Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 58 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • انگلش بورڈ کی کھلاڑیوں پر نئی پابندی، پی ایس ایل متاثر ہوگی لیکن آئی پی ایل کھیلنے کیلئے چھوٹ

    انگلش بورڈ کی کھلاڑیوں پر نئی پابندی، پی ایس ایل متاثر ہوگی لیکن آئی پی ایل کھیلنے کیلئے چھوٹ

    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو انگلش ڈومیسٹک سیزن کے دوران کسی فرنچائز لیگ میں کھیلنے سے روک دیابرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹرز پی ایس ایل، ایم سی ایل، ایل پی ایل اور سی پی ایل سمیت متعدد لیگز کھیلتے ہیں لیکن ای سی بی کے فیصلے سے اگلے سال اپریل میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی متاثر ہوگی مگر ای سی بی نے نئی پالیسی میں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لیے چھوٹ دی ہےخیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل اور مئی میں رکھی گئی ہے، انگلش کاؤنٹی سیزن بھی انہی مہینوں میں ہوتا ہے، پی ایس ایل کی شیڈول ونڈو فروری میں ہوتی ہے اور تب انگلش ڈومیسٹک سیزن نہیں ہوتابرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای سی بی کے فیصلے سے فرنچائز کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے کچھ کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ کو چھوڑ سکتے ہیں

  • یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت میں جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان نہ آئے

    یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت میں جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان نہ آئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گےانہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائےگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائےگامحسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھےپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلےمل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گےواضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا آپشن پیش کیا جائے گا ، اور پاکستان کو منانے کی کوشش کی جائے گی، لیکن پاکستان پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے اور ووٹنگ پر فیصلہ پاکستان مخالف ہونے پر پی سی بی حکومت سے مشورہ کرکے جواب دے گا

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں
    ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں، شاہین ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں
    ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہےٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بھمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے

  • افغانستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیکر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز جیت لی

    افغانستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیکر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز جیت لی

    انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیےبرکت اللہ نے 79 اور نازیف اللہ نے 56رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئیپاکستان کی جانب سے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیںافغانستان کے 251 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی یوں افغانستان نے 21 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی واضح رہے کہ انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل تھی

  • اسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    اسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    لاہور- وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سری لنکا اے ٹیم کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے50 اوور کے آخری 2 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں پی سی بی کے مطابق آخری 2 میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھےپی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو احتجاج کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی جیت ہوئی

  • سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، فی تولہ سونا کتنےکا ہوگیا؟

    سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، فی تولہ سونا کتنےکا ہوگیا؟

    ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے اور آج فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہےدس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہےخیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہےپیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے

  • شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس

    شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود لندن کے گیٹ وک ائیر پورٹ پر پھنس گئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں شان مسعود نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سے زائد گھنٹوں سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنسے رہے
    شان مسعود نے کہا میں سکیورٹی مسائل سے واقف ہوں لیکن گیٹ وک ائیرپورٹ اور برٹش ائیرویز کا رویہ مایوس کن ہے جب کہ میں اپنے سامان کی چیکنگ یا اپنے سفر کو دوبارہ ترتیب نہیں دے سکتاواضح رہے کہ کپتان شان مسعود کا گلوبل سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پاچکا ہے

  • چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، براڈ کاسٹرز کیا قدم اٹھاسکتے ہیں؟

    چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، براڈ کاسٹرز کیا قدم اٹھاسکتے ہیں؟

    فروری میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے جب کہ شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہےپاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے، ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچ گئے ہیں محسن نقوی نے بھارت سے خاموشی سے بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کرکے آئی سی سی حکام کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو ہماری حکومت بھی بتا چکی ہے کہ بھارت سے نہ کھیلیں اس لیے جیسے کو تیسا کی پالیسی اختیار کی جائے گی، اس بار کسی بھی دباؤ میں ہائی برڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گابھارت پاکستان نہیں آتا تو قانون کے مطابق نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے ، پھر بھی آئی سی سی بھارت کو شامل کرنے پر مصر ہے تو پھر پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی

  • بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد، وارنٹ جاری

    بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد، وارنٹ جاری

    نیویارک-بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے پر رشوت اور دھوکا دہی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت گوتم اڈانی پر رشوت دینے اور دھوکا دہی کے کیس میں امریکا کی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہےامریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں 26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے
    دوسری جانب امریکا میں بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہی اور وارنٹ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہےرپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہےواضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے

  • بیٹر کے زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا، بری حالت میں اسپتال منتقل

    بیٹر کے زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا، بری حالت میں اسپتال منتقل

    آسٹریلوی امپائر کے منہ پر بیٹر کی زوردار گیند آلگی جس نے امپائر کو نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیاغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیامیچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا