Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 138 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • طلبہ کا احتجاج،بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

    طلبہ کا احتجاج،بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

    (سنگ میل نیوز)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ وزیر اعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف وقار الزماں کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

    بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب دوپہر دو بجے ہوگا۔

    رپورٹ میں ایک بنگلہ دیشی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف ملک کی موجودہ صورتحال پر کچھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

  • ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

    حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

    امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    Axios نے رپورٹ کیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے جیسے 13 اپریل کو ایرانی حملے کیخلاف اسرائیل کا دفاع کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    (سنگ میل نیوز ) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے60 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 446 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

    جس کے بعد 100 انڈیکس79 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا،

    دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • کرشمہ کپور نے سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے راز کھول دیے

    کرشمہ کپور نے سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے راز کھول دیے

    (ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    اداکارہ کرشمہ کپور ان چند بالی وڈ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری کی جان سمجھے جانے والے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے،

    کرشمہ نے سال 1996 میں عامر خان کے ساتھ بلاک باسٹر فلم “راجا ہندوستانی” سال 1997 میں شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم “دل تو پاگل ہے” اور اُسی سال سلمان خان کے ساتھ فلم “جڑواں” میں کام کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشمہ کپور نے ان تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی یادوں کو تازہ کیا اور تینوں کی مختلف خصوصیات پر بات کی۔

    کرشمہ کپور کا کہنا تھا ہم سب ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں وہ سب بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں،

    ان کے کام کرنے کا انداز بالکل مختلف ہے اور یہ ان کے بارے میں کافی منفرد بات ہے۔ تینوں خانز کی انفرادی کوالٹیز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھ

    ا کہ مستی مذاق میں سلمان خان سب سے آگے ہوتے ہیں لیکن شوٹنگ میں بہت زیادہ سننجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کنگ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ بہت محنت کرنے والے اداکار ہیں اور بہت لگن سے کام کرتے ہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘شاہ رخ خان آپکے ساتھ بیٹھیں گے اور اپنی لائنز دہرائیں گےجو بہت بہترین کوالٹی ہے.

    یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی 20، بھارت کی سری لنکا کو سپر اوور میں شکست

    اس کے بعد عامر خان کے بارے میں کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ پرفیکشنسٹ ہیں۔ کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،

    اسی لیے مجے اداکاروں کا مشاہدہ کرنا بہت پسند ہے اور میں نے خصوصی طور پر ان کا مشاہدہ کیا اور ان کی بہترین کوالٹیز کو اپنایا۔

    خیال رہے کہ کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1991 میں فلم پریم قیدی کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے راجا ہندوستانی، حسینہ مان جائے گی، دل تو پاگل ہے اور زبیدہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا،

    انہوں نے “دل تو پاگل ہے” کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا,

    وہ آخری بار ہومی اداجانیہ کی نیٹ فلکس انڈیا کی وہ ڈن اٹ مرڈر مبارک میں نظر آئی تھیں۔

    کرشمہ اگلی اداکاری “ابھینئے دیو “کے تھرلر شو براؤن میں کریں گی، وہ اس وقت ٹی وی شو “انڈیاز بیسٹ ڈانسر 4” کی میزبانی کر رہی ہیں۔

  • ترک صدر نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

    ترک صدر نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

    (سنگ میل نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی,

    رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شاید اسرائیل کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو نگورنو کاراباخ کے معاملے میں آرمینیا کا ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبائی شہر رائز میں حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو ہم نہیں کرسکتے,

    ہمیں اس قدر مضبوط ہونا چاہیے کہ اسرائیل فلطینیوں پر مظالم نہ ڈھاسکے, اسرائیل کو آرمینیا اور لیبیا کا حشر یاد رکھنا چاہیے۔

    ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل میں بھی فوجی دستوں کے ساتھ داخل ہوسکتا ہے جیسے ماضی میں لیبیا اور آزربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ میں داخل ہوا تھا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اقدام اٹھانے کیلئے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل ،فلسطین کے ساتھ مزید جارحیت کا مرتکب نہ ہوسکے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر رجب طیب اردوان کے بیان کا جواب دے دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:جسٹس (ر) سردار طارق اور جسٹس (ر) مظہر عالم آج بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں

    انہیں صرف یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کیا ہوا تھا اور یہ کیسے ختم ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد اردوان نے ترکی کے سفیر کو واپس بلا لیا اور اسرائیل کے ساتھ تجارت بھی معطل کر دیے ہیں

    اس اقدام کے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر نسل کشی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

    غزہ جنگ کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ مظلوم فلسطینیوں کیلیے غزہ میں انسانی امداد باقاعدگی سے روانہ کررہا ہے

    اور زخمیوں کو طبی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ ترکی میں علاج کروا سکیں۔

    یاد رہے کہ اس جنگ سے قبل ترکی اور اسرائیل ایک دہائی کی کشیدگی کے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

  • ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    (سنگ میل نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 736 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔

    کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 736 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 765 پوائنٹس تک پہنچ گیاہے ۔

  • 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا…

    39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا…

    اسلام آباد:(سنگ میل نیوز) قومی اسمبلی میں 39 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جاری نوٹیفیکیشن کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف نے 39 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست اور ان کے پارٹی وابستگی فارمز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔

    سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

  • دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    ریڈنگ: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر آنے والے طیارے بڑی مقدار میں گرد و غبار اپنے اندر بھر سکتے ہیں۔

    سائنس دانوں کے مطابق اس کے سبب وقت کے ساتھ طیاروں کے انجنوں میں خرابی کے سنجیدہ نوعیت کے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اِندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو رات میں منتقل کر کے انجن میں دھول گھسنے کی مقدار میں ایک تہائی حصے تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
    تحقیق کی سربراہ مصنفہ کلیئر رائڈر کا کہنا تھا کہ دھول اور مٹی طیاروں کے لیے خطرناک ہوتی ہیں کیوں کہ دھول پگھل انجن کے بلیڈ پر شیشے سے جیسے مواد کے ذخیرے یا انجن کے اندر سخت مرکب کے پرتیں جمع دیتی ہے۔ یہ پرتیں ہوا کے بہاؤ میں خلل ڈالتی ہیں اور انجن کے گرم ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی پرواز انجن میں جانے ولے گرد و غبار کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن یہ مقدار تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ ہر چکر میں پانچ گرام مٹی کی کھپت 1000 سے زائد پروازوں میں 10 کلو سے زیادہ کی مقدار کا سبب بن سکتی ہے۔

  • آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا اختیار؟ اہم اجلاس آج ہوگا

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا اختیار؟ اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا۔

    وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی زیر صدارت آج دوپہر اجلاس میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

    اجلاس میں چیئرمین اوگرا مسرور خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے پر بریفنگ دیں گے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ملا تو قیمتوں میں روزانہ تبدیلی ہوا کرے گی۔ حکومت پیٹرولیم لیوی 80 روپے فکس کر کے باقی ذمے داری او ایم سیز کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کو او ایم سیز کو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں ایکسچینج ریٹ فرق کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ حکومت کو خدمات پر صوبائی سیلز ٹیکس پر او ایم سیز کو ریفنڈ جاری کرنا پڑتا ہے۔

    گزشتہ مالی سال خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں او ایم سیز کو 65 ارب روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم ڈویژن سے پلان پر جلد سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دیدی

    کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دیدی

    (سنگ میل نیوز )امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دے دی۔

    کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔

    کاملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں جانتی ہوں، ماضی میں بطور پراسیکیوٹر ہر قسم کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی ان کا کہنا ہے.

    کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے درندوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ دوسری جانب امریکی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے .

    کہ کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کیلئے درکار 75 فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار پرابھاس کیساتھ سکرین پر نظر آئیں گی؟

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماؤں کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔