Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 50 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات میں موجود رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

  • صدر آصف زرداری کی ہاربن ‘ آمد، 9ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    صدر آصف زرداری کی ہاربن ‘ آمد، 9ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    ہاربن: صدر آصف علی زرداری چین کے شہر ہاربن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے 9ویں ایشیائی سردیوں کے کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔صدر زرداری کا استقبال چینی صدر شی جن پنگ نے کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے پہلے ایک ضیافت میں شرکت کی۔

  • نسیم شاہ کی ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت‘ ہم سب کو یقین ہے کہ اس مرتبہ غلطی نہیں کریں گے

    نسیم شاہ کی ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت‘ ہم سب کو یقین ہے کہ اس مرتبہ غلطی نہیں کریں گے

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے میچ کے ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد ری ہیب کر کے واپس آنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بال کا اپنا ایک پریشر ہوتا ہے اور نئے بال سے وکٹ لینا بہت اہم ہوتا ہے، فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ باؤلنگ کراؤں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیل اینڈرز کی جب پارٹنر شپ لگتی ہے تو اس وقت باؤلرز مایوس ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کو دیکھتے ہوئے میں بھی پارٹنر شپ لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں کلب جا کر اپنی بیٹنگ پر کام کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جلد وکٹ نہ دوں،انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں کلب کے میچ میں اوپننگ کرتا ہوں۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں، شائقین یہاں اسٹارز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے،ان کاکہنا تھا کہ ہم سب کو یقین ہے کہ اس مرتبہ غلطی نہیں کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

  • قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

    قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شاباش دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کامیچ دیکھنے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو زہیں، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قذافی اسٹیڈیم آپ کا اسٹیڈیم ہے،اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں آپ کی محنت شامل ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی جیتیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ ان ورکرز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کریں۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا،انہوں نے تمام ٹیبل پر جا کر ورکرز سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔

  • پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ، سیمی فائنل میں پہنچے گی، یونس خان

    پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ، سیمی فائنل میں پہنچے گی، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دیدیا۔ کہا ہماری ٹیم سیمی فائنل تک پہنچے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ جب بھی کوئی میگا ایونٹ یا چیمپئنز ٹرافی ہورہی ہوتی ہے ہم ہمیشہ یہ بات کرتے ہیں ٹیم تبدیل کرلیں، درخواست کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں ان پر پریشر نہیں ڈالیں۔یونس خان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم سیمی فائنل تک پہنچے گی، اس میں فخر زمان، بابراعظم، محمدرضوان اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کل بروز جمعہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح شام 7 بجے کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کل ساڑھے سات بجے ہو گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

    انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

    کوالالمپور: بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی 20 ویمن ورلڈکپ جیت لیا۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کا فائنل کوالالمپور میں کھیلا گیا۔ بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 83 رنز کا ہدف 12وین اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی کھلاڑی وین ورسٹ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی فروخت کا کل 3فروری ہوگی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی فروخت کا کل 3فروری ہوگی

    لاہور:پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹکٹ 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے،دوسری جانب پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اضافی ٹکٹس آن لائن حاصل کرسکتے ہیں،اضافی ٹکٹوں کا فیصلہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلہ دیش میچز کے آن لائن ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش آئند ہے ، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے،پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ٹیم میں فخر زمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • این ایل سی کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پھنڈر سرمائی کھیلوں کا انعقاد

    این ایل سی کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پھنڈر سرمائی کھیلوں کا انعقاد

    گلگت: این ایل سی کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پھنڈر سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔این ایل سی نے پھندرونٹرسپورٹس کلب اور غذرسپورٹس نیٹ ورک کے اشتراک سے ان کھیلوں کا انعقاد کیا، این ایل سی کے زیراہتمام پھنڈرسرمائی کھیلوں کےمقابلےمیں خواتین کی ٹیم پھنڈر ٹراوٗٹس نے یاسین جانباز کو شکست دے کر آئس ہاکی چمپیئن شپ جیت لی۔مردوں کےآئس ہاکی مقابلے میں پھنڈر ٹراؤٹس نےجی بی سکاؤٹس کو زیر کرتے ہوئے فتح حاصل کی،ان مقابلوں کا مقصد خطے میں روایتی کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینا ہے،گلگت بلتستان کے علاوہ اس مقابلے میں ملک بھر کے دیگر حصوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی ۔کھیلوں کے اس میلے نے مقامی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں بھی پیدا کیں،میلے میں موسم سرما کے روایتیی کھیلوں کے علاو ہ خواتین اورمردوں کی ٹیموں کے آئس ہاکی کے مقابلے بھی شامل تھے۔ان مقابلوں کی خصوصیت خواتین کا مختلف کھیلوں میں حصہ لینا تھا جنہوں نے دلچسپ مقابلوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا۔