Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 73 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • آسٹریلیا کو کھوئی ہوئی فٹبال ایشز ٹرافی 69 برس بعد مل گئی

    آسٹریلیا کو کھوئی ہوئی فٹبال ایشز ٹرافی 69 برس بعد مل گئی

    سڈنی: آسٹریلیا کو کھوئی ہوئی فٹبال ایشز ٹرافی 69 برس بعد مل گئی۔

    1923 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے ایک لکڑی کے کیس میں اپنے سگار کی راکھ ڈالی اور اسی کیلیے فٹبال مقابلوں کا آغاز ہوا، آخری مرتبہ اس ٹرافی کو 1954 میں دیکھا گیا تھا، اب یہ آسٹریلین فٹبال کے سابق چیف سڈنی اسٹورے کی فیملی کو ملی ہے۔

  • ویمن کرکٹر پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا

    ویمن کرکٹر پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا

    لندن: ویمن کرکٹر سارہ گلین پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا۔

    انگلش خاتون کرکٹر سارہ گلین پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا، انھیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا بلکہ نامناسب کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

    نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔

    راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 اسکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا اسکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اچھا کھیلے۔ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے تھے لیکن نہیں کرسکے بہرحال رضوان نے بہت اچھا کھیلا، کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل پریکٹس میں ہیں اور ون ڈے کے لیے اچھی تیاری کریں گے۔

    اپنے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اور ہم ہر گھنٹے سیکھ رہے ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے۔ ہم بھی ایک دوسرے کو خامیاں بتاتے ہیں اور مل کر بہتری لانے کی کوشش ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خود بھی ہر میچ کے بعد صورتحال پر غور کرتا ہوں، کیا بہتر ہو سکتا تھا اگر اچھا کیا تو مزید بہتری کیسے لاسکتا ہوں، میں مطمئن نہیں ہوتا یہی تربیت بھی ہے اور اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ برا کرکے تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاداب نے ماضی میں بہترین کارکردگی دی اس لیے ایک میچ یا سیریز میں پرفارمنس بہتر نہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔

  • مجھے” سسر” کہہ کر مخاطب مت کرنا، شاہد کی شاہین آفریدی کو ’تنبیہ‘

    مجھے” سسر” کہہ کر مخاطب مت کرنا، شاہد کی شاہین آفریدی کو ’تنبیہ‘

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انھیں عوامی سطح پر ” سسر ” کہہ کر نہ پکارے۔

    ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گپ شپ لگاتے ہوئے کہا کہ شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔

  • ’’چاچا‘‘ افتخار احمد نے بالآخر ساتھی کرکٹرز میں عیدی تقسیم کردی

    کراچی: ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے افتخار احمد نے ساتھی پلیئرز میں عیدی تقسیم کردی۔

    قومی کرکٹ ٹیم میں ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے بالآخر ساتھی پلیئرز میں عیدی بانٹ دی۔

  • راشدلطیف نے بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی

    راشدلطیف نے بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی۔

    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پہلوؤں کا بھی تذکرہ کیا جہاں انہیں اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا،’’بابراعظم اور ویرات کوہلی ، دونوں کو ایک ہی مشکل کا سامنا ہے۔ یہ دونوں بیٹسمین کھیلتے ہوئے اپنے پورا پاؤں باہر نہیں نکالتے اور گیند کو جسم کے قریب کھیلتے ہیں۔ اگر گیند سوئنگ ہورہی ہو تو اس صورت میں آؤٹ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔‘‘

    راشدلطیف نے مزید کہا کہ جب ( دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں) بابراعظم نے سینچری مکمل کرنے کے لیے اسٹروک کھیلا تھا تو گیند گلی پوائنٹ کے اوپر سے گئی تھی۔

    ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس خامی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    راشد لطیف نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان پر آنے کے بعد ( نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ) کرس ووکس نے اپنی بولنگ پر توجہ دی ہے اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ اگر سوئنگ کارآمد ثابت نہیں ہورہی تو بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے سلو بال کارگر ہوسکتی ہے۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف

    لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

    نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

    کٹھمنڈو: نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

    نائلہ کیانی نے پیر کی صبح نیپال میں واقع 8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا چوٹی کو سر کیا۔ نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

  • عماد وسیم نے بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا

    عماد وسیم نے بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا

    لاہور: آل رائونڈر عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی ‘ قرار دے دیا۔

    عماد وسیم نے پاکستانی کپتان کے بارے میں یہ ریمارکس ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں ان کی شان دار سینچری اننگز کے بعد دیے۔

    دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی کپتان نے 174.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

    میچ کے بعد بابراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

    عماد وسیم نے کہا،’’ میں نے بہت سی اننگز دیکھی ہیں مگر میری رائے میں ان کی یہ اننگز سب سے بہتر تھی، خاص طور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انہوں نے جس انداز سے اننگز کو آگے بڑھایا وہ لاجواب تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔‘‘

    اس موقع پر بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں اپنی تیسری سینچری کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس میچ میں پرفارم کرکے بہت خوش ہوں۔ میرے ساتھ دو اچھی پارٹنرشپس بنیں، اور پھر ہمارے بولروں نے بہترین پرفارم کرتے ہوئے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

  • سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘

    سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

    سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔