نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کےتھنک ٹینک سے بازپرس شروع ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان کوچ اور چیف سلیکٹرکو طلب کیا، اس میٹنگ میں بھارتی بورڈ سے راجر بنی، جے شاہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے جب کہ 6 گھنٹےکی میٹنگ میں بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک پرسوالات کی بوچھاڑ کردی گئی بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک میں کپتان روہت شرما، کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار شامل تھے، میٹنگ میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ کےحوالے سے بھی بات ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ سے مختلف کوچ قرار دیا گیا جب کہ کپتان، کوچ اور سلیکٹر بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات پائے جاتے ہیں
Category: کھیل
-

پاکستانی جوڑی نے سعودیہ میں ہونیوالا آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ جیت لیا
پاکستانی جوڑی نے سعودی عرب میں ہونے والا آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ جیت لیا احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے آئی ٹی ایف جے 60 ٹورنامنٹ جیتا ریاض میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ہانگ کانگ اور سعودی پلیئرز کے پیئر کو ہرایا نائیل اور بلال نے عیسیٰ علی اور جیکب کیلیانگ شین کو 5-7 اور 5-7 سے شکست دی
-

سلمان نصیر کا تبادلہ، پی سی بی کے نئے سی او او نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دیدی ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ نے سید سمیر حسین کو پی سی بی کا نیا سی او او لگانے کی منظوری دیدی ہے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر سید سمیر احمد کی منظوری دی گئی ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان نصیر کا پی ایس ایل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، سلمان نصیر اب چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل ہوں گےاس کے علاوہ سلمان نصیر پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر بھی ہوں گے
-

بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبر کیوں دی گئی؟ وکرانت گپتا نے بتادیا
اسپورٹس کے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے چند انکشافات کیے ہیں وکرانت گپتا نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی، اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے، کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گاکیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی بلکہ یہ سب بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہےبھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہے وہا ں پر سب جاتے ہیں مگر انڈیا اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف تھے، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوآفیشلی آج آگاہ کیا گیا ہے
وکرانت گپتا کے مطابق انڈین میڈیا کے ذریعے خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کردیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے،حکومت نے میڈیا کے ذریعے یہ بات پاکستان تک پہنچائی اس دوران سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر سکیورٹی کا بہانہ بنائیں گے تو ان کے پاس ٹھوس حقائق نہیں ہیں، اگر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور انگلینڈ پاکستان کھیلنے آرہی ہیں تو انڈیا کو مضبوط گراؤنڈ بنانا پڑے گاخیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہے مگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائےگی دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیامحسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے -

چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی: بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر پر محسن نقوی کا ردعمل
بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے دعوے پر ردعمل میں چیئرمین پی سی بی نے کہا ہےکہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گےقذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیاچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگربھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاؤں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گےمحسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پرخبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگیانہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طورپرآگاہ کیا جائےواضح رہے بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے
-

آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں تاریخ ساز فتح پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کو شاباش دی ہےمحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، بولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ کیےچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی، بہترین پرفارمنس پر حارث، شاہین، رضوان، صائم اور عبداللہ تحسین کے مستحق ہیںمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے، اس بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں
-

ایک میچ میں 6 کیچز، رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کا ریکارڈ برابر کردیا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ کیے، رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد ، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہےایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
-

پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
ایڈیلیڈ – تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیےقبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
آسٹریلیا کی اننگزآسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا

آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایرون ہارڈی اور گلین میکسویل کو حارث نے اپنا شکار بنایا۔ مچل اسٹارک کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کے پانچویں شکار بنے جبکہ آخری وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 29 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ محمد حسنین اور نسیم شاہ کے حصے میں آئی ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی -

پاک، سعودیہ ویمنز دوستانہ فٹبال میچ، پی ایف ایف نے پاکستان اسپورٹس بورڈکو خط لکھ دیا
لاہور- پاکستان اور سعودی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو خط لکھ دیاخط میں پی ایف ایف نے پی ایس بی کو دوستانہ میچ کیلئے این او سی جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی فٹبال فیڈریشن نے پی ایف ایف کو قطر میں 7 دسمبر کو دوستانہ میچ کی آفر دی ہے، سعودیہ کی جانب سے یہ غیر معمولی دعوت نامہ آیا ہے، دونوں فیڈریشنز کے درمیان تعلقات بڑھانے کا یہ اچھا موقع ہے اپنے خط میں پی ایف ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ سعودی عرب کا دعوت نامہ 28 اکتوبر کو موصول ہوا، اس وجہ سے پی ایف ایف پی ایس بی کے این او سی کیلئے بنائے گئے قواعد پر پورا نہیں اترتا، پی ایف ایف درکار تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کو تیار ہے، وقت کی کمی کے باعث نیشنل ویمنز فٹبال ٹیم کے دستے کو این او سی جاری کی جائپی ایف ایف نے پی ایس بی کو خط کے ساتھ سعودی فیڈریشن کے دعوت نامے کے علاوہ ویمنز فٹبال ٹیم کا شیڈول بھی بھی ارسال کر دیاپی ایف ایف کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو دیا گیا ہے، ویمنز ٹیم 20 نومبر کو قطر کے دارالحکومت دوحا جائے گی، ویمنز ٹیم 20 نومبر سے 6 دسمبر تک ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور ویمنز ٹیم کی واپسی 8 دسمبر کو ہوگی
-

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں ٹیم پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی پاکستان نے ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دی، میزبان یو اے ای کے خلاف پاکستان ٹیم 3-10 کے اسکور سے کامیاب ہوئیاس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 0-10 سے شکست دی تھی ایونٹ میں پاکستان ٹیم جمعے کے روز روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی، پاکستان ٹیم دو میں سے دو میچز جیت کر گروپ میں اب تک سرفہرست ہے
