Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 169 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے

    بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے

    نئی دہلی: بھارتی فوج نے بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزائلوں کو “غلط فائر” کر دیا جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔

    فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    بھارتی فوج کی نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    گزشتہ برس بھارت کی طرف سے غلطی سے فائر کیا گیا ایک براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا جس پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے تحقیقات اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

    سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

    ریاض / ماسکو: سعودی عرب اور شام نے 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

    شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے ایک سال بعد دونوں ممالک نے 2012 میں تعلقات منقطع کیے تھے۔

    ایک سرکاری ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دونوں حکومتیں “عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں”۔
    یہ اقدام سعودی عرب اور خطے میں شام کے قریبی اتحادی ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

    یہ اقدام کئی سالوں کی تنہائی کے بعد شام کو دوبارہ علاقائی دائرے میں دوبارہ ضم کرنے کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    گذشتہ ہفتے شام کے صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جو 2018 میں تعلقات کی بحالی کے بعد ان کا دوسرا دورہ ہے۔ یہ دورہ گزشتہ ماہ عمان کے دورے کے بعد کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب اور ایران کا سفارت خانے کھولنے کے لیے فوری ملاقات

    سعودی عرب اور ایران کا سفارت خانے کھولنے کے لیے فوری ملاقات

    ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو ٹیلی فون کیا اور رمضان کی آمد پر مبارک باد دی جب کہ دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور فوری ملاقات پر اتفاق کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 7 سال سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے عرصے سے بند سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کھولنے کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 10 مارچ کو چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر معاہدہ طے پاگیا تھا جس میں فریقین نے سفارت خانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

  • ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا

    ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا

    لاہور: ٹیکس کی مد میں بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہو گا جب کہ ورلڈکپ کی نشریات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 21.84فیصد کٹوتی کی رقم آئی سی سی کو ادا کرنا پڑے گا۔

    آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول عام طور پر ایک سال قبل جاری کیا جاتا ہے مگر بھارتی حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ اور ویزا کلیئرنس کی وجہ سے بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈکپ کے معاملات میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، متعلقہ حکام نے گذشتہ سال ہی کونسل پر واضح کردیا تھا کہ میگا ایونٹ میں نشریات کی کمائی پر 20فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ٹورنامنٹس کی طرح اس بار بھی چھوٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں،بھارتی بورڈ جلد ہی آئی سی سی کو اپنے منافع سے ٹیکس کی رقم ادا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردے گا،ورلڈکپ کی نشریات سے عالمی باڈی کو 533.29ملین امریکی ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے، اگر ٹیکس کی کٹوتی قواعد کے مطابق 21.84 فیصد کی شرح سے ہوئی تو رقم 116.47 ملین امریکی ڈالر ہوگی۔

  • دنیا کے مختلف اسلامی ممالک میں استقبال رمضان کے منفرد انداز

    دنیا کے مختلف اسلامی ممالک میں استقبال رمضان کے منفرد انداز

    دنیا بھر میں مسلمان کسی اسلامی ملک میں رہتے ہوں یا کسی غیر اسلامی ملک لیکن اپنے اپنے انداز میں رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں مگر کچھ اسلامی ممالک میں لوگ رمضان کا استقبال اپنی علاقائی ثقافت اورروایات کے مطابق منفرد انداز میں کرتے ہیں۔

    فلسطین: فلسطین میں لوگ رمضان المبارک کا استقبال بڑے جوش و خروش سے کرتے ہیں اور چاند نظر آنے کی خبر کے ساتھ ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زبردست آتش بازی سے آسمان کو بقہ نور بنا دیتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ اس ماہ کو اپنی آزادی کے لیے نئی توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں گے۔ ماہ صیام کی آمد سے پہلے ہی فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نئی رونق اور چہل پہل شروع ہوجاتی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محلوں، گلیوں، گھروں اور مساجد کی صفائی میں جُت جاتے ہیں۔ شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم کمیٹیاں شہر کی تزئین آرائش میں لگ جاتی ہیں اور رمضان المبارک تک شہر کو برقی قمقموں اور چراغاں کے ذریعے ایک نئے انداز میں خوبصورت بنایا جاتا ہے تاکہ باہرسے بیت المقدس کی زیارت اور قبلہ اول میں عبادت کی غرض سے آنے والے شہرمقدس کی تاریخ کے ساتھ اس کی موجودہ خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

    انڈونیشیا: انڈونیشیا میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تقریبات پر میوزک بچانے والے گروپ ڈرم بجاتے گلیوں میں نکل آتے ہیں اور لوگوں کو دوسروں کے لیے قربانی دینے کے جذباتی گانے گاتے ہیں۔ انڈوینشیا کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کی روایت ہے کہ رمضان المبارک چاند نظر آتے ہی لوگ روحانی غسل کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اس طرح وہ اس ماہ خود کو گناہوں سے پاک کر لیں گے۔

    ترکی: ترکی جسے مساجد کا ملک کہا جاتا ہے وہاں رمضان کے چاند نظر آنے کے ساتھ ہی مسجدوں کو جلتے بجھتے قمقموں سے اس طرح سے سجادیا جاتا ہے کہ مینار زیادہ واضح نظر آئیں جب کہ ان روشنیوں سے بڑے بڑے الفاظ میں ایثارو قربانی دینے والے پیغامات لکھ دیئے جاتے ہیں جو بہت دور سے بھی بہت واضح نظر آتے ہیں۔

    بھارت: بھارت کے مسلم آبادی والے شہر حیدرآباد میں لوگ رمضان کی آمد کے موقع پر پہلے جمعہ کو اونٹ کا صدقہ کرتے ہیں۔

    مصر: مصر میں رمضان کا استقبال لالٹین جلا کر کرتے ہیں جب کہ افطار کے موقع پرتوپ کے گولے چلا کر افطاری کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لالٹینیں جلانے کی رسم کچھ اور ممالک میں بھی موجود ہے تاہم اس کا آغاز مصر سے ہوا جسے فینس یا فیناوی کہا جاتا ہے۔ لالٹینیں ری سائیکلنگ کی ہوئی ٹن سے کینز سے بنائی جاتی ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں تو نئے پلاسٹک سے بنائی جاتی ہیں جب کہ دور جدید میں نت نئے ڈیزائن کی لالٹین بھی بنائی جاتی ہیں جو مصری رمضان میں اپنے گھروں میں روشن کرتے ہیں۔

    ان لالٹینوں سے جڑی کئی روایات ہیں جن میں سے ایک کے مطابق فاطمید کے دور حکومت میں حکمران قاہرہ کی گلیوں کو روشن کرنے کے لیے رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی لالٹینیں جلا دیتے ہیں اور یہ رسم آج بھی زندہ ہے۔ اب دور جدید میں مصر کی ان قدیم لالٹینوں کی جگہ چین کی جدید اور دلکش لالٹینوں نے لے لی ہے۔

    مشرق وسطیٰ: یمن کےعلاوہ اکثر ممالک جن میں سعودی عرب، بحرین، سوڈان، شام، مصر اور ترکی میں سحری کے اختتام اور افطاری کا اعلان توپ کے گولے چلا کر کیا جاتا ہے یہ توپ گولے نہیں پھینکتی بلکہ اس سے صرف آواز پیدا ہوتی جو روزے کے کھلنے اور بند ہونے کا اعلان ہوتا ہے۔ اس رسم کا آغاز فاطمید کے دور(909 سے 1171) میں ہوا جب کہ اس سے قبل لوگ اذان سے ہی روزہ کھولا کرتے تھے لیکن جب آبادیاں بڑھ گئیں اور دور تک اذان کی آواز سننا ممکن نہ رہا تو توپ کی آواز کا استعمال کیا جانے لگا تاہم اب کچھ ملکوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی نے اس کی جگہ آواز کے بم نے لی ہے۔

  • رمضان کے آخری عشرے میں  حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم

    رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم

    مکہ معظمہ: رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔
    دوسری جانب مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے زائرین کو رات ڈھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے۔

    زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔

  • عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔
    اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا حکم عفوو درگزر کی بنیاد پر اور قیدیوں کو اپنے اندر بہتری لانے کے ایک اور موقف فراہم کیے جانے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، حجاز مقدس میں پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو جبکہ نماز تراویح کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور گواہی جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔
    ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یعنی 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

  • ماہِ رمضان میں مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کا اہتمام کیا جائے گا

    ماہِ رمضان میں مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کا اہتمام کیا جائے گا

    ریاض: رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے کی تمام فیوض بٹورنے کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جس سے معتمرین اور عبادت گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    العربیہ نیوز کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں زائرین اور نمازیوں کی کثرت کے پیش نظر مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز ادا کی جائے گی۔

    شیخ عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام آپریشنل اور تکنیکی خدمات فراہم کر دی گئی ہیں اور ماہ رمضان میں عبادت گزاروں اور معتمرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ’خصوصی کیڈرز‘ بھی تیار کیے گئے ہیں۔
    علاوہ ازیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر مسجد الحرام میں شاہ فہد توسیع، پہلی منزل کے عقب اور ہال میں اعتکاف کے لیے 2500 مقامات تیار کیے گئے ہیں۔

    شیخ عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اعتکاف کے لیے مختص مقامات پر معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

  • دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    واشنگٹن: دنیا بھر کے سب سے خوش باش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں فن لینڈ مسلسل چھٹے سال بھی اوّل نمبر پر ہے جب کہ پاکستانیوں نے خوش اور مطمئن رہنے میں بھارتیوں کو مات دیدی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب خوش باش ممالک کی فہرست برائے سال 2023 جاری کردی گئی۔

    اس سال بھی فن لینڈ نے اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا اور مسلسل چھٹے سال بھی سب سے خوش باش قوم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اور تیسرے پر سوئٹزرلینڈ ہے۔

    سروے میں پاکستان کا نمبر 103 واں ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ذہنی طور پر بھارتیوں سے زیادہ خوش اور مطمئن ہیں۔

    دنیا کی سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا کے خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد کی جاتی ہے۔