Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 49 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • آسٹریلیا: میچ کے دوران پاکستانی نژاد کرکٹر پچ پر گر کر انتقال کرگیا

    آسٹریلیا: میچ کے دوران پاکستانی نژاد کرکٹر پچ پر گر کر انتقال کرگیا

    میلبرن:شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی پچ پر گر کر انتقال کر گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کلب کرکٹر جنید ظفر خان 41.7 ڈگری کی شید گرمی میں بیٹنگ کے دوران اچانک پچ پر گر کر انتقال کرگئے۔یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں پیش آیا جہاں اولڈ کانکورڈینز کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید ظفر خان نے 40 اوورز تک فیلڈنگ کی اور 7 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے بعد وہ میدان میں بے ہوش ہوگئے۔40 سال سے زائد عمر کے حامل جنید ظفر خان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس طلب کی گئی تاہم پیرامیڈیکس کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنید ظفر خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ میچ کے دوران وہ طبی پیچیدگی کا شکار ہوئے اور پیرامیڈیکس کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔ کلب نے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی سوسائٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے صدر احمد زریکیہ نے جنید ظفر خان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت کی حتمی وجہ معلوم ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں روزے صدیوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد رکھتے ہیں، جن میں کھلاڑی اور سخت جسمانی مشقت کرنے والے بھی شامل ہیں۔ اسلام میں بیمار یا کمزور افراد کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ صرف روزہ رکھنے سے اچانک طبی پیچیدگی پیش آ سکتی ہے۔

  • طلحہ وحید نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    طلحہ وحید نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلام آباد: قومی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا، انہوں نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔طلحہ وحید نے ایک منٹ میں 59 سروز کراکر عالمی ریکارڈ بنایا، انہوں نے یہ ریکارڈ نومبر میں بنایا تھا جس کی تصدیق اب ہوئی ہے۔اس سے قبل عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیر کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروز کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔طلحہ وحید 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری انجرڈ، فائنل میں شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری انجرڈ، فائنل میں شرکت مشکوک

    دوبئی: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر میٹ ہینری انجرڈ ہوگئے، ٹائٹل میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری کی انجری کا سامنا ہے، ان کی میگا ایونٹ کے فائنل میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔میٹ ہینری نے گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کیخلاف 5 وکٹیں لی تھیں۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہینری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیریقینی ہیں۔میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کیخلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے 33 سالہ میٹ ہینری لاہور میں جنوبی افریقا کیخلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ تکلیف میں دکھائی دیئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے مگر میٹ ہینری نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخر میں 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوبارہ بولنگ کیلئے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، اُمید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنیوالے شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل (بدھ کو) ہونیوالے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران شائقین کو فری افطار کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی صورت میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

  • دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان،سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

    دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان،سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نےدورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا،دورۂ نیوزی لینڈ کے لیےسلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقررکیا گیا ہے،جبکہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہونگے،محمد رضوان ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے۔اس کےعلاوہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد،حارث رؤف،جہانداد خان،حسن نواز، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی،محمد علی،محمد حارث،محمد عرفان خان،عمیر بن یوسف، شہنشاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پرحسن نواز،عاکف جاوید،محمدعلی اورعبدالصمد کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے،اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ ان کی اصل مدت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 تک تھی لیکن انہیں مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع ہونے تک اپنی مدت میں توسیع کے لیے کہا گیا ہے۔محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈمیں 16مارچ سے5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلےگی۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔ جو دبئی میں پہلے سیمی فائنل کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور پال رائیفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے فورتھ امپائر احسن رضا ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں 4 ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ جن میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

  • پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، افتتاحی میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکے درمیان 11اپریل کو کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی اورملتان کے اسٹیڈیمز5،5 میچز کی میزبانی کریں گے، قذافی اسٹیڈیم لاہور 18 مئی کو پی ایس ایل فائنل سمیت 13 میچز کی میزبانی کرے گا۔ایک نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 10 کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا،کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی۔

  • اپوزیشن کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام ’عمران خان اسٹیڈیم‘ رکھنے پر عدالت جانے کا اعلان

    اپوزیشن کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام ’عمران خان اسٹیڈیم‘ رکھنے پر عدالت جانے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلافسابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور سابق وفاقی وزرا حاجی غلام احمد بلور اور ارباب عالمگیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر نے کہا کہ اسٹیڈیم کے نام تبدیلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جارہے ہیں، اس اسٹیڈیم کی نام کی تبدیلی کی ضرورت کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس اسٹیڈیم کو بنانے میں کردار ادا کیا اس کا نام ہٹانے کی کیا ایسی مجبوری ہے، حکومت غلط کر رہی ہے مطالبہ کرتے ہیں اس اقدام کو واپس کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ارباب فیملی کا ایک سیاسی مقام ہے، وزیر اعلیٰ صاحب افسوس ہے اتنے سالوں میں ایک اسٹیڈیم نہ بناسکے، ہم نے اپنے دور میں 8 یونیورسٹیاں بنا دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز صاحب نے اس اسٹیڈیم کو بنانے میں کردار ادا کیا، آج مریم نواز پنجاب میں آپ سے آگے جاچکی ہے، لیکن آپ نے ہمارے صوبے کا کیا حال کردیا ہے، صوبائی حکومت اپنی ناکامی اور غلطیوں کو چھپانے کیلئے نام تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ترقی یافتہ کاموں پر توجہ دیں، اس اقدام سے عمران خان کی بے عزتی ہوگی، آپ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے آئے ہیں اور آپ اس صوبے کے نمائندے ہی نہیں ہیں۔سابق گورنر خیبرپختونخوا اور جے یو آئی (ف) کے رہنما غلام علی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسٹیڈیم کا نام نہ تبدیل کیا جائے، شاہی باغ میونسپلٹی کی ملکیت تھی، چاہیے تھا کے ایک نیا اسٹیڈیم بناتے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس اسٹیڈیم کا نام عمران خان بھی ہوجائے تو کوئی فرق نہیں ہوگا مگر روایات ہمارے نہیں ہے، حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔جماعت اسلامی کے رہنما کاشف اعظم کا کہنا تھا کہ کچھ دن کے مہمان وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو خوش کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا، اس اقدام سے وزیر اعلیٰ کی کرسی نہیں بچے گی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی تھی۔صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔

  • آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    راولپنڈی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث میچ شروع ہی نہیں ہو سکا جس کے بعد آئی سی سی انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا ۔گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے بھی تین پوائنٹس لیکن جنوبی افریقہ +2.140 کے رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ دونوں ٹیموں کے دو دو میچز ہو گئے ہیں جبکہ ایک ایک میچ باقی ہے ۔ اسی طرح انگلینڈ تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر ہے ، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

  • بھارت کیخلاف 5-4 سپنرز کھلانے کا پلان ہے : عاقب جاوید

    بھارت کیخلاف 5-4 سپنرز کھلانے کا پلان ہے : عاقب جاوید

    دوبئی:پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ بھارت کا4-5 اسپنر کھلانے کا پلان ہے، ہم نے اپنی اسٹرینتھ پر کھیلنا ہے، ہم نے اپنی ٹیم سوچ سمجھ کر منتخب کی ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہمیشہ جوش ہوتا ہے یہی خوبصورتی ہے، فخرہمارا میچ ونر کھلاڑی تھا۔قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھارت کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بہت بیلنس ہے، پاک بھارت میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہوتا ہے، پاکستان کے تمام کھلاڑی دبئی میں لیگز اور پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، پلیئنگ الیون کل ٹاس کے وقت مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا4-5 اسپنر کھلانے کا پلان ہے، ہم نے اپنی اسٹرینتھ پر کھیلنا ہے، ہم نے اپنی ٹیم سوچ سمجھ کر منتخب کی ہے،ہماری فاسٹ بولنگ اسٹرینتھ سب سے اچھی ہے، ضروری نہیں کہ جو دوسری ٹیمیں کررہی ہیں وہ آپ بھی کریں، پریشر یہی ہوتا کہ اچھا کھیلنا ہے اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کل کیا ہوگا ابھی کسی کو پتہ نہیں ہے، کسی بھی کھلاڑی کو پرفارمنس دکھانے کیلئے پریشر ہی چاہئے ہوتا ہے، دبئی کی وکٹ بیلنس سپورٹنگ پچ ہے، فخرہمارا میچ ونر کھلاڑی تھا۔عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہمیشہ جوش ہوتا ہے یہی خوبصورتی ہے، کراؤڈ کو اچھا کھیل ہی چاہئے ہوتا ہےاچھا کھیلوتو تعریف ہوتی ہے۔