کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 153 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2976 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1043 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، ماری، حبکو، اے آر ایل، اوجی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور پی ایس او بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور حکومتی محنت سے سٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس کا بلند ترین سطح پر پہنچنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
Category: کھیل
-

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی: ارشد ندیم کے کوآرڈی نیٹر و کوچ سے رپورٹ طلب
لاہور: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ارشد ندیم کے کوآرڈی نیٹر و کوچ ریڈار پر آگئے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر ارشد ندیم کے کوآرڈینیٹر و کوچ سلمان اقبال بٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔سلمان اقبال بٹ کو 5 اکتوبر تک تحریری رپورٹ فیڈریشن کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوچ سلمان اقبال بٹ سے ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی ہیں۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے کسی بھی ایڈیشن میں ارشد ندیم کی شرکت نہ ہونے کی وضاحت کی جائے۔
-

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا
دبئی: پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی 20 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔صائم متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چوتھی اور رواں سال میں چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔صائم ایوب 2025 میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل زمبابوے رچرڈ نگاروا 2024 میں ٹی ٹوئنٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔
-

فائنل میں رسائی کی جنگ، بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی:ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف حاصل ہونے والی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا، ا فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہوئے ہیں، پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 جیتے ہیں۔دوسری جانب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔
-

محسن نقوی کوڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی:شاہد آفریدی
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔
اور قومی ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے ۔ پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر گرین کیپ کھلاڑیوں کو پہنا دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا بہت مشکل تھا۔ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کو سکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔ -

ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابرار احمدچوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے
دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ۔بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،انگلینڈ کے فلپ سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے ۔ باؤلنگ کے شعبے میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ،نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے نمبر پر ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت قومی سپنر ابرار احمد ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں، ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
-

فائنل میں جو بھی ٹیم آئے ہرانے کیلئے تیار ہیں:شاہین شاہ
دبئی : قومی ٹیم کے فاسٹ با لر شاہین آفریدی نے کہا ہے بھارتی ٹیم ابھی فائنل تک نہیں پہنچی جب آئے گی تودیکھا جائے گا،بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے ۔ گرین شرٹس ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچیں گے اور اگر روایتی حریف بھارت سے ایک بار پھر مقابلہ ہوا تو اسے بھی شکست دے سکتے ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے اسے ہرانے کیلئے تیار ہیں۔ ایشیاکپ میں بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے ،ہم یہاں فائنل کھیلنے اورایشیاکپ جیتنے آئے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے ،کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو فائدہ ہوتا ہے ،بولنگ میں کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھی وکٹ ملتی توبیٹرز پر لائسنس ہوتا ہے وہ ماریں،رینکنگ ٹیموں سے نہیں جیتے لیکن جو ٹیمیں آرہی انہی سے مقابلہ ہے ،میرا کام ہے مجھے بیٹنگ بولنگ جو بھی ملے میں اس میں اپنا سو فیصد دوں،میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اورکرکٹ کھیلنا ہے جو بھی سوچتا ہے اسکی اپنی سوچ ہے ،نواز اورحسین طلعت کو کریڈٹ دینا پڑے گا جو انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی ۔پاکستان کو اب بھی تینوں فارمیٹس میں بھارت پر برتری حاصل ہے ، پاکستان نے 88 جبکہ بھارت نے 79 میچ جیتے ہیں۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اب کوئی روایتی مقابلہ نہیں رہا۔شاہین نے سوریا کمار کے بیان پر کہا کہ یہ ان کی رائے ہے کہنے دیں۔ جب وہ فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے ۔
-

ایشیا کپ:بھارت فائنل میں ،آج پاک بنگلا دیش مد مقابل
دبئی :ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 20 ویں اوور میں 169 کا تعاقب کرتے ہوئے 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پرویز حسین ایمان 21 رنز بنا سکے ۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔اس سے قبل بھارت نے بنگلا دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے ۔بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 75 رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ ہاردک پانڈیا 38، شبھمن گِل نے 29 رنز بنائے ۔اکسر پٹیل 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، جبکہ تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔
-

حنیف محمد ٹرافی، آخری راؤنڈ کے دوسرے روز رنز کے انبار
لاہور:حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ میں دوسرے روزرنزکے انبارلگ گئے ۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں کھوکر100 رنز بنا لیے۔
قبل ازیں 184 رنزکے جواب میں کراچی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر4 پوائنٹس جوڑے ، عمیربن یوسف نے 100 رنز بنائے ،نروس نائینٹیزکاشکارعبداللہ فاضل 3 رنزکی کمی سے سنچری سے محروم رہے ۔ مہران ممتازنے 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔فالوآن کا شکارڈیرہ مراد جمالی نے 81 رنزکے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست فاٹا کے خلاف سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس پردوسری باری میں 2 وکٹوں پر52 رنزبنالیے ،قبل ازیں فاٹا کے 311 رنزکے جواب میں ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنزپرڈھیرہوگئی تھی۔ آصف آفریدی اور ارشد اللہ نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل سٹیڈیم پرملتان نے ایک وکٹ کھوکر 322 رنز بنالیے ،زین عباس 158 اورعامراسحاق 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ قبل ازیں لاڑکانہ نے 329 رنز بنائے ۔فیصل آباد نے بہاولپور پر دوسری باری میں ایک وکٹ پر71 رنزبنالیے۔ملتان سٹیڈیم پرکراچی وائٹس نے 450 رنزبناکر بیٹنگ میں 4 اہم پوائنٹس حاصل کیے ،کپتان سیف اللہ بنگش نے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں آزاد جموں و کشمیر نے ایک وکٹ پر 113 رنز بنالیے ۔رحیم یارخان پرکوئٹہ نے 6 وکٹوں پر 303 رنزبنالیے ۔ اس سے پہلے لاہور بلوزنے 450 رنزبنائے ،عمیرصدیق نے 136 رنز بنائے ، خلیل احمد اوراحسان اللہ نے 4،4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ -

ایشیا کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا
ابوظہبی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسین طلعت بالترتیب 38 اور 32 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دشمانتا چمیرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز سکور کیے ۔کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاہین شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔حسین طلعت مین آف دی میچ قرار پائے ۔آج انڈیا اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔
