Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 71 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے

    ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکن بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ 2023 کی میزبانی کرنے پر ناراض ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پورے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ناراض ہے اور اسی وجہ سے لنکن ٹائیگرز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اور لنکن بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب نجم سیٹھی کی تجویز کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر عمل کرنے کے بجائے ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو ترجیع دی گئی۔ اس ماڈل میں ابتدائی طور پر پاکستان میں 4 میچز کرانے اور پھر دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

  • پاکستان کی مینز، ویمنز ٹیموں کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں، چیئرمین آئی سی سی

    پاکستان کی مینز، ویمنز ٹیموں کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں، چیئرمین آئی سی سی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کا دو روزہ لاہور کا دورہ اختتام کو پہنچا۔

    گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ اس دورے میں گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر حکام سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کرکٹ کی ترقی اور اسے مزید فروغ دینے سے متعلق مشترکہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔

    گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قومی کرکٹ اکیڈمی، لاہور قلعہ، لاہور میوزیم، مینار پاکستان اور سیف سٹی پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔

  • پاکستان رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی۔

    دی ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

  • بابراعظم کو بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق

    بابراعظم کو بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بابراعظم کی جگہ نیا کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کو فری ہینڈ دینے کی حمایت کردی۔

    ماضی کے معروف آل راؤنڈر نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانا ٹیم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ بابراعظم کو اختیارات دیے جائیں اگر انہیں بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں۔
    عبدالرزاق نے کہا کہ جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو تبدیلیاں کرنی چاہیئں تو پھر آپ کرکٹ کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہیں۔ مگر جب آپ اپنی سوچ کو صرف بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے اور ان کی جگہ نیا کپتان لانے تک محدود کردیں تو پھر بہتری کیسے ممکن ہے؟

    سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ کو انہیں ( بابراعظم کو) فری ہینڈ دینا چاہیے، اور انہیں کپتانی سے ہٹانے سے متعلق جو خبریں گردش کررہی ہیں انہیں ختم ہوجانا چاہیے۔

    43 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر قومی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہے تو بابراعظم کی کپتانی سے منسلک تمام تنازعات ختم ہوجانے چاہیئں۔

  • قومی ویمن کرکٹر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی ویمن کرکٹر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔

    آل راؤنڈر کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ چئیرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ندا ڈار کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ندا ڈار اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

  • انگلینڈ میں ایشیاکپ کروانے کی پیشکش؛ رمیز نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

    انگلینڈ میں ایشیاکپ کروانے کی پیشکش؛ رمیز نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ایشیاکپ کیلئے انگلینڈ کو متبادل وینیو تجویز کرنے پر نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی انگلینڈ کو ایشیاکپ کیلئے وینیو کے طور پر تجویز کرنے پر انہیں شدید تشویش ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر مستحکم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ رواں سال بھارت میں ہے، ورلڈکپ سے قبل ایشیاکپ کا کھیلنے کا مقصد یہی ہے کہ برصغیر کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہو، رمیز راجا نے دبئی کی تجویز کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹورنامنٹ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

  • فوج نہ ہو تو ہمیں پتہ چلے کے آزادی کیا ہوتی ہے، شاہد آفریدی

    فوج نہ ہو تو ہمیں پتہ چلے کے آزادی کیا ہوتی ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ اور گھیراو کی سخت مذمت کردی۔

    ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بات کرنے پربھی شدید تنقید شروع ہوجاتی ہے۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ بدتمیزی اور گالم گلوچ ہونے پر ایک طرف ہو جاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست پوری دنیا میں ہوتی ہے، ہمارے ملک میں بھی سیاست ہوتی ہے لیکن یہ کس قسم کی سیاست ہو رہی ہے۔ میں اس ملک میں چھوٹے سے بڑا ہوا،اب میرے بچے بڑے ہو رہے ہیں، وہ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے تو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے۔خود اس ملک کے دشمن ہیں۔ پاک فوج کی بہت قربانیاں ہیں، پاک فوج اس ملک کی حقیقت ہے،فوج نہ ہو تو ہمیں پتہ چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے کشمیریوں سے اور فلسطینیوں سے پوچھیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو دنگا فساد کے حالات سے دور رکھنا چاہیے ہمیں ترقی اور کامیابی کے سفر کو لے کر آگے چلنا ہے۔

  • ؕڈالرز کی دوڑ میں کرکٹ برادری کا مفاد پیچھے رہ گیا

    ؕڈالرز کی دوڑ میں کرکٹ برادری کا مفاد پیچھے رہ گیا

    لاہور: ڈالرز کی دوڑ میں کرکٹ برادری کا مفاد پیچھے رہ گیا،’’بگ تھری‘‘ کا منصوبہ ختم ہونے کے باوجود 3 بڑوں کی اجارہ داری برقرار رکھنے رہی۔

    2024 سے 2027تک آئندہ سرکل کیلیے ریونیو ماڈل کے بارے میں معلومات سامنے آنے سے ہی مالی تقسیم میں نا انصافی اور بھارتی اجارہ داری پر سخت تنقید ہورہی ہے،اس کے تحت پہلے ہی مالی طور پر مستحکم ملکوں کو زیادہ مضبوط ہونے کا موقع ملے گا ، کمزور ملکوں کی کمزوری میں مزید اضافہ ہوگا۔

    مجوزہ ریونیو ماڈل سالانہ 600ملین ڈالر کے سرپلس فنڈ پر مشتمل ہے،ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو ریونیو کا 89فیصد یعنی 533ملین ڈالر سالانہ حاصل ہوں گے،صرف بھارت کو ہی مجموعی آمدنی کا 38.5فیصد 231ملین ڈالر ملیںگے،انگلینڈ کو 41.33، آسٹریلیا کو 37.53ملین ڈالر پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع ملے گا،سب سے کم شیئر افغانستان کا ہوگا جسے 16.82ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

    ایسوسی ایٹس کیلیے صرف 11فیصد رقم مختص کی گئی، فنڈز کا استعمال عالمی سطح پر کرکٹ کے فروغ کیلیے کیا جانا چاہیے مگر اس مقصد کیلیے استعمال بہت کم ہوگا۔

  • محمد عامر نے بابراعظم کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت کردی

    محمد عامر نے بابراعظم کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت کردی

    لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بابراعظم کو ’ ا وسط درجے کا کھلاڑی‘ یا ’ ٹیل اینڈر ‘ نہیں کہا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے بابراعظم کی بلے بازی کی تیکنیک کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا بہترین بلے باز قرار دیا۔

    محمد عامر نے کہا،’’ سب سے پہلے تو میں ان لوگوں سے کہنا چا ہوں گا جنہوں نے اس معاملے کو غلط رخ دیا کہ وہ میرا کوئی ایک انٹریو ایسا دکھادیں جس میں میں نے کہا ہوکہ بابراعظم اوسط درجے کا کھلاڑی یا ٹیل اینڈر ہے۔ ‘‘

    فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے تمام انٹرویوز میں بابراعظم کو پاکستان کا بہترین بیٹر کہا ہے اور متعدد بار یہ کہہ چکا ہوں کہ بابر کو اس کی بہترین تیکنیک کی وجہ سے ون ڈےا ور ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کرانا ایک مشکل کام ہے، تو میں اسے ٹیل اینڈر کیوں کہوں گا؟

    31سالہ بولر نے کہا کہ میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ بطور بولر میرا کام وکٹیں لینا ہے چاہے بیٹسمین کوئی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ بابراعظم ہو یا کوئی ٹیل اینڈر ہر وکٹ بہت اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران محمد عامر نے کہا تھا کہ ان کے لیے بابراعظم یا کسی ٹیل اینڈرز کو بولنگ کرانا ایک ہی جیسا ہے۔

  • بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

    بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔

    اسٹار بلے باز 100 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 97 اننگز میں حاصل کیا۔ Image اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 101 اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈ 114، بھارت کے ویرات کوہلی 114 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 115 اننگز میں 5 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔