Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 142 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • پاکستان اور ایران خطے میں کشیدگی کے خواہشمندوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں؛ روس

    پاکستان اور ایران خطے میں کشیدگی کے خواہشمندوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں؛ روس

    ماسکو: روس نے ایران اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان اور ایران کشیدگی کو طول دیکر ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنیں جو خطے میں امن نہیں چاہتے۔

    ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی، خطے کے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے لیے سود مند ہوگی۔

  • امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب؛ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرارداد مسترد

    امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب؛ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرارداد مسترد

    واشنگٹن: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی۔

    سینیٹر برنی سینڈر کی قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔

    تاہم رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

  • غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    تل ابيب: غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 188 ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی برّی فوج 27 اکتوبر کو غزہ میں داخل ہوئی تھی اور تب سے حماس کے ساتھ دوبدو معرکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اُٹھا رہی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی

    اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں لڑنے والی اپنی فوج کی چار میں سے ایک ڈویژن کو واپس بلا لیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے 4 مختلف ڈیوژن حماس کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں تاہم جنگ کے 102 ویں دن ان میں سے ایک ’’36 ویں ڈویژن‘‘ کو بغیر کوئی ٹھوس وجہ بتائے واپس بلا لیا گیا۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نیتن یاہو پر برس پڑے تھے اور غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار نیتن یاہو کی پالیسیوں کو ٹھہرایا تھا۔

  • عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

    عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا ایک نیا راستہ ڈھونڈ لیا۔

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات کے ایک معروف برانڈ کے ساتھ ملکر ’’آزادی اور مساوات‘‘ کے نام سے ٹی شرٹس اور جوتے لانچ کیے ہیں جس پر اسرائیلی دہشتگردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مختلف نعرے تحریر ہیں۔

    یاد رہے کہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛عالمی عدالت میں اسرائیل نے فلسطینی نسل کشی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛عالمی عدالت میں اسرائیل نے فلسطینی نسل کشی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا

    تل ابیب: عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوسرے روز اسرائیل نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حماس ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عتاب کا شکار ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر سماعت میں اسرائیل اپنی ڈھٹائی پر قائم رہا۔

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں ہونے والی معصوم خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو ٹھہراتے ہوئے جنگ جاری رہنے کا عندیہ دیا۔
    بعد ازاں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی ادارہ انصاف میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شیطانی چکر یا عالمی طاقت ہمیں جنگ میں فتح تک غزہ میں کارروائی سے نہیں روک سکتی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی اور اپنے مقاصد کے حصول تک غزہ میں کارروائی جاری رہے گی۔

    عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق سماعت کا سامنا کرنے کے باوجود وزیراعظم نیتن یاہو کی ڈھٹائی سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ قابض ریاست اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلےسے غزہ پر حملوں سے باز نہیں آئے گی۔

  • امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

    امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔

    یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
    ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

  • فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف سماعت

    فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف سماعت

    دی ہیگ: اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر جنوبی افریقا کی مقدمے کی پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا نے 84 صفحات پر مشتمل پٹیشن دائر کی تھی جس میں اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

    جس پر آج پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا جس کی سنوائی 15 ججز کا پینل کر رہا ہے جب کہ درخواست گزار جنوبی افریقا اور دفاع کرنے والے اسرائیل کے نمائندے بھی بطور جج حصہ بنیں گے۔

  • 2023 میں عمرہ زائرین کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ برس 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ یہ تعداد 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔

    وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی لیکن گزشتہ سال یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
    وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔

    ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ جسے یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    وزیر حج و عمرہ کے مطابق ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کے لیے گنجائش اور سہولیات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

  • غزہ دھماکے میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 دن میں تعداد 10 ہوگئی

    غزہ دھماکے میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 دن میں تعداد 10 ہوگئی

    تل ابیب: غزہ کے وسطی علاقے بیوریج میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں اسرائیلی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیوریج کے علاقے میں جانے والی فوجی ٹیم میں شامل انجینیئرز ایک تکنیکی کام میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔ جس میں 5 فوجی انجینیئرز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    دھماکے میں 10 کے قریب اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی انجینیئر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔