Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 72 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • چوتھا ون ڈے؛ بابر الیون کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں

    چوتھا ون ڈے؛ بابر الیون کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں

    کراچی: کپتان بابراعظم نے پلئینگ الیون میں ٹاس کے وقت 5 تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔

    سیریز کے چوتھے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس کے وقت اعلان کیا کہ امام الحق کی جگہ شان مسعود، عبداللہ شفیق کی جگہ افتخار، نائب کپتان شاداب کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب بولنگ کے شعبے میں نسیم کی جگہ حارث رؤف کو موقع دیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار محمد نواز کو چوتھے ون ڈے سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 12 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 12 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 ویں اوور میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کرنے والے کول میک کونکی 64 رنز بنا کر ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ کپتان ٹام لیتھم 45، ول ینگ 33، ڈیرل مچل 21 اور مارک چیپ مین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 54، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31، عبداللہ شفیق اور فخر زمان 19، 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمد نواز اور شاداب خان رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن نے 2 اور کول میک کونکی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار

    نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار

    کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 27 سالہ امام الحق 90 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، یہ انکا 59 واں انٹرنیشنل ون ڈے میچ تھا۔

    امام الحق نے میچ کے دوران 107 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور 37.6 ویں اوور میں ایڈم ملنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
    امام الحق اس سے قبل 58 اننگز میں 6 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 9 سنچریز اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 2629 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ امام الحق پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ہیں۔

  • تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 54، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31، عبداللہ شفیق اور فخر زمان 19، 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    محمد نواز اور شاداب خان رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن نے 2 اور کول میک کونچی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • کیویز کیخلاف سینچریاں؛ فخر رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے

    کیویز کیخلاف سینچریاں؛ فخر رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں سینچریاں اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی آئی سی سی حالیہ مینز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 ہے جبکہ فخر زمان تین درجے ترقی پاکر 784 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈرڈوسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 777 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بھارت کے شبمن گِل 738 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

  • ارب پتی آئی پی ایل معاوضے دینے میں کنجوس نکلی

    ارب پتی آئی پی ایل معاوضے دینے میں کنجوس نکلی

    کراچی: ارب پتی آئی پی ایل معاوضے دینے میں کنجوس نکلی جب کہ دنیا کی بڑی اسپورٹس لیگ کا ہم پلہ سمجھنے والے حکام کرکٹرزکو آمدنی سے مناسب حصہ نہیں دیتے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اور وہاں کے سابق کرکٹرز وغیرہ آئی پی ایل کا موازنہ دنیا کی بڑی اسپورٹس لیگ سے کرتے ہیں، حال ہی میں سابق چیئرمین للت مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عنقریب یہ دنیا کی تمام بڑی اسپورٹس لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گی، مگر دوسری جانب پلیئرز کو معاوضوں کی ادائیگی میں انتہائی کنجوسی برتی جارہی ہے، اس معاملے میں بھارتی لیگ سب سے آخر میں موجود ہے۔

  • میسی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    میسی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    وزیر سیاحت احمد الخطیب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سعودی عرب آئے ہیں۔

    تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو ایک پارک میں ساتھ بیٹھے وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ ہرن کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

  • آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے

    آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے

    کراچی: آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ڈالرز سے اکائونٹ بھرنے کا خواب دیکھنا شروع کردیا۔

    آئی پی ایل کی 10 میں سے 8 فرنچائزز نے دوسرے ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز میں کم سے کم ایک ٹیم لی ہوئی ہے اور اب یہ فرنچائزز دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر معاہدوں کی کوشش میں ہیں جس سے کھلاڑیوں کا اپنے ملکی بورڈ سے تعلق ختم ہوجائے گا اور وہ براہ راست اپنے آئی پی ایل ٹیم مالکان کو جوابدہ اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے بھی ان سے این او سی لینا ہوگی۔

    چند روز قبل ان فرنچائزز کی جانب سے انگلش کرکٹرز سے رابطے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، اب آسٹریلوی کرکٹرز بھی فرنچائزز کی جانب سے دکھائے جانے والے سبزباغ سے متاثر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • پہلا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    پہلا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

    راولپنڈی میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ وِل ینگ 86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • حارث سہیل سیریز کے آغاز سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے

    حارث سہیل سیریز کے آغاز سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بلےباز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

    حارث سہیل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران بائیں کندھے میں انجری کا شکار ہوئے، البتہ انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم اسکین تسلی بخش آئے ہیں۔