Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 34 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • جنوبی افریقاکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقاکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

    لاہور:قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے اور 12 اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تین نئے کھلاڑی آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر پہلی بار سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔ پری سیریز کیمپ میں شامل کھلاڑی آج سے ہیڈ کوچ اظہر محمود اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کریں گے ، جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ 18 رکنی قومی سکواڈ میں شان مسعود (کپتان )، عامر جمال، عبداﷲ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابر اعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

  • کارکردگی دکھاؤ غیر ملکی لیگز کھیلو، پی سی بی کا اصولی فیصلہ

    کارکردگی دکھاؤ غیر ملکی لیگز کھیلو، پی سی بی کا اصولی فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ۔ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دئیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے ، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں این او سی صرف انہی کرکٹرز کو دئیے جائیں گے جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جو کھلاڑی مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکیں گے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں کوچز کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر کام کرنا ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ قومی کرکٹرز کی ترجیح پاکستان کی نمائندگی اور کارکردگی میں بہتری ہو، غیر ملکی لیگز میں شرکت صرف ان کھلاڑیوں کو ملے جو میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کریں گے ۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔

  • بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی

    بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

  • قومی ٹیم نے فائنل کی فیس بھارتی حملے کے شہدا کے نام کردی

    قومی ٹیم نے فائنل کی فیس بھارتی حملے کے شہدا کے نام کردی

    دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے ۔

  • بی سی سی آئی کا ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

    بی سی سی آئی کا ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

    ممبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے فائنل میں ٹرافی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے ،ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے ۔دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے ، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے ، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے ۔ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا،کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے مرکزی لیڈر ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں بکھیردیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔

  • شاہد آفریدی کی کھیل میں سیاست لانے پر نریندر مودی پر تنقید

    شاہد آفریدی کی کھیل میں سیاست لانے پر نریندر مودی پر تنقید

    لاہور:سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر نریندر مودی پر تنقید کی۔ شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص سپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا نتیجہ آیا تو سکور بورڈ پر سکور 0-7 تھا۔

  • بھارت نے ہماری نہیں کھیل کی توہین کی : سلمان علی آغا

    دبئی:ایشیا کپ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی صحافی کے انڈین ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کے سوال پر کرارا جوب دیکر خاموش کرادیا۔بھارتی صحافی کے سوال پر سلمان علی آغا نے جواب دیا کہ بھارت نے جو کیا وہ اچھی ٹیم نہیں کرتی، یہ ہماری نہیں کھیل کی توہین ہے ، اگر اے سی سی کا سربراہ موجود ہے تو وہی ٹرافی دے گا، اگر آپ اس سے ٹرافی نہیں لیں گے تو ٹرافی کیسے ملے گی۔جو کچھ میدان میں ہوا اس کی شروعات ہم نے نہیں کی تھی، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ابتدا کہاں سے ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پری میچ پریس کانفرنس کا نہ ہونا بھی انہی حالات کا تسلسل تھا، جو کچھ میدان میں ہوا، اسی کے بعد یہ سب ہوا۔ یہ بحث چھوڑ دیں کہ کس نے کیا، اصل بات یہ ہے کہ کھیل کے ساتھ غلط ہو رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ۔ فی الحال ہم بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ، لیکن اگر مجموعی کارکردگی دیکھیں تو ہم اب بھی بھارت سے آگے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل ادوار کے ساتھ بدلتا ہے ، جلد ایسا وقت آئے گا جب ہم انہیں ویسے ہی ہرانا شروع کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹ فین میں ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والے بعض واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے ، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگا دیا اور سوال سمجھ نہ آنے کا بہانہ کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔

  • سابق بھارتی کپتان کا پاک بھارت تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ

    سابق بھارتی کپتان کا پاک بھارت تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے پاکستان بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا فطری بات ہے، جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جا کر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے پڑوسی ہیں انہیں اچھا پڑوسی ہونا چاہئے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے بات چیت کی جائے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت کو بڑا بھائی ہونے کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، جو ہوا اسے بھول کر دونوں ملکوں کو بہتر مستقبل کے لیے بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

  • پاکستان کی بھارتی کھلاڑی ارشدیپ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت

    پاکستان کی بھارتی کھلاڑی ارشدیپ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت

    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پرتماشائیوں کو انتہائی نازیبا اشارے کئے اورکھیل کی ساکھ مجروح کی ، ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیاجائے۔

  • حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ،پاکستان نے ایشا کپ جیتنے کا سنہری موقع کھو دیا،بھارت سے مسلسل تیسری شکست:بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی،محسن نقوی سے ٹرافی نہ لی

    حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ،پاکستان نے ایشا کپ جیتنے کا سنہری موقع کھو دیا،بھارت سے مسلسل تیسری شکست:بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی،محسن نقوی سے ٹرافی نہ لی

    دبئی :حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ کے باعث پاکستان نے ایشیا کپ جیتنے کا سنہری موقع کھودیا اور بھارت سے مسلسل تیسری شکست کاسامناکرناپڑا جبکہ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اختتامی تقریب تاخیرکاشکار ہوئی اوربھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لی۔ بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی ،تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی د ئیے بغیر ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی ٹیم کو ٹرافی ملنے کا امکان نہیں ہے ۔میچ سے قبل بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ٹرافی کے ساتھ پوزنگ کیلئے نہ آئے ، جس پر پاکستا نی کپتان سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی شوٹ کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سٹیڈیم میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر نویں بار ایشیا کپ 2025 اپنے نام کیا۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 147 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیندپر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تلک ورما 69 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔بھارت کی جانب سے اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل 10 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے ، کپتان سوریا کمار یادیو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ،ان کا کیچ ڈراپ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، شیوَم دوبے نے 33 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے مہنگے باؤلرثابت ہوئے اورانہوں نے 3.4اوورزمیں 50رنزدئیے اورکوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ۔قبل ازیں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 57 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے جن میں سے 3 کھلاڑی اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔صاحبزادہ فرحان بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو ٹی 20 میں 3 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ،انہوں نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 3 میچوں میں بمراہ کو 3 چھکے لگا ئے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور 84 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب وہ 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ نئے آنے والے بلے باز محمد حارث بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے ۔اوپنر بیٹر فخر زمان 35 گیندوں پر 46 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ، حسین طلعت ایک رن جبکہ کپتان سلمان علی آغا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔فہیم اشرف اور شاہین آفریدی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ، حارث رؤف 6 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے جبکہ محمد نواز 9 گیندوں پر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل، وارون چکراورتی اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔بھارتی بیٹرتلک ورمامین آف دی میچ اورابھیشک شرمامین آف دی سیریزقرارپائے ۔ادھر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے ۔ بطور ٹیم اچھا کھیلے اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔ آئندہ مضبوط طریقے سے کم بیک کرینگے ۔انہوں نے میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں رنرز اپ ٹیم کا چیک وصول کیا۔