Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 141 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیلی فوج کی بمباری؛ غزہ میں 130 اور مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری؛ غزہ میں 130 اور مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ غزہ میں بمباری میں 130 افراد شہید ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک گھر کا گھیراؤ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک مسلح شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کردی جسے جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا۔

  • امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    واشنگٹن: امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے تیسرے بڑے شہر کی کونسل میں قرار داد منظور کی گئی جس میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اٹلانٹا، ڈیٹرائٹ اور سان فرانسسکو جیسے شہروں کے بعد شکاگو کی جانب سے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات مسوری کانگریس کی خاتون رکن کوری بش کی “سیز فائر ناؤ” کی قرارداد کے بعد سامنے آئے جس میں قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد میں اضافے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ بندی کی کم از کم 9 مطالبات ریاست مشی گن میں کیے گئے، جہاں عرب امریکیوں کا 5 فیصد ووٹ ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن کی 2020 میں ٹرمپ پر فتح کا مارجن 3 فیصد سے بھی کم تھا۔ اکتوبر کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب امریکیوں میں جوبائیڈن کی حمایت 2020 میں 59 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

  • اسرائیل اور حماس تحریری معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا

    اسرائیل اور حماس تحریری معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک تحریری معاہدے کے قریب آگئے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک تحریری معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے جو دو ہفتوں میں منظر عام پر آسکتا ہے۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے اس معاہدے کے تحت حماس 100 سے زائد یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کردے گا جب کہ اسرائیل دوماہ کے لیے فوجی کارروائیاں روک دے گا۔
    یہ تحریر معاہدہ دو ہفتوں میں منظر عام پر آجائے گا جس کے بعد فلسطین کے تنازع کے حل اور غزہ میں مکمل امن کی امید کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے کے لیے امریکا کے علاوہ مصر اور قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ انھوں نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کو معاہدے میں رکاوٹ بننے والے اختلافات کو کم کرنے کے لیے مصر اور قطر کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بھیجا ہے۔

    اگر یہ دورہ کامیاب رہتا ہے تو امریکی صدر جوبائیڈن اپنے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک کو معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد کے لیے مشرق وسطیٰ بھیج سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں امریکا، قطر اور مصر کی کوششوں سے طے پانے والے ایک ایسے ہی معاہدے کے نتیجے میں تقریبا 7 روز کی جنگ بندی ہوئی تھی جس کے دوران 100 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں اور 240 فلسطینی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔

    اب بھی حماس کے پاس 136 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 6 امریکی شہری ہیں تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے 2 درجن یرغمالی اسرائیل کی ہی بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے دعوے کے بقول تازہ معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 دن تک لڑائی رکے گی اور دوسرے مرحلے میں مزید ایک ماہ کے لیے سیز فائر کیا جائے گا۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آ گیا جنہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔

    ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔
    ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔

  • امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

    امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

    واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈٓالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی۔

    امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔

    خیال رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔

    امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

    ترکیہ نے امریکا سے اکتوبر 2021 میں ایف-16 کے حصول کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور امریکی کانگریس نے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

  • اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو حقِ دفاع میں نہیں چھپا سکتا؛ سعودی عرب

    اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو حقِ دفاع میں نہیں چھپا سکتا؛ سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیلی حقِ دفاع کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال اور کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری سے غزہ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی جس میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر غزہ کی صورت حال کے منفی اثرات سے پڑوسی ممالک اور عالمی امن و سلامتی بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

    نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے حق دفاع کے بہانے غزہ کے خلاف عسکری کارروائی کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔

    سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا اسرائیل کے غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخلی کو بھی مسترد کرتے ہیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔

  • میانمار کا فوجی طیارہ بھارت میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

    میانمار کا فوجی طیارہ بھارت میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

    نئی دہلی: میانمار کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق میانمار کا فوجی طیارہ بھارتی ریاست میزورم کے مرکزی ہوائی اڈے لینگپوئی کے رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    یہ طیارہ اُن آخری 92 فوجیوں کو لینے بھارت پہنچا تھا جو مارشل لا کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے گروپ سے لڑتے ہوئے سرحد پار کرکے بھارت آگئے تھے۔
    میانمار کا چینی ساختہ شانکسی Y-8 ٹربو پروپ طیارہ بھارتی ایئرپورٹ کے پر درست طریقے سے لینڈنگ نہ کرسکا اور ٹریک سے آگے نکل کر کھیت میں جا گرا جس سے طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

    ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارہ حادثے میں عملے کے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

    یاد رہے کہ میانمار میں مارشل لا حکومت کی مخالف اور علیحدگی پسند مسلح جماعت اراکان آرمی نے بھارتی سرحد کے نزدیک ایک بڑے قصبے پیلتوا اور 6 فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

    جس کے باعث میانمار کے 292 سے زائد فوجی جانیں بچانے کے لیے بھارت میں داخل ہوگئے تھے جن میں سے 92 فوجیوں پر مشتمل آخری دستے کو لینے ہی یہ طیارہ بھارت پہنچا تھا۔

    قبل ازیں 2021 میں بھی میانمار کا ایک فوجی طیارہ وسطی قصبے میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کیا اسرائیل کے نزدیک تمام فلسطینیوں کو قتل یا بیدخل کردینا ہی واحد حل ہے، یورپی یونین

    کیا اسرائیل کے نزدیک تمام فلسطینیوں کو قتل یا بیدخل کردینا ہی واحد حل ہے، یورپی یونین

    برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوج اور طاقت کے استعمال سے معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے کو مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے فلسطین کے تنازع کو 2 ریاستوں کے قیام کے ذریعے حل کروانے کے لیے دوٹوک بات چیت وقت آگیا ہے۔

    جوزف بوریل نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو کے نزدیک یہ حل نہیں تو پھر ان کے ذہن میں دوسرا کون سا حل ہے؟ کیا تمام فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دینا یا ان کو ماردینا ہی اسرائیل کے نزدیک حل ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یہ بھی کہا کہ یونین کے وزراء نے ایک “جامع نقطہ نظر” کے ساتھ فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکمت عملی تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • شام میں ایرانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ پر اسرائیلی حملہ، چار اہلکار جاں بحق

    شام میں ایرانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ پر اسرائیلی حملہ، چار اہلکار جاں بحق

    دمشق: شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایرانی فوج کے چار اہم کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دمشق میں قائم رہائشی عمارت پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔

    شام کے نشریاتی ادارے صنعا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے ہفتے کی صبح کیا گیا۔ ایران نے پاسداران انقلاب کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی اور واقعے کو جارحیت قرار دیا ہے۔
    الجزیرہ نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کی بنیاد پر لکھا کہ ’عمارت میں ایک پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس یونٹ تھا اور اس میں اہلکار و معاونین رہائش پزیر تھے‘۔

    پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایرانی اور شامی فوج کے متعدد اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حجت اللہ، علی آغا زادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے ہوئی۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسے اسرائیل کا “دہشت گرد” حملہ قرار دیا، جس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عمارت پر کم از کم چار میزائل مارے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

  • پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارت کاری سے معاملات حل کریں، افغان طالبان

    پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارت کاری سے معاملات حل کریں، افغان طالبان

    کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحکام کے بعد طالبان حکومت کے قیام سے خطے میں امن قائم ہوا ہے۔