ خالصتان کے حمایتی سکھوں پر حملے کرانے اور ان کو قتل کرنے کے لیے مجرموں اور خاص کر بشنوئی گینگ کا استعمال کرتے ہیں پولیس کمشنر مائیک ڈوہینی نے کہا کہ بھارتی حکومت جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور خاص کر خالصتان حمایتی سکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کے لیے جرائم پیشہ گروپوں کو استعمال کررہی ہےپولیس کمشنر نے مزید کہا کہ بشنوئی گروپ نام کا گینگ عوامی سطح پر ایسے واقعات کو قبول کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا بھارتی حکومت کے ایجنٹوں سے تعلق ہے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے-ایس سی او اجلاس

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے-ایس سی او اجلاس

    اسلام آباد- شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہےبھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ائیر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ائیرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا۔نور خان ائیر بیس پر بھارتی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس سے قبل ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ راشد مریدوف اسلام آباد پہنچ گئے جن کا استقبال خالد مقبول صدیقی نے کیا جب کہ وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے جہاں نور خان ائیربیس پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شریک ہوں گے

  • سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور-صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات

    سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور-صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات

    اسلام آباد- صدر آصف زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمدتیزکرنےکی ضرورت پرزور دیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزیدبڑھانےکاعزم بھی کیا گیا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک،گوادرپورٹ کی مدد سےچین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنےکاوقت آگیا ہے، چینی کمپنیوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

  • کیلی فورنیا: ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

    کیلی فورنیا: ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

    سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیابرطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کوچیلا میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ گن اور جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے
    پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہےامریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہےکہ اس واقعے کے بعد سابق صدر کو کوئی خطرہ نہیں اور اس واقعے نے حفاظتی آپریشنز کو متاثر نہیں کیا ہےرپورٹس کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے اس شخص کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ٹرمپ کی سکیورٹی اور ان کی ریلی کے شرکا پر کوئی فرق نہیں پڑا ہےواضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونا ہیں اور اس سلسلے میں مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے

  • اسرائیل ایرانی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا، جوابی حملے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار

    اسرائیل ایرانی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا، جوابی حملے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار

    ایران پر حملے کے جواب میں فلسطینی حامی گروپس کے حملے روکنے کیلئے اسرائیل امریکا حکمت عملی تیار کر لی صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل حملے میں ایران کی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا، ایران پر حملے کے لیے اسرائیل اور امریکا میں بات چیت جاری ہےفلسطینی حامی گروپس کے جوابی حملے روکنے کیلئے اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ حکمت عملی بھی تیار کر لی ہےاسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے جوابی حملے روکنے کے لیے میزائل شکن سسٹم مشرق وسطیٰ سے یورپ تک نصب کر چکا ہے، امریکا نے گزشتہ سال کے آخر میں میزائل شکن سسٹم تھاڈ نصب کیا تھا
    میڈیا رپورٹ کے مطابق تھاڈ پیٹریاٹ سسٹم کا خاص حصہ ہے جو تقریباً 200 کلومیٹر علاقے کو میزائل سے بچا سکتا ہے، تھاڈ کے ساتھ پیٹریاٹ بیٹری 6 ٹرک پر نصب لانچرز پر مشتمل ہوتی ہےپیٹریاٹ بیٹری میں 48 انٹرسیپٹرز، ریڈیو اور ریڈار آلات بھی ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے 95 فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے، امریکا نے اسرائیلی افواج تھاڈ نظام چلانے کی ٹریننگ 2019 میں دی تھی

  • فلم کی جعلی کلیکشن! دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر اپنی ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے کا الزام

    فلم کی جعلی کلیکشن! دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر اپنی ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے کا الزام

    بھارتی ہدایتکارہ و اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے عالیہ بھٹ پر باکس آفس نمبروں میں جعل سازی کا الزام عائد کیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا کھوسلا نے عالیہ بھٹ پر یہ الزام بھی لگایا کہ عالیہ کی ریلیز ہوئی نئی فلم جگرا اس سال مئی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ساوی کی نقل ہے، اس کے بعد دیویا کھوسلا نے انسٹاگرام پر خالی تھیٹر کی تصویر بھی جاری کی انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ جگرا شو کے لیے سٹی مال گئی تھی، تھیٹر بالکل خالی تھا، تمام تھیٹر ہر طرف خالی جا رہے تھے
    دیویا نے لکھا کہ عالیہ بھٹ میں سچ میں بہت جگرا ہے، خود ہی ٹکٹ خریدتی ہیں اور جعلی کلیکشن کا اعلان کرتی ہیں، حیرت ہے کہ پیسے کھانے والا میڈیا کیوں خاموش ہے خیال رہے کہ یہ پوسٹ دیویا کی فلم ساوی اور جگرا کے درمیان مماثلت پر ہونے والی بحث کے دوران سامنے آئی ہے عالیہ بھٹ کی فلم جگرا نے ڈومیسٹک باکس آفس پر سنگل ڈیجٹ کے ساتھ آغاز کیا، وسن بالا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے دن 4 سے 5 کروڑ انڈین روپے جمع ہونے کی امید تھی جو پوری ہوئی