Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 139 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی، ٹائروں میں آگ لگ گئی

    ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی، ٹائروں میں آگ لگ گئی

    (سنگ میل نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی پرواز کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی ہوئی، پرواز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی سے طیارے کو انتہائی مہارت سے ایئرپورٹ پر اتارا،

    تاہم طیارے نے جب پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اس کے ٹائروں میں چنگاریاں نکلنا شروع ہوگئیں۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ریاض سے پیشاور پہنچنے والی سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،

    سعودی ائیرلائن ایس وی 792 کی پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اٹھتا ہوا

    اور چنگاریاں دیکھیں تو ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو فوری اس سے آگاہ کیا، سول ایوی ایشن ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائیر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا جو بروقت موقع پر پہنچ گئے،

    فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گئیر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا، تمام 276 مسافر اور عملہ کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت جہاز سے باہر آئے۔

  • عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

    عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

    (سنگ میل نیوز)عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی پہلی اہلیہ اسما محمد کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے،

    انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

    عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے یزیدی خواتین کو موصل میں اپنے گھر میں قید کیا تھا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی بیوہ عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

    ان کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

    دوسری جانب خاتون کے وکیل نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا تاہم ابوبکر بغدادی کی بیوہ نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کو دیے گئے

    انٹرویو میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019ء میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

  • یوکرین کیلئےناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا،امریکا..

    یوکرین کیلئےناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا،امریکا..

    (سنگ میل نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے 2 روز میں ناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا،

    نیٹو اجلاس میں یوکرین کی حمایت کے ایجنڈے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، نیٹو کے 32 رکن ممالک کے رہنماؤں کو یکجا کرنے والا نیٹو سربراہی اجلاس میثاق کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب سے شروع ہوا,

    امریکی صدر جو بائیڈن نے تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کو “صدارتی تمغہ آزادی” پیش کیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا

    کہ اس جنگ کا نتیجہ کئی دہائیوں تک عالمی سلامتی کو متاثر کرے گا۔ میزبان، امریکی صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ نیٹو کے اتحادی یوکرین کو “تاریخی طور پر” اہم فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے،

    بائیڈن نے کہا کہ جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریاں اور پرزے فراہم کریں گے۔ امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کو دفاعی سامان کی فراہمی شروع کر دی،

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف سولہ طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں. واشنگٹن میں نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن تقریب میں گفتگو میں انٹونی بلنکن نے کہا

    کہ یوکرین کے لیے 2 روز میں ناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا، پیکیج سے نٹیو میں یوکرین کی رکنیت کےلیے واضح اور مضبوط راستہ ہموار ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    زیلینسکی نے سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ “دنیا روس کو باز رکھنے کے لیے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کا انتظار نہیں کر سکتی۔

    ” یوکرینی رہنما نے امریکی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “ایکشن لینے کے لیے سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔”

  • مکہ مکرمہ:نائجیریا سے حج کیلئے آئی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت،نام محمد رکھ دیا

    مکہ مکرمہ:نائجیریا سے حج کیلئے آئی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت،نام محمد رکھ دیا

    (ویب ڈیسک)نائجیریا سے حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والی خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی ولادت ہوئی ہے،

    جو اس سال حج سیزن میں ہونے والی پہلی ولادت ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،

    بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا،

    ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

  • پاک چین لازوال دوستی کی جانب ایک اور قدم،22 معاہدے طے پاگئے

    پاک چین لازوال دوستی کی جانب ایک اور قدم،22 معاہدے طے پاگئے

    (سنگ میل نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان 22مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط،وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ بھی تقریب میں موجود تھے۔

    ٹی وی ، فلم ، ٹرانسپورٹ ،انفراسٹرکچر ،صنعت ، زراعت کےمعاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

    دونوں ممالک کا گوادر کو علاقائی واقتصادی مرکز بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دے دیا،

    وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے.

    ا دونوں ممالک نے ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ،انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، صحت، سماجی واقتصادی ترقی و باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پوری اتری ہے،

    ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔

    چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کو گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین،زبردست پذیرائی ، گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    وزیراعظم کا دورہ چین،زبردست پذیرائی ، گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    (سنگ میل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ چین،وزیراعظم گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
    چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کااستقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا،

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی گارڈ آف آنر کی تقریب میں موجود ہیں۔ نواز شریف کا مطالبہ واضح رہے کہ 3 جون کو ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا
    کہ وزیرا عظم محمد شہباز شریف 4 سے 8 جون 2024 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت اہم وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین روانہ ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں،
    وزیر اعظم کے دورے کے 3 حصے ہوں گے، بیجنگ کے علاوہ وزیر اعظم ژیان اور شینزین کے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

    گزشتہ روز بیجنگ میں پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا
    کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے،
    چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

  • فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

    فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

    (سنگ میل نیوز)اسرائیلی نے غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،
    فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا،
    اتھارٹی نے عالمی انصاف میں دائر جنوبی افریقہ کی درخواست میں فریق بننےکی تیاری پکڑ لی ۔

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے عالمی عدالت انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی درخواست میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
    جنوبی افریقہ کی درخواست میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
    فلسطینی اتھارٹی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں فریق بنایا جائے

    درخواست فلسطینی وزارت خارجہ کے ذمہ دار افسر عمار حجازی نے عالمی عدالت میں دائر کی۔
    ے، پوپ فرانسس ،فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش درخواست میں کہا گیا ہے
    کہ اسرائیل منظم طور پر فلسطینی معاشرے ، ثقافت اور اداروں کو مٹانا چاہتا ہے،

    جنوبی افریقہ نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
    یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئی ہے۔
    اب تک اس بمباری میں 35 ہزار کے لگ بھگ افراد شہید ہوچکے ہیں،شہید افراد میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

  • پاکستان کے عوام  کے لئے میرا پیغام امن ہے، پوپ فرانسس ،فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش

    پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن ہے، پوپ فرانسس ،فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش

    (سنگ میل نیوز)مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے،
    ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے،فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش ،

    وزیراعظم وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ

    کہا کہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔ ویٹی کن میں وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعدگرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا، پوپ فرانسس نے وزیر داخلہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے،
    ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے،وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے،پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان کا دورہ کروں۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے اور میں روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف ورکرز سے بات کرکے اپ ڈیٹ لیتا ہوں،
    بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر موثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا،

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں،
    مسلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہاہے ۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارا دین ۔ ہمارے نبی کریمﷺ. ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی،پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    (سنگ میل نیوز)ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا،
    روپے کی قدر گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

    کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا .
    جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ،100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 152 پوائنٹس پر کی سطح پر آ گیا۔
    کہ گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا۔

  • ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی

    ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی

    (سنگ میل نیوز)ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے تاحال کامیابی نہ مل سکی ۔آئی ایم ایف مشن سے آج مذاکرت ختم ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے تاحال نئے قرض پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

     

    پاکستان کے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آج اختتام پذیر ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے تاحال پاکستان کو نیا قرض پروگرام دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی،آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی شرائط پیش کردی ہیں،پاکستان کو آئندہ بجٹ میں شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا ۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کی صورت میں پاکستان کو قرض پروگرام دینے کا فیصلہ ہوگا،پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کرنا ہوگا،وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات کرنا ہوں گے،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین ہوگا ،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق توانائی سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنا ہوگا ،نئے قرض پروگرام کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ طے کرنا ہوگا۔

     

    یاد رہے کہ موجودہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف سے قرض لے کر معاملات چلا رہی ہے۔اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا  جس میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو نیا قرض لینا مشکل ہوجائے گا ۔