لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف 7 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ صدر مملکت آصف زرداری11فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔قذافی سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیرنو کا جو وعد ہ کیا تھا وہ سب کے سامنے ہے،7فروری سے پہلے قذافی سٹیڈیم 100فیصد مکمل ہو جائےگا،سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات محنت کی گئی،کپیسٹی بھی بڑھ گئی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری پوری تیاری ہے ،تمام کرکٹ ٹیموں کا سیکیورٹی ارینجمنٹ کریں گے،آئی سی سی سے ملنے والے پاسز کو فروخت کر کے ریونیو حاصل کیا جائےگا،ہم مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے پرجوش ہیں۔کنسٹرکشن کیلئے انٹرنیشنل سٹینڈر کو مدنظر رکھا گیا ہے،سٹیڈیم مکمل ہونے سے بہت سارے لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں،لوگوں کے خواب تھےکہ سٹیڈیم مکمل نہیں ہو گا تو چیمپئنز ٹرافی کہیں اور لے جائیں گے،چیئرز چائنہ سے منگوائی گئی ہیں،ان کی وارنٹی 20 سال ہے،ساری ٹیمیں ایک ساتھ نہیں آرہیں،مختلف تاریخوں پر آرہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب 16فروری کو لاہور میں ہو گی،ہم نے تمام بورڈز کو دعوت دی ہے،ہم نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی دعوت دی ہے۔آئی سی سی کے چیئرمین کو بھی دعوت دی ہے،کچھ لوگوں کا سیمی فائنل کچھ لوگوں کا فائنل میں آنے کا پلان ہے،ہر ایک کے پلان میں تھوڑا فرق ہے،کافی سارے مہمان آرہے ہیں،جن کو ہم نے دعوت دی ہم ان کی فہرست آپ لوگوں کو فراہم کریں گے۔آئی سی سی اور ہم مل کر ٹورنامنٹ کرارہے ہیں ،مجھے اپنی سلیکشن ٹیم پر پورا اعتمادہے،سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کاانتخاب کیا ہے، یقیناً وہ بہترین ہوگی،اس وقت ٹیم میں مومنٹم اوراتفاق ہے۔ہیڈ آفس کی بلڈنگ اور یہ اسٹیڈیم بھی بن رہے ہیں،پنڈی اسٹیڈیم میں بھی کافی تبدیلی ہوئی ہے،میری دعا ہے اگلے8،10مہینے میں پنڈی یا اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنے۔پی سی بی انڈیپنڈنٹ ہے اور حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لےرہا،جو پیسے ہیں وہ کرکٹ بورڈ کے ہیں اور ہم خود خرچ کررہے ہیں۔صائم ایوب کی طبیعت اب کافی بہتر ہے،ان کے پاؤں سے پلستر اتر گیا ہے،صائم ایوب اور ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہوں ،کسی بھی وقت میں ریڈ اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیمیں نظر آئیں گی۔
Category: کھیل
-

دوسرملتان ا ٹیسٹ: پہلے دن 20 وکٹیں گرگئیں، پاکستانی ٹیم 154 پر ڈھیر
ملتان: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز ایک بار پھر اسپنرز کے جال میں پھنس گئے اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم مہمان ٹیم کے اسپنرز نے بھی قومی ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو 154 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی اور مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز کا جادو پھر چل گیا، نعمان کی نپی تلی اسپن باؤلنگ کے سامنے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، تاہم گتاکیش موتی اور جومیل وری کین نے 10ویں وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بناکر اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔گداکیش موتی 55 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جومیل وری کین نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اس سے قبل کپتان کریگ بریتھ ویٹ 9، میکائل لوئس 4، عامر جنگو صفر، کیوم ہوج 21، الیک اتھانزے صفر اور گریوز ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔اسی طرح وکٹ کیپر ٹیون امالاچ اور کیون سنکلیئر بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیماروش نے 25 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے جبکہ ساجد خان نے 2 جبکہ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
-

وزیرِاعظم سے سنوکر چیمپئن محمد آصف کی ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شہرت یافتہ سنوکر کھلاڑی محمد آصف نے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم نے محمد آصف کو سری لنکا میں حالیہ سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور انہیں 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔وزیرِاعظم نے محمد آصف کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا، “تین مرتبہ ورلڈ ایمیچئیور سنوکر چیمپیئن شپ اور تین مرتبہ سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیت کر آپ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔”محمد آصف نے اپنی کامیابی کو قوم کے لیے وقف کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی سرپرستی کو کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔
-

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
نیپال نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لئے فیس میں 36 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے خواہش کوہ پیماؤں کے لئے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔یہ اضافہ دس سالوں میں پہلی بار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نیپال کی سپریم کورٹ نے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا تھا کہ کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت آٹھ نیپال میں ہیں، پرمٹ فیس نیپال کے لئے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، کوہ پیماؤں سے حاصل ہونے والی آمدن نیپالی معیشت میں چار فیصد سے زائد حصہ ڈالتی ہے۔
-

3 پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی ’مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘میں جگہ بنانے میں کامیاب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیم آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سری لنکا کے چاریتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹیم میں افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی، اللہ محمد غضنفر بھی شامل ہیں۔سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا، اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔بھارت کا کوئی کھلاڑی بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو لگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت کے 3 اور انگلینڈ کے 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ٹیسٹ ٹیم میں بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ اور جیمی اسمتھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیسٹ ٹیم میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
-

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی ‘ محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی
شارجہ: انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا۔محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے بغیر وکٹ گنوائے دس اوورز میں ہی فتح سمیٹ لی، فخر زمان نے 71 رنز بنائے اس میں ان کے چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ ایلیکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر بڑی فتح اپنے نام کی، اس فتح میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور فخر زمان کا اہم کردار رہا۔
-

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم نے جرسی پر پاکستان کا نام شامل کرنے کی تصدیق کر دی
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام شامل کرے گی۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’’کرک بز‘‘ کے مطابق سیکریٹری بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ بھارت آئی سی سی کی تمام ہدایات پر مکمل عمل کرے گا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس، جن میں بھارت کی جانب سے جرسی پر میزبان ملک کا نام نہ شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، دیوجیت سیکیا نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنی پلینگ اور ٹریننگ کٹس کو آئی سی سی سے منظور کروانے کی پابند ہیں اور بھارتی ٹیم بھی ان اصولوں پر عمل کرے گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کی جرسیاں میزبان ملک انگلینڈ اور ویلز کے نام کے ساتھ تھیں، اور پاکستانی کھلاڑیوں نے حالیہ ورلڈکپ 2023 میں بھارتی لوگو کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا، جبکہ بھارتی ٹیم 20 فروری کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔
-

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں ’چیلسی‘ نے’وولور ہیمپٹن‘ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور زیادہ تر کھیل وولوز کے ہاف میں کھیلا گیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ’ٹوسن۔اڈارا۔بیویو‘ ، ’مارک۔کوکوریلا‘ اور ’نونی۔مدوکے‘ نے ایک۔ایک گول کیا۔ وولور ہیمپٹن کی جانب سے واحد گول ’میٹ۔ڈوہرٹی‘ کے حصے میں آیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی کی ٹیم 40پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔لیور پول 50پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
-

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے دورے میں 2 ٹیسٹ میچز اور 2 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 12 فروری سے ہوگا، جس کا اختتام 14 فروری کو آخری ون ڈے میچ کے ساتھ ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے سپرد کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں متوازن کمبی نیشن رکھا گیا ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم سری لنکن کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار ہے، اور یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔آسٹریلیا کی اس سیریز میں جیت نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی بلکہ ون ڈے فارمیٹ میں بھی ان کی تیاری کو بہتر بنائے گی۔
-

تمام تیاریاں مکمل‘ چمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق ہوگی: پی سی بی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی تیاریوں کے حوالے سے خدشات کو دور کرتے ہوئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا میڈیا کے لیے دورہ کرایا۔یہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل 50 اوورز کا ایونٹ پاکستان میں 28 سال بعد ہونے والا پہلا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔ تاہم بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، اور اگر ٹورنامنٹ کامیاب رہا تو مزید اسٹیڈیمز کی بھی اپ گریڈیشن ہو سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا جا رہا ہے جب 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا تھا۔پی سی بی کے ترجمان سمیع الحق نے کہا، “ہم شیڈول کے مطابق گیند آف اسٹیڈیم (لاہور) کی مرمت اور اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہمیں اس بات پر کوئی شک نہیں ہے کہ قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے لیے مکمل طور پر آپریشنل ہوگا۔اسٹیڈیم کی گنجائش کو 35,000 تماشائیوں کی جگہ بڑھا دیا گیا ہے اور نئی ہاسپٹیلٹی ایریاز بھی تعمیر کی گئی ہیں۔لاہور اور کراچی آئندہ ماہ نیو زیلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ایک ٹرائی نیشن سیریز کی میزبانی کریں گے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی تیاریوں کو ثابت کر سکیں جو 19 فروری سے شروع ہوگی۔
