Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 75 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے تاجکستان کو شکست دیدی

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے تاجکستان کو شکست دیدی

    ویمنز اولمپک فٹبال کوالیفائر میں پاکستان نے تاجکستان کو 0-1 سے شکست دیدی۔

    اے ایف سی پیرس اولمپک 2024 ویمنز کوالیفائرز کے آخری میچ میں پاکستان نے میزبان کو ملکہ نور کے فیصلہ کن گول کی بدولت 0-1 سے شکست دی۔

    کوالیفائر میں یہ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی کامیابی تھی تاہم جیت کے باوجود مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ سے پہلے ہی باہر ہوچکی تھی۔
    گروپ ای میں فلپائن اور ہانگ کانگ نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان ایک کامیابی کے ساتھ گروپ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔

    دوسری جانب میزبان تاجکستان کو گروپ میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ایشیاکپ، پاکستان نے میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

    ایشیاکپ، پاکستان نے میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

    کراچی: پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا۔

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا جب میں پی سی بی میں آیا تو استفسار کیا تھا کہ کیا سابق سربراہ رمیز راجہ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کر دیے؟ قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز موصول ہی نہیں ہوئی، پھر میں نے کافی بھاگ دوڑ کی۔

    ٹویٹر پر اے سی سی کے صدر جے شا سے بھی بحث ہوئی،میٹنگ کے منٹس میں احتجاج ریکارڈ کرایا کہ تاخیر کی وجہ بتائیں اور فوری طور پر بھیجیں،اس کے بعد اب جا کر انھوں نے ہمیں ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ بھیجا،اسے پڑھ کر ایسا لگا کہ بھارت ہی فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کہاں ہونا ہے،ہمارے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی،اس لیے ہم نے ترمیم کر کے دستاویز انھیں واپس بھیج دی۔

  • پاکستان بھارت کے دو شہروں میں میچ کھیل سکتا ہے، انڈین میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان بھارت کے دو شہروں میں میچ کھیل سکتا ہے، انڈین میڈیا کا دعویٰ

    ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے میچ چنئی اور کولکتہ میں کھیلنے کو ترجیح دے گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے میچ چنئی اور کولکتہ کے شہروں میں کھیلنے کو ترجیح دے گی۔

    آئی سی سی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ماضی میں ان دونوں شہروں میں کھیلتے ہوئے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا لہٰذا گرین شرٹس کے لیے یہ دونوں شہر ترجیحی وینیو ہوں گے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے مابین اس حساس معاملے پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے ۔

    آئی سی سی کے اہم ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اگرچہ بیشتر انحصار بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت پر ہے لیکن اگر موقع دیا گیا تو پاکستان اپنے زیادہ تر ورلڈ کپ میچز کولکتہ اور چنئی میں کھیلنا چاہے گا۔

    آئی سی سی کے ذریعے نے مزید بتایا کہ کولکتہ میں پاکستان نے 2016 میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا تھا اور یہاں کھلاڑی سیکیورٹی سے مطمئن تھے۔ یہی معاملہ چنئی کا بھی ہے۔

    رواں ہفتے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی پرستار چاہتے ہیں کہ اگر انڈیا ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو پاکستانی ٹیم بھی وہاں ورلڈ کپ کے میچ نہ کھیلے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ایک روزہ عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 46 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ احمدآباد، لکھنؤ، ممبئی، راج کوٹ، بنگلور، دہلی، اندور، گوہاٹی، حیدرآباد اور دھرم شالا شمیت12 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

  • ایشیاکپ؛ پاکستان میزبانی کا خواب پورا کرنے پر ڈٹ گیا

    ایشیاکپ؛ پاکستان میزبانی کا خواب پورا کرنے پر ڈٹ گیا

    لاہور: پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کا خواب پورا کرنے کیلیے ڈٹ گیاَ

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا یہ ہمارا دوٹوک موقف ہے، ایشیائی ایونٹ کا جو فیصلہ ہوا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔

  • دو کھلاڑیوں کو دیکھ کر ملک کیلئے کھیلنے کی خواہش ہوئی، زمان خان

    دو کھلاڑیوں کو دیکھ کر ملک کیلئے کھیلنے کی خواہش ہوئی، زمان خان

    لاہور: زمان خان نے کہا ہے کہ شروع سے ہی شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو دیکھتا تھا اور ان کی طرح ملک کے لئے کھیلنا کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔

    پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں لیستھ ملینگا کو دیکھتا تھا اور ان کی باولنگ سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ پی ایس ایل میں پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونا ایک خواب لگ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے افغانستان کے خلاف موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ ٹریننگ کیمپ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث اور دوسرے سینئرز کے ساتھ ٹریننگ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

    زمان خان کا کہنا تھا کہ بولنگ کوچ عمر گل سے بھی ٹپس مل رہی ہیں. کوشش ہوگی کہ سب سینئرز سے جتنا تجربہ حاصل کرسکوں کرلوں تاکہ بولنگ کو مزید بہتر کرسکوں۔

    زمان خان کا موف تھا کہ شاہین آفریدی میں کافی چیزیں دیکھیں اور سیکھی ہیں۔افغانستان کے خلاف سیریز میں نئی وکٹیں اور نئے کھلاڑی تھے۔ اب ہوم کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملا تو پرفارمنس کا گراف بہتر نظر آئے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی سے چیزیں کافی بہتر ہوں گی۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ امپائرنگ پینل کا اعلان ہوگیا

    پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ امپائرنگ پینل کا اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کرس براڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میچ ریفریز ہوں گے۔

    علی نقوی لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پانچ ٹی20 میچز میں میچ ریفری ہوں گے جس میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

  • بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

    بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

    بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم جمعہ کو تربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔

  • علیم ڈار کا 24 شاندار کیریئر اختتام پزیر

    علیم ڈار کا 24 شاندار کیریئر اختتام پزیر

    میر پور: پاکستانی امپائر علیم ڈار کا 24 سالہ کیریئر کا شاندار اختتام ہوگیا۔

    بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانےو الے ٹیسٹ میچ میں آخری بار امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کودونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ساتھی امپائرز نے پرتپاک انداز سے الوداع کیا۔

    علیم ڈار 2002 سے ایلیٹ پینل آف امپائر کے رکن تھے۔ اس دوران انہوں نے 439 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
    کیریئر کے دوران انہوں نے چار بار ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے کی جبکہ 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کو سپروائز بھی کیا۔

  • ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

    ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

    لاہور: ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک کولز 2 سالہ کنٹریکٹ پر مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ کمیٹی میں اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم راشد بھی شامل ہوں گے۔

    سلیم جعفر ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ اور محتشم راشد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مارک کولزاس سے قبل 2017 سے 2019 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں ٹیم نے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نئے تقرریوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندا ڈار ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے جبکہ مارک کولز کا خواتین کی کرکٹ کوچنگ میں اچھا ٹریک ریکارڈ ہے اور سلیم جعفر بین الاقوامی تجربے سے مالا مال ہیں، ان تینوں کا امتزاج ہماری خواتین پلیئرز کو اعلیٰ معیار کا بین الاقوامی کرکٹر بننے میں مدد دے گا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ندا ڈار کی کپتانی، مارک اور سلیم جعفر کی رہنمائی میں پاکستان ویمن ٹیم کامیابی کی منازل طے کرے گی۔

    ندا ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر فخر ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں آنے والے ایونٹس میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ذمہ داری سونپنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، ٹیم کو آگے لے جانے کی پوری کوشش کروں گی۔

    ندا ڈار نے بسمہ معروف کی بطور کپتان ٹیم کیلئے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ انکی میراث کو جاری رکھتے ہوئے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    ندا ڈار نے کہا کہ آنے والا سیزن مشکل ہونے والا ہے لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دلچسپ ٹیلنٹ موجود ہے، جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ کورس کے دوران اس میں نمایاں بہتری آئے گی اور ٹیم کو مضبوط پرفارمنس پیش کرنے میں مدد ملے گی، بطور کپتان میرا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ معیاری کرکٹر بن سکیں۔

  • بابر اعظم کی پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    بابر اعظم کی پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وہاب ریاض کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض سے کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ کپتان بابر اعظم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وہاب ریاض کے دفتر آکر ملاقات کی اور انہیں نگراں حکومت پنجاب کا مشیر بننے پر مبارکباد دی۔

    بابر اعظم نے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر وہاب ریاض کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے وہاب ریاض کھیلوں کے فروغ کےلئے بہترین کام کریں گے۔

    اس موقع پر مداحوں نے بابر اعظم کو گھیرا اور اُن کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔

    مشیر کھیل نگران حکومت پنجاب ویاب ریاض نے بابر اعظم کو پنجاب ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔وہاب ریاض اور بابر اعظم کا مل کر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان گیمز میں تعاون پر بابر کا مشکور ہوں۔ کرکٹ سمیت پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    بابر اعظم نے وہاب ریاض کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی ترویج کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔