اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، پورا پاکستان سارا سال پی ایس ایل کا انتظار کررہا ہوتا ہے، اس ٹورنامنٹ میں جو ٹیم بھی جیتے، پاکستان ہی جیتے گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کے آغاز سے ایک روز قبل اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے اس اہم ایونٹ کیلئے اپنے اپنے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کرکٹ میں پچھلے 10 سالوں سے جتنے لوگ آرہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پیداوار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ہمارا مقصد قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کی فراہمی ہے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس بار نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں اور میں اس حوالے سے پرجوش ہوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔
Category: کھیل
-

پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ، جو بھی ٹیم جیتے، پاکستان ہی جیتے گا: کپتانوں کی پریس کانفرنس
-

آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر قواعد کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد
نیو دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت پنجاب کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 کا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی اور بالآخر 18 رنز فتح سمیٹی۔چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل دوسری ہی گیند پر رویچندرن اشون کا شکار بنے۔ رواں آئی پی ایل میں میکسویل پنجاب کنگز کی جانب سے 4 میں سے 3 میچز کھیل چکے ہیں لیکن بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ البتہ، انہوں نے بولنگ میں تین اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔
-

سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی:باسط علی
لاہور:سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بدترین شکستوں پر سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں مہارت ہی حاصل نہیں، انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑ دینے چاہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں موجود اراکین کو نہیں معلوم کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی ہے، چیمپئنز ٹرافی سے اب تک سب فلاپ شو رہا، ایک ٹماٹر بیچنے والا بھی پوچھتا ہے کہ آپ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم میں اسپنرز کیوں شامل نہیں کیے۔ باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید کو بھی مستعفی ہونا چاہیے، اگر یہ لوگ مزید 4 ماہ رہے تو پھر ہم بنگلہ دیش سے بھی آنے والی سیریز ہار جائیں گے۔واضح رہے کہ آئندہ برس شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹی20 لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، بابراعظم اور محمد رضوان جیسے پلیئرز کو باہر بٹھایا گیا تھا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی اپنے اسٹارز کی آئی پی ایل کے باعث عدم دستیابی کی وجہ سے ینگسٹرز کو ہی کھلایا، جنھوں نے گرین شرٹس کو 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے جبکہ ون ڈے سیریز میں رضوان اور بابراعظم کی موجودگی میں سینئرز سے عاری کیوی ٹیم وائٹ واش کیا تھا۔قبل ازیں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
-

انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ؛ نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے نور زمان پہلی عالمی انڈر-23 اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں منگل کو سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے کوئی گیم ہارے بغیر مد مقابل فرانس کے کھلاڑی میلو وی سیانی مانیکو کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔پشاور سے تعلق رکھنے والے نور زمان نے اپنے حریف کے خلاف پہلا گیم 7-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 9-11 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا گیم 8-11 سے اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔چیمپئن شپ میں شریک دوسرے پاکستانی کھلاڑی سیڈ 5 محمد حمزہ خان کو ملائشیا کے امیش نیرج چندرن نے 1-3 سے ٹھکانے لگا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائشیا کے کھلاڑی نے پہلے دونوں گیمز 7-11 اور 9-11 سے جیتے، تیسرے گیم میں محمد حمزہ خان نے 7-11 سے کامیابی پا کر کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن امیش نیرج نے چوتھا گیم 6-11 سے جیت کر فائنل فور میں قدم رکھ دیا۔ایونٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ امیش نیرج سے ہوگا جبکہ جمعرات کو فائنل کھیلا جائے گا۔
-

پاکستان سپر لیگ، لاہور، راولپنڈی، ملتان کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب
لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے آ رمی اور رینجرز کے دستے طلب کئے ہیں۔فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کیلئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔تینوں اسٹیشنز پر اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں،پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہیں، سکیورٹی کیلئے دستوں کی خدمات 6 اپریل سے 19 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز شریک ہوں گے، میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے،محکمہ داخلہ پنجاب نے آ رمی اور رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ہے۔
-

پی سی بی نے محسن نقوی کے استعفیٰ کی تردید کردی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
-

پی ایس ایل 10 ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔پی ایس ایل کے دسویں سیزن کی ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہیں۔ 7 اپریل سے ملک بھر کی نجی کویئر کمپنی کے سینٹرز پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ اس سیزن کے دوران ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں انعامات دیے جائیں گے۔
-

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا سکی۔نیپیئر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز پر گریں۔ ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بعدازاں پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا، اس موقع پر اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے فوری ہی بعد 12.4 اوورز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سینئر بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 28.4 اوورز میں اسکور 164 تک پہنچایا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر نیوزی لینڈ تیسری وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا، کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور انہوں نے 65 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی جو کہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 36 ویں نصف سنچری تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 38.4 اوورز میں 249 رنز پر گری، بابر اعظم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرنے والے سلمان آغا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے 40 ویں اوور میں 253 رنز پر پاکستان کی لگاتار 2 وکٹیں گر گئیں، طیب طاہر 1 اور عرفان خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس دوران سلمان آغا نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 267 رنز پر گری، نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آٹھویں وکٹ 269 رنز پر گری، حارث رؤف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی نویں وکٹ 43.4 اوورز میں 271 رنز پر گری، سلمان آغا 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، عاکف جاوید 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد علی ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
-

آخری ٹی20: کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ دھجیاں بکھیردیں، سیریز 1-4 سے اپنے نام
ویلنگٹن:نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی، اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور محمد عثمان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان 1، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا 51 رنز رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم فن ایلن 27 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں مارک چیمپمین بھی 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔میچ کے ہیرو ٹم سیفرٹ 93 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں کیوی ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔ -

حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام
آکلینڈ: تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔دونوں اوپنرز نے پاور پلے کے 6 اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا اور پارٹنر شپ قائم کر کے 5.5 اوورز میں سکور 74 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے کے بعد بھی پاکستانی بیٹرز نے ہدف پر نظریں جما کر تیز بیٹنگ جاری رکھی اور 10 اوورز میں سکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔دونوں بیٹرز کی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے با آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا، حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد سکور پر پویلین لوٹ گئے۔کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3، مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31، ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتیں، ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔