Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 171 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب؛ عمرے پر جانے کیلیے طریقہ کار میں تبدیلی

    سعودی عرب؛ عمرے پر جانے کیلیے طریقہ کار میں تبدیلی

    سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اجرا کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے عازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    کورونا وبا کے دوران حج و عمرہ کے لیے عازمین کی مخصوص تعداد کو اجازت نامے جاری کیے جا رہے تھے اور وہ بھی صرف ان افراد کو جو سعودی عرب میں مقیم تھے جس کے لیے اعتمرنا ایپ بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

    اس ایپ کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے اجازت نامے حاصل کرلیتے ہیں اور وبا کے دوران دفاتر کے چکر لگانے سے بچ جاتے تھے اس طرح مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بھی محفوظ رہتے۔
    کورونا وبا کو شکست دینے کے بعد حج اور عمرے پر عائد تمام پابندیاں اُٹھالی گئیں تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی عازمین سے بھر گئیں۔ عشاق دوڑے چلے آئے۔ تل دھرنے کی جگہ تک نہ تھی۔

    اعتمرنا ایپ پر دباؤ بھر گیا جس کے باعث وزارت حج نے اعتمرنا ایپ منسوخ کرکے اب نسک نامی ایپ کا اجرا کیا ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کی تمام کارروائی اب اعتمرنا کے بجائے نسک کے ذریعے ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ 40 کروڑ ڈالرمالی امداد کے معاہدے پردستخط

    سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ 40 کروڑ ڈالرمالی امداد کے معاہدے پردستخط

    کیف: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان یوکرین کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انھوں نے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص روس جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق دورے میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب یوکرین کو نقدی اور مصنوعات کی شکل میں 40 کروڑ ڈالر تک کی امداد کرے گا۔

    سعودی عرب کی یوکرین کو 40 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں 10 کروڑ ڈالر نقد کا مشترکہ تعاون پروگرام اور 30 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی مصنوعات کی شکل میں مالی اعانت شامل ہے۔
    یاد رہے کہ اس امدادی پیکج کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ سال اکتوبر میں یوکرین کے صدر سے فون پر بات چیت کے دوران کیا تھا۔

    روس اوپیک پلس کا رکن ہے تاہم سعودی عرب نے روس سے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے یوکرین کی حمایت جاری رکھی ہے جو اس کے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت ہے۔

    گزشتہ برس کے آخر میں ہی یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قراردار منظور کی گئی تھی۔ سعودی عرب نے اوپیک کا ممبر ہونے کے باوجود اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

  • اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

    اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثے میں 28 پاکستانیوں سمیت 58 تارکین جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے صوبے کروٹون میں جنوبی ساحل کے قریب ناہموار سمندر میں 140 سے زائد تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی چٹانوں سے ٹکراکر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 58 افراد ہلاک ہوگئے۔

    لکڑی کی یہ کشتی کئی روز قبل ترکی سے روانہ ہوئی تھی جس میں افغانستان اور دیگر کئی ممالک کے لوگ سوار تھے، مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 58 ہے جبکہ 81 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جن میں سے 20 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے تارکین وطن سوار تھے، مرنے والوں میں ایک شیرخوار بچی اور متعدد بچے شامل ہیں۔ پاکستانیوں کا تعلق گجرات ،کھاریاں، منڈی بہائوالدین سے بتایاجارہا ہے۔ پاکستان میں والدین اپنے بیٹوں کی لاشوں کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ سمندری راستے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اٹلی ایک اہم لینڈنگ پوائنٹ ہے جہاں وسطی بحیرہ روم کے راستے کو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم مسنگ مائگرینٹ پروجیکٹ کے مطابق 2014 سے اب تک وسطی بحیرہ روم میں کم از کم 20 ہزار 333 افراد جاں بحق اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔

  • زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف

    زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف

    ریاض: امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے “زمزم آب رسانی” کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔

    اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    شیخ السدیس نے “زمزم آب رسانی” انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو فرزندگان توحید کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے پہلے دو ماہ میں 48 لاکھ عازمین آچکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور سعودی عرب نے اس سال ریکارڈ تعداد میں عازمین اور سیاحوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کا عالمگیر منصوبہ بھی بنایا ہے۔

  • سعودی عرب میں خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت

    سعودی عرب میں خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین نے پہلی بار فوجی پریڈ فدا میں شرکت کی، جس میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین شامل تھے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریڈ میں سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے 16 سیکیورٹی کے شعبوں کے ارکان شریک ہوئے، ہتھیاروں سے لیس پریڈ میں پہلی بار آرکسٹرا بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس موقع پر شرکاء نے فوجی نظم و ضبط اور ربط میں انفرادی مہارتیں پیش کیں جبکہ فوجی میوزیکل پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی ریاست کا قیام، سلامتی اور تحفظ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
    وزارت ثقافت نے “فاؤنڈیشن مارچ” کی سرگرمی کا اہتمام کیا تھا جو دارالحکومت ریاض کے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز اول روڈ پر منعقد کی گئی، اس مارچ میں وزارت داخلہ کی فوجی پریڈ اور دیگر مشہور فنکاروں کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔

  • بھارت نے روس سے سستا پیٹرول خریدنے کا تمام پچھلا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارت نے روس سے سستا پیٹرول خریدنے کا تمام پچھلا ریکارڈ توڑ دیا

    نئی دہلی: بھارت نے گزشتہ ماہ جنوری میں ریکارڈ مقدار میں روس سے پیٹرول درآمد کیا جو اس کی مجموعی ضرورت کا 27 فیصد تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اب روس سے پیٹرول خریدنے والا ایک بڑا ملک بن گیا۔ جس کی جنوری میں روسی تیل کی درآمدات 1.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔

    بھارت کے روس سے سستا پیٹرول خریدنے کے باعث اب اس کی خلیجی ممالک سے خام تیل کی خریداری میں 84 فیصد تک کمی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کی طرف سے درآمد کیے گئے 5 ملین بی پی ڈی خام تیل کا تقریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔

    1.4 بلین آبادی والا بھارت اس وقت تیل کی درآمدات میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلیجی ممالک سمیت پیٹرول برآمد کرنے والے دیگر ممالک بھارت کو خصوصی توجہ بھی دیتے ہیں۔

    یوکرین پر حملے کے نتیجے میں عالمی قوتوں نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کی تھیں جس میں خام تیل کی برآمدات بھی شامل ہے تاہم بھارت نے شروع دن سے ہی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خام تیل کی خریداری کی۔

    یورپی ممالک میں پابندیوں کے شکار روس کو بھی اپنے تیل کی فروخت کے لیے ایک بڑی مارکیٹ درکار تھی جو اسے بھارت کی شکل میں مل گئی اور بھارت کو قدرے سستا پیٹرول ملنے لگا۔

    خیال رہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت نے بھی روس سے پیٹرول خریدنے کے لیے بات چیت کی ہے تاہم ابھی اس میں مزید لگ سکتا ہے۔

  • ترکیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے آخری شخص کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

    ترکیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے آخری شخص کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد / انقرہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے انقرہ پہنچ گئے۔ انقرہ ہوائی اڈے پر اعلی ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

    رجب طیب اردوان سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک ترکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے طرح درد اور کرب کو محسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔

    صدر اردوان نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے لیے پاکستان کی مدد اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی قوم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے مزید مضبوط اور پر عزم ہو کر ابھرے گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں اُن کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ادرگان سے زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ترک عوام سے یکجہتی کیا۔

  • امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 2 اہلکار ہلاک

    امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 2 اہلکار ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست الباما میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی نیشنل گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

  • دارالحکومت کیف پر پرواز کرنے والے 6 روسی غبارے مار گرائے، یوکرین

    دارالحکومت کیف پر پرواز کرنے والے 6 روسی غبارے مار گرائے، یوکرین

    کیف: یوکرین نے دارالحکومت کیف میں پرواز کرنے والے 6 روسی غباروں کو مار گرایا۔

    یوکرین کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی غباروں کو یوکرین کے فضائی دفاع کا پتا لگانے اور اسے تباہ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    یوکرینی حکام کا مزید کہنا تھا کہ روس چاہتا تھا کہ ہم اپنے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت پر مامور فضائی دفاع کو ان غباروں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کریں تاہم اسے اپنے مقصد میں ناکام ہونا پڑا۔

    دارالحکومت کیف میں غباروں کی موجودگی کا پتا چلنے پر شہر میں سائرن بجائے گئے۔ کچھ عرصہ قبل امریکا نے بھی اپنی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے چین کے غبارے کو مار گرایا تھا۔

  • جھوٹے الزامات سے پاکستان کیساتھ تعلقات متاثرنہیں ہونے دیں گے، امریکا

    جھوٹے الزامات سے پاکستان کیساتھ تعلقات متاثرنہیں ہونے دیں گے، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات امریکا کے لیے اہم ہیں اور ان تعلقات کو پروپیگنڈے یا جھوٹے الزامات سے متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

    ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الزامات کے کھیل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ بے بنیاد الزامات پرہمارا موقف واضح ہے۔ ہم نے مسلسل کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پروپیگنڈا، جعلی اور بے بنیاد معلومات کو باہمی تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حلقوں میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے۔ امریکا پُرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔