Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 144 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری؛ 70 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری؛ 70 فلسطینی شہید

    تل ابیب: اسرائیل نے المغازی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو درجن سے زائد زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    المغازی پناہ گزین کیمپ میں زیادہ تر بے گھر ہونے والے خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق ہے۔

    اسرائیلی حملے میں تین گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں سے المغازی اور دو دیگر پناہ گزین کیمپوں البوریج اور النصیرات کے درمیان مرکزی سڑکیں بند ہو گئیں جس سے ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جب کہ 54 ہزار زخمی ہیں جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

  • اسرائیل غزہ جنگ کی ’بہت بھاری قیمت‘ چکا رہا ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

    اسرائیل غزہ جنگ کی ’بہت بھاری قیمت‘ چکا رہا ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

    تل ابيب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی اسرائیل کو ’بہت بھاری قیمت‘ چکانی پڑ رہی ہے۔

    ہفتے کا روز اسرائیلی فوج کے لیے ڈراؤنا ترین ثابت ہوا جب حماس کے مجاہدین سے جھڑپوں میں 14 اسرائیلی فوجی مارے گئے جس سے ان کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 153 ہو گئی۔

    تاہم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کے پاس جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور لڑائی حماس کے ختم ہونے تک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔
    7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور 24 ہزار زخمی ہیں۔

    اتوار کو کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا غزہ میں ہفتے کا روز لڑائی کے انتہائی مشکل دن میں سے ایک تھا جس کے بعد اتوار کی صبح بہت ہی مشکل صبح ہے، اور میں صاف صاف کہنا چاہتا ہوں یہ ایک طویل جنگ ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل سے فوجی آپریشن روکنے کی درخواست کی تھی۔

  • اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید؛ مجموعی تعداد 101 ہوگئی

    اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید؛ مجموعی تعداد 101 ہوگئی

    تل ابيب: غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے حکومتی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے احمد جمال المدھون الرائے نیوز ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔

    اسرائیلی فوج نے صحافی احمد جمال المدھون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری اسرائیلی بمباری کی کوریج کے لیے متاثرہ علاقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
    گزشتہ روز بھی غزہ میں ایک فلسطینی صحافی محمد ابو ہوائیدے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

    غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری فضائی بمباری میں اب تک 50 سے زائد میڈیا ہاؤسز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ 101 صحافی شہید ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دنیا کو غزہ میں کھیلے جانے والی خون کی ہولی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کی کوششوں کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے صحافیوں میں سے 4 کا تعلق اسرائیل اور 3 کا لبنان سے ہے جب کہ بقیہ فلسطینی ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق غزہ میں 25 سے زائد صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ 3 لاپتا اور 20 کے قریب زخمی ہیں۔

  • انڈونیشیا میں چین کے پلانٹ میں دھماکا؛ غیرملکیوں سمیت 12 ہلاک اور39 زخمی

    انڈونیشیا میں چین کے پلانٹ میں دھماکا؛ غیرملکیوں سمیت 12 ہلاک اور39 زخمی

    جکارتا: انڈونیشیا میں چین کے فنڈ سے چلنے والے نکل دھات کے پروسسینگ پلانٹ کا فرنس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صنعتی علاقے سولاویسی میں واقع پی ٹی انڈونیشیا سنگشن اسٹین لیس اسٹیل فیکٹری کے پروسیسنگ پلانٹ کے فرنس میں لگنے والی آگ پر صبح تک قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

    دھماکا فرنس کی مرمت کے دوران ہوا جب آتش گیر مائع بھڑک اٹھا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔

    آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بمشکل آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران پلانٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    جس پلانٹ میں دھماکا ہوا وہ چین کے فنڈز سے چلتا تھا تاہم یہاں زیادہ تر مقامی افراد ہی ملازمت کرتے تھے۔

    امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 12 اموات کی تصدیق کردی گئی جن میں 5 غیرملکی اور 7 انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

    زخمیوں میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    چین کی انڈونیشیا میں سرمایہ کاری نے بے امنی کو بھی ہوا دی ہے۔

    جنوری میں اسی صنعتی ایریا میں نِکل اسمیلٹنگ پلانٹ میں ایک چینی شہری سمیت دو مزدوروں کو حفاظتی حالات اور تنخواہوں پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

  • فلسطینیوں کی حمایت! عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے

    فلسطینیوں کی حمایت! عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دیدی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنا پیغام پہنچانے کیلئے اجازت طلب کی ہے۔

    پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران بھی عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

  • چین کی سمندری حدود پر فلپائن کو سنگین نتائج کی دھمکی

    چین کی سمندری حدود پر فلپائن کو سنگین نتائج کی دھمکی

    بیجنگ: چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ میں صورتحال کا ’غلط اندازہ‘ نہ لگائے اور بیرونی عناصر کی باتوں میں آکر کچھ ایسا نہ کرے جس کا خمیازہ صرف اسے بھگتنا پڑے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے یہ دھمکی وزیر خارجہ وانگ ایی نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو ٹیلی فون پر دی۔

    چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے فلپائنی ہم منصب سے کہا کہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے ہمیں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع پر آپس میں بات کرلینی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت موجودہ سمندری صورتحال کو سنبھالنا سب سے ضروری کام ہے۔
    چینی وزیر خارجہ نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو خبردار کیا کہ اگر آپ نے سمندری حدود سے متعلق صورتحال کا غلط اندازہ لگایا یا غیر ارادی طور پر بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو چین اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا۔

    وانگ ایی نے مزید کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سنگین مشکلات فلپائن کے پالیسی کو تبدیل کرنے اور وعدوں سے مکرنے کی وجہ سے آئیں۔

    چین کے وزیر خارجہ نے فلپائن کو جلد از جلد پالیسی کو تبدیل کرکے “صحیح راستے پر واپس آنے” کا مشورہ بھی دیا۔

    اس حوالے سے فلپائن کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ چین اور تائیوان کا سمندر حدود کے حوالے سے تنازع کافی پرانا ہے۔ امریکا سمیت یورپی ممالک تائیوان کی ملکیت کو درست سمجھتے ہیں جب کہ روس چین کے ساتھ ہے اور فلپائن کا جھکاؤ بھی اب امریکا کی وجہ سے تائیواں کی جانب ہوتا جا رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلیے افغانستان کی  درخواست مسترد

    اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلیے افغانستان کی درخواست مسترد

    نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کردی۔

    اقوام متحدہ کی 9 رکنی ایکریڈیشن نے مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔ مستقل نشست کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یہ تیسری درخواست تھی۔

    طالبان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحا میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اشرف غنی حکومت نے بھی مستقل نشست کے لیے درخواست دی تھی۔

    سابق افغان حکومت کے مندوب ناصر احمد فائق ہی وہاں افغانستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے جنہیں موجودہ افغان حکومت اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر خود کو قابل قبول بنانے کیلئے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی دینے سمیت عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔

  • ایک ہفتے میں زائرین کی ریکارڈ تعداد میں روضہ رسولؐ پر حاضری

    ایک ہفتے میں زائرین کی ریکارڈ تعداد میں روضہ رسولؐ پر حاضری

    مدینہ منورہ: ایک ہفتے کے دوران زائرین کی ریکارڈ تعداد نے روضہ رسولؐ پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

    سعودی گزٹ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 8 سے 15 دسمبر 2023 کے درمیان تقریباً 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

    اتھارٹی کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد نے نامزد سائٹوں تک رسائی حاصل کی جبکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کی خدمات کو مختلف قومیتوں کے 87 ہزار446 افراد نے استعمال کیا۔

    اس کے علاوہ مسجد کی لائبریری نے 13 ہزار 584 زائرین کو اپنی جانب راغب کیا۔ 4 ہزار 783 لوگوں نے نمائشوں اور عجائب گھروں کی تلاش کی اور 8 ہزار 638 نے فون سروسز ودیگر مواصلاتی ذرائع کا استعمال کیا۔

    اتھارٹی نے زمزم کے پانی کی 111,600 سے زیادہ بوتلیں اور 92,992 افطار باکس تقسیم کیے۔ نمازیوں اور زائرین میں 42 ہزار 125 تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

    دریں اثنا العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ماہ 85 ہزار ایرانی زائرین عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچیں گے۔

    ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد 2 جنوری کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔ وہاں سے ایرانی عمرہ زائرین مدینہ منورہ جائیں گے اور عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ معظمہ واپس آئیں گے۔

  • مصر؛ عبدالفتاح السیسی 90 فیصد ووٹ لیکر تیسری بار صدر منتخب

    مصر؛ عبدالفتاح السیسی 90 فیصد ووٹ لیکر تیسری بار صدر منتخب

    انقرہ: مصر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں عبد الفتاح السیسی 89.6 فیصد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایک دہائی سے مصر میں حکمرانے کرانے والے سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اگلی مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہوگئے۔

    مصر کی الیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ “بے مثال رہا۔ 66.8 فیصد ووٹرز نے رائے شماری میں حصہ لیا 39 ملین سے زیادہ لوگوں نے ووٹ ڈال کر آئندہ 6 برسوں کے لیے اپنے صدر کا انتخاب کیا۔

    ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما حازم عمر کو صرف 4.5 فیصد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کا انعقاد 10 سے 12 دسمبر کے درمیان ہوا تھا جس میں صدر کے تین غیر معروف رشتے داروں نے بھی حصہ لیا تھا۔

    یاد رہے کہ ملٹری ڈکٹیٹر عبدالفتاح السیسی نے 2014 میں اس وقت کے صدر مرسی جن کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا کو برطرف کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا بعد ازاں عبدالفتاح 2014 اور 2018 کے صدارتی انتخابات میں 97 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا نے عبدالفتاح السیسی کی کامیابی پر ہمیشہ سے الیکشن میں شفافیت پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

  • برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد سرِ فہرست

    برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد سرِ فہرست

    لندن: برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام محمد سامنے آیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نومولودوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

    سروے کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔
    لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے۔اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں۔