Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 126 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • برطانوی تنظیم آکسفیم -غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں

    برطانوی تنظیم آکسفیم -غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں

    برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں آکسفیم کی نمائندہ بشرٰیٰ خالدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 دن سے شمالی غزہ میں خوراک کی فراہمی روک رکھی ہے، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے نمائندہ آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور چارہ، گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں بشرٰیٰ خالدی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے زیادہ تر فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف “ڈیتھ مارچ”کے بجائے اپنےگھروں میں مرنے کو تیار ہیں، نہیں جانتی شمالی غزہ میں لوگ کیسے زندہ رہیں گے، یا تو بھوک سے مر جائیں گےان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ قتل عام سے مریں گے یا جنوب کی طرف نقل مکانی کی کوشش میں مر مار دیے جائیں گے، غزہ میں تباہی کی یہ سطح پہلے نہیں دیکھی خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

  • 3 ملزمان کی تصویر بھی سامنے آگئی بابا صدیقی کو قتل کرنے کیلئے شوٹرز کو کتنی رقم دی گئی؟

    3 ملزمان کی تصویر بھی سامنے آگئی بابا صدیقی کو قتل کرنے کیلئے شوٹرز کو کتنی رقم دی گئی؟

    بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹرز کی تفصیلات سامنے آگئیں بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں 3 شوٹرز ملوث تھے جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو ہریانہ اور دوسرے کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا جب کہ تیسرا ملزم تاحال فرار ہےذرائع کا بتانا ہے کہ بابا صدیقی کو ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر قتل کرنے والے حملہ آوروں نے پہلے سے ہی تمام تیاریاں کر رکھی تھیں اور دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ان کی ریکی کی جارہی تھی پولیس ذرائع کے مطابق بابا صدیقی کے قتل کے تینوں ملزمان کو فائرنگ سے چند روز قبل اپنے ہتھیار ایک کورئیر کے ذریعے موصول ہوئے تھے اور ان تینوں کو 50، 50 ہزار روپے ادا کیے گئے تھےذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم 2 ستمبر سے کیرالا میں ایک کرائے کے کمرے میں رہ رہا تھا، جس کا ماہانہ کرایہ 14,000 روپے تھا، تینوں ملزمان پنجاب کی جیل میں قید کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 2 مشتبہ افراد ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ گرو میل بلجیت سنگھ اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ دھرم راج کشیپ شامل ہیں

  • ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ -کراچی

    ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ -کراچی

    کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہےہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے

  • اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا-تیاری پوری ہے ایران کی وارننگ

    اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا-تیاری پوری ہے ایران کی وارننگ

    تہران- ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا ایران سے جنگ کے بڑھتے خطرات، امریکا کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غودوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں جاری ہیں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کی مضبوطی کے لیے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

  • بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار

    بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار

    اسلام آباد- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اورنہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی ایک سیاسی جماعت احتجاج کی کال دیکر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے: اسحاق ڈا -اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہں اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے

  • پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیاقومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں

    اقوام متحدہ ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملےجنگی جرم بن سکتےہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) کےاہلکار اورمقامات کو نشانہ نہیں بنایاجاناچاہیے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے مطابق امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم بن سکتےہیں

  • اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیاشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد س

    اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیاشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد س

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو دلہن کی مانند سجا دیاگیا شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں پر سبزی ہلالی رنگوں کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز کو بھی سجایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد کو سجانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے

  • پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ -آئی ایم ایف

    پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ -آئی ایم ایف

    اسلام آباد عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے حکومت سے مطالبات میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے اور کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے

  • افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

    افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

    افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شامل نہیں ہو گا سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے