Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 52 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ڈنمارک کی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈکی ناقص بھارتی انتظامات پر کڑی تنقید

    ڈنمارک کی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈکی ناقص بھارتی انتظامات پر کڑی تنقید

    دہلی: ڈنمارک کی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈ نے بھارت میں منعقد ہونے والے انڈین اوپن میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی اسٹار بیڈمنٹن پلیئر میابلچ فیلڈ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں موجود اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کی حالت بہت ہی ناقص تھی۔عالمی نمبر 23 کھلاڑی میا نے اسٹیڈیم کی حالتِ زار پر شدید تنقید کے ساتھ دہلی شہر میں پھیلی اّلودگی پر بھی کڑی تنقید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بیڈمنٹن پلیئر نے جمعرات کو سنگل راؤنڈ میں شکست کے بعد ہفتے کو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہ اس دورے میں پیٹ کے انفیکشن کا شکار بھی ہوگئی تھیں۔اسٹار پلیئر کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل دوسری بار ہوا ہے کہ میں بھارت کے دورے کے دوران بیمار ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ عالمی کھلاڑیوں نے اس قسم کے تحفظات کو میڈیا میں اٹھایا، اس سے قبل 2023ء میں ہونے والے ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں عالمی کھلاڑیوں نے بابو بنارسی داس اسٹیڈیم میں ناقص انتظامات پر سوالات اٹھائے تھے۔

  • بھارت کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    بھارت کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ممبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا۔روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت کے میچز “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کھیلے جائیں گے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں مخصوص وینیوز پر اپنے میچز کھیلیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کا جادوکام کرگیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پرپویلین لوٹ گئی

    ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کا جادوکام کرگیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پرپویلین لوٹ گئی

    ملتان: ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلین بھیجا۔نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے اپنا پانچواں شکار کیا۔137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی، پاکستانی سپنر نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 4 شکار کیے جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔
    ملتان میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم سعود شکیل زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 84 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنیوالے بلے باز سلمان آغا بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 2 رنز بنا کر چلتے بنے اور نعمان علی بغیر کھاتہ کھولے ہی رن آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 71 رنز پر ہمت ہار گئے۔ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے یوں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    ٹیسٹ کے پہلے دن ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔نئے آنیوالے بلے کامران غلام بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پا سکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔
    دوسری جانب قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو ہوا ہے۔

  • شکیل، رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی

    شکیل، رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے محمد رضوان اور سعود شکیل کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جیڈن سیلز کی 3 وکٹوں کے سبب پیدا ہونے مشکلات پر قابو پالیا۔ گرین شرٹس نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے ہیں۔ملتان میں شدید دھند کے سبب کھیل کا پہلا سیشن نہ ہوسکا، ٹاس جیتنے کے بعد کپتان شان مسعود کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت دکھائی نہ دیا کیوں کہ سیلز کی گیند پر بابر اعظم کے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے اور یہ 64 کے اسکور پر پاکستان کا چوتھا نقصان تھا۔شکیل (56) اور رضوان (51) نے پانچویں وکٹ میں 97 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو سہارا دیا۔ اس کے بعد خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ویسٹ انڈیز نے اسپن وکٹ پر اپنی گیند بازی کا آغاز بائیں ہاتھ کے اسپنر گڈیکیش موتی سے کیا اور وکٹ پر کافی ٹرن میں موجود رہا تاہم پاکستان ٹیم کو مشکلات میں ڈالنے والے سیلز ثابت ہوئے۔میزبان ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ صرف 6 رنز بناکر وکٹ کیپر ٹیون املچ کو کیچ تھما بیٹھے۔کامران غلام (5) سیلز کی ایک اندر آتی ہوئی گیند مس کرنے کی وجہ سے ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اور سیلز نے بابر کو بھی کیچ آؤٹ کرایا۔شکیل سعود کے ساتھ مشاورت کے بعد بابر اعظم نے فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔ ریپلے نے اس بات کی تصدیق کی کہ گیند ان کے بیٹ سے لگ کر گئی تھی۔سیلس نے دن کے کھیل کے بعد براڈکاسٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی باؤلنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپنرز یا فاسٹ باؤلرز کی حیثیت سے ہمارے لئے پچ میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا ہے اور اس کا تعلق آپ کی اچھی بالنگ سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خیال میں پچ پر 250 کے قریب رنز اچھا اسکور ثابت ہوگا۔

  • ویسٹ انڈیز سریز اہم‘بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

    ویسٹ انڈیز سریز اہم‘بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

    ملتان: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ مزید ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہتے ہیں، فارمیٹ مختلف ہے، ٹیسٹ میچز میں وقفے کے باعث مختلف چیلنجز آتے ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ انفرادی اور مجموعی طور پر وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ہم بہت سارے میچز قریب آ کر ہارے ہیں، ہماری ٹیم کو ایسے میچز کو جیتنا ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے ٹیسٹ میچ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے فاسٹ اور اسپن باؤلرز کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیموں کے لیے زیر غور نئے سسٹم ( دو طبقاتی فارمیٹ) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے فیصلہ کرنا پالیسی بنانے والوں کا کام ہے لیکن بطور کھلاڑی ہماری خواہش ہے کہ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں، فارمیٹ مخلتف ہے، ٹیسٹ میچز میں وقفے کے باعث مختلف چیلنجز آتے ہیں۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کے ختم ہونے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل (17 جنوری) سے ملتان میں شروع ہوگا۔

  • نواک جوکووچ کا 2022 میں میلبرن ہوٹل میں زہر دینے کا دعویٰ

    نواک جوکووچ کا 2022 میں میلبرن ہوٹل میں زہر دینے کا دعویٰ

    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں 2022 کے دوران میلبرن کے ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ جوکووچ کے مطابق انہیں اس دوران صحت کے مسائل کا سامنا ہوا اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں زہریلی خوراک دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں دھاتوں اور مرکری کی مقدار بڑھ گئی تھی۔

    نواک جوکووچ نے انکشاف کیا کہ جب انہیں آسٹریلوی حکام نے ویکسین کی وجہ سے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی اور ویزہ منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، تو ان کو میلبرن کے ایک ہوٹل میں تحویل میں رکھا گیا تھا۔ جوکووچ نے بتایا کہ وہاں ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوئی، اور انہوں نے یہ محسوس کیا کہ اس کی وجہ خوراک میں موجود زہر ہو سکتی ہے۔

    جوکووچ نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کبھی عوامی طور پر کچھ نہیں کہا، لیکن بعد ازاں ٹیسٹ کرانے پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کے جسم میں بہت زیادہ دھاتیں اور مرکری موجود تھیں۔ انہوں نے اس بات کو خوراک سے جڑا ہوا قرار دیا اور کہا کہ معاملہ فلو سے شروع ہو کر شدید بیماری کی شکل اختیار کر گیا تھا۔

    یاد رہے کہ نواک جوکووچ کو کووڈ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے 2022 میں یو ایس اوپن سے دستبردار ہونا پڑا تھا، تاہم اگلے برس انہوں نے آسٹریلین اوپن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کا یہ دعویٰ ان کے کئی مداحوں اور تنقید کرنے والوں کے درمیان بحث کا باعث بن سکتا ہے۔

  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔

    جمعرات کو یہ تصدیق کی گئی کہ پیٹ کمنز اگلے چند دنوں میں اپنے ٹخنے کا اسکین کروائیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ پاکستان اور یو اے ای میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکین کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ یہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔

    پیٹ کمنز نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی میں 167 اوورز کرائے، جو کسی بھی آسٹریلوی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ تھے، اور انہوں نے 25 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ پیٹ کمنز اپنے بچے کی ولادت کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے، اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

  • پاکستان کے دونوں کھلاڑی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان کے دونوں کھلاڑی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    سری لنکا میں جاری سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ محمد آصف اور نسیم اختر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں کھلاڑی گروپ میچز میں ناقابل شکست رہے۔ بدھ کے روز نسیم اختر نے چیمپئن شپ کے دوسرے دن اپنے دونوں میچز جیتے، جبکہ محمد آصف نے بھی اپنے آخری گروپ میچ میں کامیابی حاصل کی۔

    محمد آصف نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کے انکیت مان کو 1-4 سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب نسیم اختر نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 1-4 سے اور بھارت کے پارس گپتا کو 2-4 سے شکست دے کر اپنے گروپ میچز مکمل کیے اور اگلے راؤنڈ میں داخل ہونے کی پوزیشن مستحکم کی۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں اس بات کا غماز ہیں کہ انہوں نے بہترین تیاری کی ہے اور ان کے کھیل میں تسلسل اور مہارت نظر آ رہی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اب ان کا اگلا مقصد چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز تک پہنچنا ہے۔

    چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی اسنوکر کھیل میں ایک نئی سمت اختیار کر رہا ہے اور پاکستان کے کیوئسٹ عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

  • مہیش ٹھیکشانا کی شاندار ہیٹ ٹرک، نیوزی لینڈ کے خلاف 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز

    مہیش ٹھیکشانا کی شاندار ہیٹ ٹرک، نیوزی لینڈ کے خلاف 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز

    سری لنکن آف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ یہ سیریز اس وقت سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا گیا۔

    بارش سے متاثرہ اس میچ کو 37 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 79 اور مارک چیپمین نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مہیش ٹھیکشانا نے اس میچ میں اپنی زبردست بولنگ سے دھاک بٹھائی اور 35ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ناتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا۔ پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری کو بھی پویلین واپس بھیج کر وہ ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن بولر بن گئے۔ یہ کارنامہ ان کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن بولر بنے ہیں۔

    ٹھیکشانا نے اس میچ میں 8 اوورز میں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 256 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 31ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا آخری میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ، پی سی بی کی جانب سے مکمل معاونت کا وعدہ

    صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ، پی سی بی کی جانب سے مکمل معاونت کا وعدہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب اپنے دائیں ٹخنے کی تکلیف کے علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے علاج کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی صحت کی مکمل بحالی کے لیے دعا گو ہیں اور اس حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔

    اس سے قبل محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھی صائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ٹخنے میں فریکچر کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ کرکٹ سے چھ ہفتوں کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔