Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 168 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • مسجد نبوی کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

    مسجد نبوی کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں نمازیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے قالین بچھائے گئے ہیں جن میں الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس میں قالین کی تیاری، اس کا مقام، دھونے کے اوقات اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہوتی ہیں۔

    العربیہ نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی 25 ہزار قالین ’’ آر ایف آئی ڈی‘‘ سسٹم سے منسلک ہیں جسے ایک مربوط نظام کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ چپ میں سارا ڈیٹا حتیٰ کہ قالین کے دھونے کے اوقات بھی محفوظ ہوتے ہیں۔

    یہ خودکار نظام بتاتا ہے کہ کسی قالین کو کب دھونے کی ضرورت ہے اور چوں کی چپ میں قالین کے تیاری کے مقام اور اجزا کا بھی ریکارڈ محفوظ ہے اس لیے اسے دھونا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

    مسجد نبوی کے صحنوں میں بچھے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا۔

    جس کے لیے خالص ایکریلک یارن 4000 گرام فی مربع میٹر لگایا گیا ہے۔ یارن کے ڈھیر کی اونچائی 14 ملی میٹر ہے اور قالین کے فی مربع میٹر میں 575 ہزار ناٹ یا گرہیں ہیں۔

    اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہے۔ اور لمبائی میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 52.5 ہے۔

  • روضہ رسول ﷺ  کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

    حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔
    ابتدا میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

  • امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

    امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

    آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔
    حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

  • ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا

    ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا

    کراچی: متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس کا امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد ایمریٹس کو 150 سے زائد امریکی شہروں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

    ایمریٹس ایئر کے ترجمان کے مطابق ایمریٹس کے صارفین امریکا کے تین بڑے کاروباری مراکز شکاگو، ہیوسٹن یا سان فرانسسکو سے یونائیٹڈ ایئرلائن کی پروازوں کے ذریعے ڈیڑھ سو امریکی شہروں تک جاسکیں گے۔

    اس شراکت داری کی بدولت اب ایمریٹس کے پاکستانی مسافر بھی لاس ویگاس، ڈینور، آسٹن سمیت اپنے پسندیدہ شہروں تک آسانی سے پہنچ سکیں گے۔

    اس معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ، افریقہ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا سمیت متعدد منفرد مقامات کا سفر کرنے والے امریکی مسافروں کے لیے دبئی سے باہر ایمریٹس کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی کے ساتھ دنیا زیادہ وسیع ہوجائے گی۔

    ایمریٹس کی کوڈ شیئر پروازوں میں سفر کرنے والے مسافر اپنے پورے سفر کی منصوبہ بندی سنگل ٹکٹ پر کرسکیں گے۔ مسافر اس سفر کے دوران ایئرلائن کے سامان الاؤنس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اورمنزل مقصود تک اپنے بیگ کو آسان انداز سے چیک تھرو بھی کراسکیں گے۔

    ایمریٹس کے اسکائی وارڈز کے ممبرز بھی یونائیٹڈ کے عالمی نیٹ ورک کی تمام پروازوں پر مائلز حاصل کرسکیں گے۔

    اس معاہدے کے تحت مسافروں کو تینوں گیٹ ویز کے ذریعے اٹلانٹا، آسٹن، ڈینور، منیاپولس اور فینکس جیسے متعدد مشہور مقامات تک رسائی میسر آئے گی۔ ایمریٹس کے وہ مسافر جو ڈیٹرائٹ جیسے مقامات کے سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں وہ دبئی سے شکاگو یا ہیوسٹن کے لیے براہ راست پرواز کرسکیں گے۔

    یہ باہمی سہولیات دبئی جانے کے لیے ایمریٹس کی سفری خدمات کے ذریعے امریکا سے باہر جانے والے مسافروں کو بھی فراہم کی جائیں گی۔

  • اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز کی ادائیگی

    اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز کی ادائیگی

    لندن: اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز ادائیگی کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 27 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف کو نکولا اسٹرجن کی جگہ فرسٹ منسٹر قرار دیا جو ملک کے سب سے کم عمر اور مغربی یورپ میں کسی حکومت کے پہلے مسلم رہنما ہیں۔

    بادشاہ کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد 28 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ خیال رہے کہ حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔
    اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

  • شام، ترکی، روس اور ایران کے وزرا کی ملاقات اگلے ماہ متوقع

    شام، ترکی، روس اور ایران کے وزرا کی ملاقات اگلے ماہ متوقع

    ماسکو: شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

    ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔

    ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔

    واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔

  • طالبان کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر افغان ٹیم کو مبارک باد

    طالبان کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر افغان ٹیم کو مبارک باد

    دوحا: طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مسلسل دوسری بار شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار سیریز اپنے نام کرلی۔

  • حریت رہنما جلیل احمد اندرابی  کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل

    حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔

    جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے۔ انہیں 8مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے تفتیش کے بہانے جیل میں قید کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کردیا تھا۔

    جلیل احمد اندرابی شہید کی لاش کو دریا میں پھینک دیا گیا تھا جو دو ہفتے بعد سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
    عالمی سطح پر ’ شہید انصاف‘ کا لقب پانے والے جلیل اندرابی کے قاتل کو سزا دینے کے بجائے قابض بھارت نے امریکا فرار کروا دیا تھا۔جلیل احمد اندرابی اور دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

  • شام میں جوابی حملے کے بعد امریکا کی ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی

    شام میں جوابی حملے کے بعد امریکا کی ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی

    اوٹاوا: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے شام میں ’ایرانی حمایتی فورسز‘ پر حالیہ فضائی حملے کے بعد ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ’طاقت کا استعمال‘ کرے گا۔

    امریکی صدر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شام میں امریکی فورسز اور ایرانی کی ’حمایتی فورسز‘ کے مابین جھڑپ ہوئی اور اس دوران ایک امریکی اہلکار زخمی ہوا۔

    جوبائیڈن نے کینیڈا کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “امریکا ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا، لیکن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کے لیے تیار رہیں۔
    ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جواب دیا ہم رکنے والے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ پینٹاگون نے کہا تھا کہ جمعرات کو امریکی F-15 طیاروں نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات پر حملہ کیا۔

    شام میں جنگ کی نگرانی کرنے والی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں 8 ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا تھا۔

  • رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

    مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔�