Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 167 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • پہلے سعودی خاتون اور مرد آئندہ ماہ خلائی مشن پر روانہ ہوں گے

    پہلے سعودی خاتون اور مرد آئندہ ماہ خلائی مشن پر روانہ ہوں گے

    ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اور مرد خلاباز 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق علی القرنی اور ریانہ برناوی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ دونوں خلابازوں کے کریڈٹ پر 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔

    سعودی اسپیس اتھارٹی کے مطابق علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔ دونوں خلاباز 9 مئی کو خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے۔

  • امریکی ادارے کی پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520 ارب ڈالر معاف کرنے کی سفارش

    امریکی ادارے کی پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520 ارب ڈالر معاف کرنے کی سفارش

    واشنگٹن: ایک امریکی رپورٹ میں پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

    ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔

  • یوکرین کی خفیہ فوجی معلومات لیک

    یوکرین کی خفیہ فوجی معلومات لیک

    کیف: سوشل میڈیا پر روسی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی پلاننگ افشاں ہوگئی ہے جس پر یوکرینی رہنماؤں نے فوجی معلومات کے اس طرح افشاں ہونے کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیک شدہ دستاویزات میں روسی حملے کیخلاف یوکرین کی مدد کرنے حوالے سےامریکا اور نیٹو کی منصوبہ بندی درج تھی۔ یوکرین کی مسلح افواج کی سپریم کمانڈ کے صدر دفتر میں ہونے والی مذاکراتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولوڈومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ دفاعی افواج کے منصوبوں کے بارے میں معلومات کے افشاء کو روکنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز رکھیں۔

    نیویارک ٹائمز نے سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے ٹوئٹر اور ٹیلی گرام پر خفیہ جنگی دستاویزات پوسٹ کی گئیں جن سے روس بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا رہا ہے۔
    دوسری جانب یوکرین کے ایک عہدیدار میخائیلو پوڈولیاک نے خبر رساں ادارے راٹرز کو بتایا کہ دستاویزات میں بڑی مقدار میں فرضی معلومات درج ہیں اور یہ پوسٹس روسی ڈس انفارمیشن آپریشن کی طرح نظر آتی ہیں تاکہ حملے کے بارے میں شکوک پیدا کیے جا سکیں جس کے لیے جدید مغربی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ روسی ایوانِ صدر نے ان لیک شدہ دستاویزات کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔

  • چین کی ثالثی؛ ایران اور سعودیہ نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے

    چین کی ثالثی؛ ایران اور سعودیہ نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے

    بیجنگ: ایران اور سعودی عرب نے چینی وزیر خارجہ کن گینگ کے ساتھ ملاقات کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے فعال ہونے کی اہمیت پر زور دیا جس سے باہمی اعتماد اور تعاون کے شعبوں کو وسعت اور خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

  • آذربائیجان نے ’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر 4 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

    آذربائیجان نے ’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر 4 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

    باکو: آذربائیجان نے ’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر چار ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب باکو نے کہا کہ اس نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہےجو ایرانی خفیہ اداروں سے منسلک تھے اور کیسپین ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، آذربائیجان ایران کے حریف ترکی کا قریبی اتحادی ہے۔ باکو نے حالیہ برسوں میں ایران کے علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات کو گہرا کیا ہے۔
    باکو میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے ایرانی سفیر کو “طلب” کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ “ایرانی سفارت خانے کے 4 ملازمین کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں کیونکہ انہیں ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے۔”

    اس میں کہا گیا کہ وہ ’سفارتی آداب کے خلاف سرگرمی‘ کا حصہ رہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل باکو نے کہا تھا کہ اس نے 6 آذربائیجانی شہریوں کو گرفتار کیا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ “ملک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انہیں ایرانی خفیہ اداروں نے بھرتی کیا تھا”۔

  • چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کی بڑی بیٹھک

    چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کی بڑی بیٹھک

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں برسوں سے معطل سفارتی تعلقات کی بحالی کے روڈ میپ پر بات چیت ہوئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ہونے والی اس دوسری ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ دونوں ممالک کے چین میں متعین سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    اس ملاقات کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ 10 مارچ کو ہونے والی پہلی ملاقات کے بعد سے سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان 3 بار ٹیلی فونک رابطے ہوئے تھے۔

  • نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے کاندھے پر بیٹھ گئی

    نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے کاندھے پر بیٹھ گئی

    الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے اوپر چڑھ گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چنچل بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے امام پر چھلانگ لگائی اور انکے کندھے پر بیٹھ گئی، امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی۔

    چند لمحوں کے بعد متجسس بلی امام صاحب کے کندھے سے اتر کر روانہ ہوگئی، اس دوران نشریات بلا تعطل جاری رہی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے امام صاحب کے ردعمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ امام صاحب نے جس رحم دلی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے نبی کریمؐ بھی جانوروں کے ساتھ رحم دلی فرماتے تھے۔

  • ایران نے سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات کیساتھ بھی سفارتی تعلقات بحال کرلیے

    ایران نے سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات کیساتھ بھی سفارتی تعلقات بحال کرلیے

    تہران: ایران نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں 2016 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست میں متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا سفیر بھی بھیجے گا۔

    جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد اب ایران نے بھی متحدہ عرب امارات میں سینئر سفارتکار رضا امیری کو سفیر مقرر کر دیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات جنوری 2016 میں اُس وقت منقطع ہوگئے تھے جب سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو پھانسی دی گئی تھی جس کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا۔

    اس پر سعودی عرب نے اپنا سفیر واپس بلا کر ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔

    تاہم اب ایران اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ ماہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی ثالثی میں معاہدہ طے پاگیا تھا جس میں دونوں ممالک نے دو ماہ کے دوران سفارتی دفاتر کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

    سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی ایران کے تعلقات بحال ہوگئے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کے انتخابات سے پہلےاداکارہ “اسٹارمی ڈینیئلز” کو رقم دے کر تعلق چھپانے پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

    امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی موجودہ یا سابق صدرکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے، ٹرمپ کی عدالت پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مجھے گرفتار کرنے جارہے ہیں، یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکہ میں یہ سب ہورہا ہے۔

  • مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے بڑی خوش خبری

    مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے بڑی خوش خبری

    مدینہ منورہ: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجدِ نبوی میں اعتکاف کے خواہش مند معتمرین کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی زیارت کرنے اور عبادتوں کی انجام دہی کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں فرزندگان توحید سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے دنیا بھر سے مسلمان دیوانہ وار مکہ و مدینہ دوڑے چلے آئے ہیں جس کے باعث رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
    لاکھوں معتمرین کی خواہش ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت وہ مسجدِ نبوی میں حاصل کریں جس کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

    حرمین شریفین کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مند ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 مارچ ہے۔