Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 137 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں 80کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

    سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں 80کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

    (سنگ میل نیوز)پاکستان کے دوست ملک سے سرمایہ کاری کیلئے اہم خبر آئی ہے،پاکستان میں ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔ 

    نجی ٹی وی  کی رپورٹ  کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے 80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر چاغی میں ڈویلپمنٹ کے لیے خرچ ہوں گے جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے 80کروڑ ڈالر  کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہوگا، سرمایہ کاری معاہدہ طے  پا جانا آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرض کی منظوری کے لیے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین بھی قرض رول اوور کرے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آج ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزارت توانائی کے حکام بریفنگ دیں گے اوربریفنگ کے بعد حتمی منظوری کے لیے  معاہدہ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوگا۔  سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم ایس آئی ایف سی نے کردار ادا کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کے ساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی، سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرےگا جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہاہے، پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودی عرب سے  پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے، رواں مالی سال سعودیہ سے 2 ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ بھی کور کیا جاسکے گا۔

    یاد رہے سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

  • پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

    (سنگ میل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے مینٹورز میں سابق معروف کرکٹرز مصباح الحق، ثقلین مشتاق،سرفراز احمد،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کااس حوالے سے کہناہے کہ یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے،ان مینٹورز  کی پہلی اسائنمنٹ12  ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

    محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا،پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

  • بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

    بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

    (سنگ میل نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوگئی۔

    بنگلہ دیش نے گزشتہ روز پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اسی کی سر زمین پر 10 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی 23 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں زیر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی خراب پرفارمنس صرف شرمناک شکست کی وجہ ہی نہیں بنی بلکہ قومی ٹیم کے آئندہ سال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدوں پر بھی اوس پڑ گئی ہے۔

    اس بدترین پرفارمنس سے پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں 12 قیمتی پوائنٹ سے محروم ہونے کے ساتھ 2 درجے تنزلی کے بعد رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی اور اس ٹیبل پر وہ صرف ویسٹ انڈیز سے ہی اوپر ہے۔

     

    بنگلہ دیشی ٹیم جو  8ویں نمبر پر تھی، اس فتح کے ساتھ 12 پوائنٹ سمیٹ کر پاکستان کی جگہ چھٹے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے۔

    بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان اس رینکنگ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر تھا اور مہمان ٹیم کے خلاف وائٹ واش اس کو تیسرے نمبر پر پہنچا سکتی تھی تاہم اب تو قومی ٹیم کے لیے خود سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

  • محسن نقوی سے نیدرلینڈز سفیر کی ملاقات،انسانی سمگلنگ روکنے کیلئےباہمی تعاون بہتر بنانے پر زور

    محسن نقوی سے نیدرلینڈز سفیر کی ملاقات،انسانی سمگلنگ روکنے کیلئےباہمی تعاون بہتر بنانے پر زور

    (سنگ میل نیوز)پاکستان اور نیدرلینڈز نے انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے نیدرلینڈز کی نئی حکومت اور اپنی ہم منصب کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    ملاقات کے دوران انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے دو طرفہ اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے، انسانی سمگلرز بہت بڑا مافیا ہے، کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اقدامات ہی انسانی سمگلنگ کے خلاف کارگر ہو سکتے ہیں، اس ضمن میں اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

     

    ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا,اس موقع پر پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین کرکٹ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کا پلان تیار کر رہے ہیں۔

    نیدرلینڈز کی سفیر کی جانب سے محسن نقوی کو صدر ایشین کرکٹ کونسل کے منصب پر نامزدگی پر مبارکباد پیش کی گئی,سفیر نیدرلینڈز کا کہنا تھا کہ کھیل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کرکٹ میں تعاون کے فروغ سے نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • اولمپکس میڈل جیتنے والی چینی ایتھلیٹ ریستوران میں ویٹر بن گئیں

    اولمپکس میڈل جیتنے والی چینی ایتھلیٹ ریستوران میں ویٹر بن گئیں

    (سنگ میل نیوز )اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی چینی ایتھلیٹ وطن لوٹنے کے بعد ریستوران میں ویٹر کی نوکری کر رہی ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی ایتھلیٹ ژو یاقن نے پیرس اولمپکس 2024 میں بیلنس بیم جمناسکٹس ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، 18 سالہ ایتھلیٹ کی کارکردگی پر انہیں بے حد سراہا جا رہا ہیں۔

    تاہم اب ژو یاقن کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے ریستوران میں بطور ویٹر کام کر رہی ہیں۔

    چینی صوبے ہنان کے شہر ہیانگ یانگ میں ژو یاقن کے والدین کا مقامی ریستوران موجود ہے، جہاں وہ اپنے والدین کی مدد کر رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی چینی ایتھلیٹ ژو یاقن کے اس عمل کی تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ مقامی ریستوران میں ژو یاقن کے چاہنے والوں کا ہجوم امڈ آیا ہے، جس سے والدین کا ریستوران میں رش بڑھ گیا ہے۔

     

    رواں سال منعقد کھیلوں کے عالمی مقابلے میں ژو یاقن نے لیجنڈری جمناسٹ سیمن بیلز کو شکست دے کر کوالیفائی کیا تھا، 14 اعشاریہ 100 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے دی اماتو کا اسکور 14 اعشاریہ 366 تھا۔

    واضح رہے 2020 میں چینی چیمپئین شپس میں ژو یاقن نے بیلنس بیم کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا، نیشنل گیمز آف چائنہ اور عالمی چیمپئنز شپس میں بھی وہ سونے کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔

  • ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

    ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

    (سنگ میل نیوز )ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا ۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے ٹیکس وصولی کا ہدف 60 ارب روپے کے مارجن سے پورا نہیں کی

    ا تو پھر ٹیکس مشینری کو موجودہ مالی سال کے دوران ایک ہنگامی منصوبہ نافذ کرنا ہوگا۔ نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی تعیناتی کے بعد ایف بی آر میں گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ان کا پہلا چیلنج

    رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے لیے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا ورنہ منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔

    ایف بی آر کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین نے اپنی ٹیم کی تشکیل شروع کردی ہے اور BS-21 کے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر آئی آر پالیسی مقرر کر دیا ہے،

    ڈاکٹر حامد عتیق سرور جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، ڈیپوٹیشن سے واپس آئے اور اب ممبر آئی آر پالیسی مقرر کر دیے گئے، آنے والے دنوں میں ایف بی آر میں کچھ اور تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

    ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا آمنہ فیض بھٹی (ان لینڈ ریونیو سروس/BS-20) کو ممبر آئی آر پالیسی سے تبدیل کرکے کمشنر آئی آر (اپیلز-I) لاہور تعینات کردیا گیا ہے،

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی حکام کو بتائے گئے ہنگامی منصوبے پر عمل درآمد واضح طور پر ظاہر کرتا ہے

    کہ حکومت کو رواں مالی سال میں منی بجٹ لانا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے تحت ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے لیے 2652 ارب روپے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

  • دوہ پاکستان،بنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا

    دوہ پاکستان،بنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا

    (سنگ میل نیوز)بنگلہ دیشی فوجی حکام نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،انہوں نے وہاں موجود عہدیداروں کو کام جاری رکھے

    اور سکیورٹی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ دورہ پاکستان سمیت ٹیموں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعدبنگلہ دیش غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے

    تاہم عبوری حکومت کے اعلان کے بعد حالات میں کچھ بہتری آرہی ہے ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح بی سی بی نے بھی کچھ معمول پر آنے کی کوشش کی ہے اور کرکٹ بورڈ کے کچھ عہدیدار کام پر واپس آگئے ہیں

    کیونکہ انقلاب سے پہلے بی سی بی مختلف ٹیموں کے لیے کئی اسائنمنٹس پر کام کررہاتھاجس میں رواں ماہ بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شامل ہے۔

    بنگلہ دیشی فوجی حکام کے دورے کے دوران اگرچہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون سمیت کئی عہدیدار غیر حاضر تھے تاہم جو لوگ موجود تھے

    انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں ہونےوالے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ 10 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

    بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چودھری بی سی بی کے دفاتر میں غیر حاضر تھے لیکن جب ان سے رابطہ کیا گیا

    تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی موجودہ طرز حکمرانی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،صورتحال اب بھی قدرے غیر یقینی کاشکار ہے۔

    قومی ٹیم کی پاکستان روانگی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں اوراس حوالے سے آئندہ48 گھنٹوں میں ہم فیصلہ کریں گے۔

  • بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    (سنگ میل نیوز )بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پرآخر کار معافی مانگ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی،

    انہوں نے کہا کہ میرے بیانیے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں،

    میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔ اداکارہ کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ،

    میں اس نظریے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہیے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنائیں۔

    خیال رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھ

    ا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کیخلاف ہے۔

  • پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    (سنگ میل نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے شروع ہوگئے جہاں ان کے مدمقابل بھارتی حریف نیرج چوپڑا بھی تھے ،

    قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر مین راؤنڈ (فائنل) کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

    پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ بی میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اے پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

    جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے
    کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی۔

    جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی، فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔

    پیرس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میں پوری طرح فٹ اور اچھی طرح سے تیار ہوں،

    میں نے اس ایونٹ کے لیے بہت محنت کی ہے، میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

  • امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اےمنتخب

    امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اےمنتخب

    (سنگ میل نیوز) تاریخ میں پہلی بار امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اے 2024منتخب ہوگئیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق مِس یو ایس اے کا ٹائٹل متنازع ہونے کے بعد اب بالآخر 22 سالہ ایلما کوپر مِس یو ایس اے بن گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلما کوپر اب نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی ،

    مس یو ایس اے سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں اور ملٹری انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کرتی ہیں۔