Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 166 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • پنجاب انتخابات کیلئے21 ارب روپے تاحال نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو بتادیا

    پنجاب انتخابات کیلئے21 ارب روپے تاحال نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو بتادیا

    اسلام آباد: پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کی ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی، 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب نگران حکومت نے سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہل کار دینے کی رضامندی ظاہر کی حالاں کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

  • چینی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا

    چینی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا

    بیجنگ: چین کے فوجی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے ’سِیل بند‘ کرکے لائیو فائر کی مشقیں کیں جس سے سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ایئر فورس کے طیاروں نے تائیوان کے ارد گرد اُڑان بھری اور چکر لگاتے رہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا نے فوجی طیاروں کے تائیوان کو چاروں طرف سے گھیر کر ہونے والی فوجی مشقیں براہ راست نشریات پر دکھائیں۔ ان فوجی مشقوں میں شیڈونگ طیارہ بردار جہاز بھی شامل تھا۔

    چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولہ بارود سے لیس 70 سے زائد لڑاکا طیاروں اور 11 بحری جہازوں نے تائیوان میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ مشق 3 روز تک جاری رہیں گی۔

    تائیوان کی فوج نے کہا ہے کہ چین کے 35 طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ہم صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا ردعمل دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    جاپان نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ چینی طیاروں نے ان کے سرحد کے نہایت نزدیک 120 بار لینڈنگز کیں جن میں سے 80 لینڈنگز لڑاکا طیاروں اور 40 ہیلی کاپٹرز نے کیں۔

    جنوبی کوریا نے جنگی مشقوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں تائیوان کی صدر کے دورۂ امریکا پر چین کے غصہ ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔

    دریں اثناء امریکا نے تائیوان کے نزدیک فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین تائیوان کی صدر کے دورے کو اپنی جارحیت کے اظہار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایسی چیز میں تبدیل کریں جو حقیقت پر مبنی نہ ہو۔

  • ایپل موبائل اسٹور میں انوکھی ڈکیتی؛ لاکھوں ڈالرز کے موبائل چوری

    ایپل موبائل اسٹور میں انوکھی ڈکیتی؛ لاکھوں ڈالرز کے موبائل چوری

    واشنگٹن: ایپل موبائل اسٹور کے باتھ روم میں سوراخ کرکے چور داخل ہو کر 5 لاکھ ڈالرز مالیت کے 400 سے زائد موبائلز چُرالیے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن کے ایپل اسٹور میں چور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ باتھ روم میں سوراخ کرکے داخل ہوئے اور 436 آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل گھڑیاں اُڑا لے گئے۔

    چوروں نے مہنگے موبائلز تک رسائی انتہائی چالاکی سے حاصل کی۔ دیوار میں شگاف کیا اور باتھ روم میں داخل ہوئے اور وہاں سے موبائلز شیفس تک پہنچے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایپل اسٹور سے تقریباً 5 لاکھ ڈالرز کی مالیت کی چوری ہوئی ہے۔ چوروں نے کافی مہارت سے واردات انجام دی اور کوئی شواہد چھوڑے بغیر فرار ہوگئے۔

    ملزمان کو باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرتے، اندر داخل ہوتے اور باہر نکلتے نہیں دیکھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی پولیس کو بھی کوئی مدد نہیں ملی۔

    حیران کن طور پر جائے واردات سے فرانزک ٹیم کو کسی سے فنگر پرنٹس نہیں ملے۔ تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور ایپل اسٹور کے مالکان نے بھی کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا۔

  • رحمتوں کے مہینے میں خانہ کعبہ پر ابرِکرم برسنے کی ویڈیو وائرل

    رحمتوں کے مہینے میں خانہ کعبہ پر ابرِکرم برسنے کی ویڈیو وائرل

    مکہ مکرمہ: رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں اچانک بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور اس دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق آج فجر کے وقت مسجد الحرام میں ہونے والی بارش سے معتمرین نہال ہوگئے۔ ابر کرم تھا کہ برسا جا رہا تھا اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے ہوئے حق عبودیت نبھانے کی اپنی سی کوشش کرتے رہے۔

    رمضان جو کہ رحمتوں کا مہینہ ہے، مقام دنیا کا سب سے مقدس ترین ہو اور پھر اللہ کی رحمت مینہ کی شکل میں بادلوں سے برس رہی ہو تو اس خیر و برکت کی بارش میں عبادت کے لطف اُٹھانے والے خوش قسمت ترین افراد ہی ہوں گے۔

    جیسے جیسے بارش ہوتی رہی مسجد الحرام بآواز بلند تکبیرات اور دعاؤں سے گونجتی رہی۔ اس دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کے شعبہ جات بھی متحرک ہوگئے۔

    محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں آج سے بارشوں کے نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارشیں مزید ایک دو دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔

  • مسجد نبوی میں 4 ہزار سے زائد خواتین و مرد اعتکاف کریں گے

    مسجد نبوی میں 4 ہزار سے زائد خواتین و مرد اعتکاف کریں گے

    مدینہ منورہ: رواں برس رمضان کے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین بیٹھیں گے۔

    العربیہ نیوز کے مطابق منگل سے مسجد نبوی میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبوی کے مہمان ہوں گے۔

    مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی کی مغربی چھت مختص کی گئی۔ مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے۔
    خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویﷺ کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔

    مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    علاوہ ازیں معتکفین کو ان کی زبانوں میں دینی دروس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیادہ فیوض کو بٹور سکیں۔

  • اسرائیل مسجد اقصیٰ کے تشخص کو مٹانے کی مذموم کوششوں سے باز رہے، او آئی سی

    اسرائیل مسجد اقصیٰ کے تشخص کو مٹانے کی مذموم کوششوں سے باز رہے، او آئی سی

    جدہ: مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے تشخص کو مٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    العربیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل القدس کے تشخص کو مٹانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    او آئی سی نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل پر واضح کیا کہ القدس مقبوضہ فلسطینی کا اٹوٹ انگ اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اور مسجد اقصی اپنے پورے حصے کے ساتھ صرف مسلمانوں کی خالص عبادت گاہ ہے۔

    تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے۔ جہاں اسرائیل ان دنوں سنگین جرائم اور خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین اور بالخصوص مسجد اقصیٰ میں تشدد اور کشیدگی کو ہوا دیکر خطے کی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

    خیال رہے یہ بات جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی اوپن اینڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران کی گئی۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسرائیلی پالیسیاں شہر کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کر رہی ہیں جو عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔

    جدہ: مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے تشخص کو مٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    العربیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل القدس کے تشخص کو مٹانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    او آئی سی نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل پر واضح کیا کہ القدس مقبوضہ فلسطینی کا اٹوٹ انگ اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اور مسجد اقصی اپنے پورے حصے کے ساتھ صرف مسلمانوں کی خالص عبادت گاہ ہے۔

    تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے۔ جہاں اسرائیل ان دنوں سنگین جرائم اور خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین اور بالخصوص مسجد اقصیٰ میں تشدد اور کشیدگی کو ہوا دیکر خطے کی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

    خیال رہے یہ بات جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی اوپن اینڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران کی گئی۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسرائیلی پالیسیاں شہر کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کر رہی ہیں جو عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔

  • تیونس میں ایک ماہ میں تارکین وطن کی7 ویں کشتی ڈوب گئی؛ ہلاکتیں

    تیونس میں ایک ماہ میں تارکین وطن کی7 ویں کشتی ڈوب گئی؛ ہلاکتیں

    تیونس سٹی: تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے جب کہ 40 کو بچالیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کا ساحل تارکین وطن کے لیے موت گھاٹ بن گیا جہاں صرف ایک ماہ میں 7 کشتیاں ڈوبنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • چین نے اپنے جنگی بیڑوں سے تائیوان کو گھیرنا شروع کردیا

    چین نے اپنے جنگی بیڑوں سے تائیوان کو گھیرنا شروع کردیا

    تائپی: تائیوان کے صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات سے ناراض چین نے تائیوان کے ارد گرد اپنے جنگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تائیوان کے صدر سائی انگ وین کی امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کے بعد چین نے تائیوان کی سرحد کے قریب اپنے نگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔

    تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین چینی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں موجود ہیں جبکہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے بھی تائیوان کے فضائی زون کو عبور کیا۔

    چین کا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے جنوب مشرقی پانیوں سے گزر کر مغربی بحر الکاہل کی طرف روانہ ہوا تھا جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی سائی کی امریکا میں میکارتھی سے ملاقات ہوئی تھی،۔

    تائیوان کے صدر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کی آزادانہ اور جمہوری طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہم دونوں فریقوں کے درمیان امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ چین نے تائیوان کے صدر کو امریکی حکام سے ملاقات سے قبل بُرے نتائج سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ چین کو کمزور کرنے کیلئے یہ امریکا کی سازش ہے اور چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مضبوط تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

  • ایران میں بےحجاب خواتین کی شناخت کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    ایران میں بےحجاب خواتین کی شناخت کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    تہران: ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے عوام مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ بے پردہ خواتین کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جا سکے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خواتین کی شناخت ہونے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے۔
    ایران کی میزان نیوز ایجنسی اور دیگر سرکاری میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاب قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے۔ اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ختم کررہی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایران کے سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں۔

  • پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کا مسخ کردار سامنے آگیا

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کا مسخ کردار سامنے آگیا

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کا مسخ کردار سامنے آیا ہے، بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس بات کا بے شرمی کے ساتھ اعتراف کرلیا۔

    گزشتہ روز انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کاوشوں سے گرفتار ہونے والے گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے پس پشت بھاری ہاتھ نکلا ہے۔

    بھارتی ناسور کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں وہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے بڑھانا چاہتا ہے۔ ماضیِ قریب میں بھی بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت مختلف فورمز پر پاکستان دشمنی میں اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کا بے شرمی سے اعتراف کرچکی ہیں۔

    مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جہاں کے چند ناسمجھ عناصر بھارتی ایما پر ریاست کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

    مودی کا بیان جس میں وہ پاکستان پر من گھڑت الزام لگاتا ہے کہ ریاست سے بلوچستان نہیں سنبھل رہا، اس سے پوچھا جائے کہ بھارت میں چلنے والی سیکڑوں علیحدگی پسند تحریکیں جن میں خالصتان تحریک سرِ فہرست ہے اس کے روکنے پر مودی کی ناسور حکومت کا کتنا اختیار ہے؟

    نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شری اجیت کمار دوول نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے دہشت گردی کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے لیکن پسِ پردہ انہیں پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے۔

    شری اجیت کمار دوول نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پیسہ دو اور ان سے کام لو، کیونکہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں۔

    سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہی عوام کو پیسے کے زور پر استعمال کر کے اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں سے بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا ہوگا۔

    انہوں ںے کہا کہ ہم نے اپنی مکمل سیاسی، معاشی، سفارتی، نفسیاتی، انٹیلی جنس غرض ہر سطح پر پاکستان کی مرکزی طاقت یعنی اس کے عوام کو استعمال کرکے ان کی حکومت پر زور ڈالنا ہے۔

    جنرل بکرم سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی علیحدگی پسند تنظیموں اور تحریکوں خصوصاََ بلوچستان میں تیل چھڑکنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی فوج کی توجہ ان تحریکوں اور ان کے تدارک میں صرف ہوگی نہ کی کشمیر اور بھارت کی طرف دیکھے گی اور اس کے لیے وہاں خون بہانا ضروری ہوگا اور یہی ہماری اسٹریٹیجی ہے۔

    اس حوالے سے سابق امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے افغانستان کو پاکستان کیلئے دوسرے محاذ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

    ماضی میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی احکامات پر پاکستان خصوصاََ بلوچستان اور کراچی میں انتشار، دہشت گردی اور دسیوں خودکش حملے کروانے کا اعتراف کیا تھا جسے پاکستان کی مقتدر انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔

    بلوچ انتہا پسند تنظیم بی ایل اے کے سربراہ اللہ نذر بلوچ نے بھی علیحدگی تحریک اور تخریب کاری کی کارروائیوں کیلئے بھارت اور دوسرے ممالک سے سفارتی اور مالی معاونت کیلئے بھیک مانگی تھی۔

    ملک سے مفرور برہمداغ بگٹی نے بھی اپنے بیان میں بھارت سے امداد کیلئے ہاتھ پھیلائے اور اسی طرح کے تعاون کی خواہش کی جس طرح بھارت نے پاکستان کو دولخت ہوتے وقت کی تھی۔

    بھارت شاید یہ بھول گیا کہ پاکستان کے غیور اور باوفا عوام اپنے ایمان کا سودا نہیں کرسکتے، افواجِ پاکستان اور عوام کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ اسی میں ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔