Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 136 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا- اے ایس آئی گرفتار

    رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا- اے ایس آئی گرفتار

    لاہور- لاہور میں شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا
    پولیس حکام کے مطابق لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا- رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلی افسر کو بھیج دیا۔ اعلی افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کردیا۔ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد- وزیراعظم محمد شہبازشریف آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے
    دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم عالمی فورم پر فلسطین اور مسئلہ کشمیر سمیت عالمی اہمیت کے مسائل کو اجاگر کریں گے
    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کرتا رہے گا

  • لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیا

    لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیا

    (سنگ میل نیوز )تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے آلات کی تائیوان میں تیار ہونے کی تردید کردی۔

    لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزاء تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے البتہ دیگر معاملات پر تحقیقات جاری ہیں۔

    پیجر دھماکوں کے حوالے سے لبنانی مشن برائے اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکاخیز موادلبنان پہنچنےسے پہلےآلات میں رکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس ترجمان اور برطانوی وزیر خارجہ نے مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا۔

    پیجرز کہاں سے آئے؟ معاملہ تائیوان اور ہنگری سے بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوری سفارتی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ خطے میں کشیدگی کوکم کرےگا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل اور لبنان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ دیکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتےہیں اسرائیلی اور لبنانی اپنےگھروں کو واپس جا سکیں۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے لبنان کے مختلف شہروں میں پیجرز، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات اچانک دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے اور ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

  • بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    (سنگ میل نیوز )بھارت میں شوہر نے بھتیجے کے ساتھ تعلق کے شک پر بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کوتوالی صدر میں پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے والدین کے گھر پر تھی جہاں شوہر گلفام نے اپنی بیوی فرحین بانو کے سر اور گردن پر تیز دھار آلے سے بار بار حملہ کیا۔

    آشنا سے شادی کیلئے خاتون نے پروگرام کرائم پیٹرول سے متاثر ہوکر 3 سالہ بچی کو قتل کردیا

    پولیس کے مطابق حملے کے دوران فرحین بانو نے چیخ و پکار کی تو اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گلفام اور فرحین کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں لیکن جوڑے کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے باعث فرحین بانو پچھلے 7 ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش گلفام نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ اس کی بیوی کا بھتیجے کے ساتھ تعلق تھا اس لیے قتل کیا۔

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا

    مظفرآباد: ((سنگ میل نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا۔

    ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

    ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ اوڑی ڈیم سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام سےگزر رہا ہے۔

    دوسری جانب ڈومیل پل کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کےسربراہ

    ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کےسربراہ

    امریکی کانگریس (سنگ میل نیوز)مین ٹام سوازی پاکستانی کاکس کے سربراہ بن گئے ہیں، انہوں نے آنجہانی رکن کانگریس شیلا جیکسن کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہےجن کا19 جولائی کو انتقال ہوگیا تھا۔

    ٹام سوازی کے پاکستانی کاکس کا سربراہ بننے سے متعلق تقریب نیویارک میں ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹام سوازی نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان اورامریکا کے درمیان رشتے مضبوط کریں، انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت بھی قبول کی اور کہا کہ وہ چاہیں گے کہ نومبر ہی میں پاکستان کا دورہ کریں تاکہ اپنے دوستوں سے ملاقات ہو۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے تقریب کے بعد ٹام سوازی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ٹام سوازی نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ،عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کومتحرک و مُستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اور یہ کہ وہ خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو ہمہ جہتی تعلقات خصوصا معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے برؤے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ٹام سوازی نیویارک کے تھرڈ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔ اس حلقے میں کوئنز ، لانگ آئی لینڈ کے علاقے اور نساؤ کاؤنٹی شامل ہے، ان تینوں علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی کی بھی قابل ذکر تعداد آباد ہے۔

    ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹام سوازی اٹارنی تھے اور وہ نساؤکاونٹی ایگزیکٹو اور گلین کوو علاقے کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔وہ 30برس سے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    ٹام سوازی نے اس سال فروری میں ہوئے خصوصی الیکشن میں نشست جیتی ہے۔ان کا مقابلہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی مازی فلپ سے تھا۔یہ نشست ری پبلکن پارٹی ہی سے تعلق رکھنے والے جارج سانتوس کی برطرفی سے خالی ہوئی تھی۔ اسی حلقے سے سوازی تین بار پہلے بھی رکن کانگریس منتخب ہوچکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی میں بااثر سمجھے جاتے ہیں۔

    جب آنجہانی شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی چیئرپرسن تھیں، اس وقت ٹام سوازی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے کوچیئر تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹام سوازی پاکستانی حلقوں میں بھی جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ سن 2022 کے بدترین سیلاب سے3 کروڑ پاکستانیوں کے متاثر ہونے کےموقع پر امداد کیلئے پاکستان بھی آچکے ہیں۔

    ٹام سوازی کا وہ دورہ پاکستانی امریکن تنویر احمد کی کاوشوں کے سبب ممکن ہوا تھا۔نیویارک میں منعقد تقریب کے بعد اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے تنویر احمد نے امید ظاہر کی کہ شیلا جیکسن کی طرح ٹام سوازی بھی پاکستان کے لیے بڑھ چڑھ کر کاوشیں کریں گے۔

  • ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ: غزہ میں حملوں، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ: غزہ میں حملوں، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    (سنگ میل نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملے اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے جانے اور فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں صدر اردوان نے سعودی ولی عہد سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک صدارتی دفتر کاکہنا ہے کہ صدر اردوان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی مشترکا کوششوں پر زور دیا، صدر اردوان اور سعودی ولی عہد نے علاقائی و عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

    اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو بھی ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے

    سعودی خبر ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دوسری جانب مصری صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کے استحکام کیلئے اسرائیلی حملے رُکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • بلوچستان میں دہشتگردی، وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے

    بلوچستان میں دہشتگردی، وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے

    ( سنگ میل نیوز)بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات  سے متعلق تحقیقات کیلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج  کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اسفند یار کاکڑ اور علی مدد جتک نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔

    آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلی حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے ،وزیرداخلہ  وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں دہشتگردی کےحالیہ واقعات کے حوالے سے اجلاس  کی صدارت  کریں گے۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء، انسپکٹرجنرل پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔

     

  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی

    (سنگ میل نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی کردی۔

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قراردیا پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی تھی اور ہے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے یہ نہیں کہا پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں،وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جائے تو اس کی وضاحت ہو جائے گی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ سے وضاحت مانگی۔

    الیکشن کمیشن نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی کا کوئی انتظامی ڈھانچہ نہیں،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں کوئی گزارش نہیں کی، سپریم کورٹ سے پوچھا انٹراپارٹی الیکشن تسلیم ہونے تک پارٹی سرٹیفکیٹ کس کے تسلیم کئے جائیں؟

    بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آپ نے جن 39ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا انہیں بھی میں نے سرٹیفکیٹ جاری کئے،ممبر خیبرپختونکوا نے کہاکہ ہم نے آپ کے دستخط کے باعث39ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہیں کئے۔

    بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

    چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

    (سنگ میل نیوز) چینی سائنسدانوں نے چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت کر لیا۔

    معروف سائنسی جریدے دی انوویشن نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے کا طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ تحقیق بھی چاند پر انسان کو بسانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    انسان ہر دور میں چاند اور دیگر خلائی اجسام پر آباد ہونے کا خواب دیکھتا آیا ہے, گزشتہ ڈیڑھ صدی کے دوران فطری علوم و فنون میں حیرت انگیز رفتار سے ہونے ولای پیش رفت نے انسان کو اس خواب کے شرمندہ تعبیر کیے جانے کے بارے میں سوچنے کی تحریک دی ہے۔

    چاند کے حوالے سے دو عشروں کے دوران تحقیق کا دائرہ تیزی سے وسیع ہوا ہے اور ترقی یافتہ ممالک چاند پر بستیاں بسانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے اور منصوبہ بندی کرنے لگے ہیں۔ یہ منصوبہ بندی بہت بلند سطح کی ہے کیونکہ چاند کی فضا میں آکسیجن نہیں اور پانی بھی کُھلے بندوں دستیاب نہیں۔

    دی چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے نِنگبو انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلز ٹیکنالوجی اینڈ انجینیرنگ کی ایک ٹیم نے پروفیسر وانگ جُنگ کیانگ کی قیادت میں چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

     

    اِن ماہرین نے چاند کی سطح پر بہت بڑے پیمانے پر پانی پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کی، اس کے لیے چاند کی مٹی اور اینڈوجینس ہائیڈروجن کے درمیانی کیمیائی تفاعل سے مدد لی جائے گی۔

    پروفیسر وانگ نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے چاند کی وہ مٹی استعمال کی گئی جو چینگ ای فائیو مشن کے ذریعے لائی گئی تھی۔ یہ کوئی مفروضے پر مبنی تجربہ نہیں تھا بلکہ چاند کی اصل مٹی بروئے کار لائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ چاند کی سطح پر ایسی بہت سی معدنیات پائی جاتی ہیں جن میں ہائیڈروجن مقفل ہے،پانی کی تیاری کے لیے لیونر اِلمینائٹ (FeTiO3) نمایاں ترین عامل ہے۔ چاند کی سطح پر پائے جانے والے اس منرل میں شمسی ہواؤں کی بدولت ہائیڈروجن بہت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

    وانگ جنگ کیانگ نے کہا کہ آئینوں کی مدد سے انتہائی گرم کیے جانے پر چاند کی ایک گرام پگھلی ہوئی مٹی سے 51 تا 76 ملی گرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ چاند پر ایک ٹن مٹی سے 50 کلوگرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔