Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 77 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد

    نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد

    پاکستان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابراعظم کپتانی کرکے ہی سیکھیں گے، وہ بتدریج بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

    معروف یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابراعظم یا کسی اور کیساتھ ہو! لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

    سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میرا آخری سیزن تھا۔

  • شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا کے اعزاز سے نواز دیا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں فنکار بھی شامل ہیں۔

    افتخار احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈ ویزا دینے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے مجھے اُس ملک کی طرف سے گولڈن ویزا کا اعزاز دیا گیا جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں‘۔

    شاداب خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے علاوہ یو اے ای دوسرا ملک ہے جہاں میں نے بہت زیادہ ٹائم گزارا ہے اور یہاں قیام کے دوران مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، گولڈن ویزا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

    یو اے ای گولڈن ویزا کے فوائد
    یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

    گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

  • کوچ نہ کپتان، محمد حارث نے سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

    کوچ نہ کپتان، محمد حارث نے سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

    لاہور: کوچ نہ کپتان، محمد حارث نے افغانستان سے سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اوپنر نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا، اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہا جس کا مجھے افسوس ہے، اس تجربے سے سیکھتے ہوئے مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔

  • عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا

    عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا

    شارجہ: آل راؤنڈر عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو دنیا کی مشکل ترین قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ ایسی پچز اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

    میچ کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ کبھی آؤٹ آف فارم میں نہیں رہا، چانسز مل رہے ہیں لیکن شارجہ کی وکٹ کافی مشکل ہے۔ یہاں پر خیال تھا کہ 130 سے 140 کا سکور اچھا ہوگا، اچھا ہدف دینے میں کامیاب رہے تھے۔ ہم نے آخر تک کوشش بھی کی کہ رنز کا دفاع کرسکیں لیکن بدقسمتی سے ہار گئے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ پاکستانی لڑکوں میں پوٹینشل بہت زیادہ ہے اور پرفارمنس دے کر یہ ٹیم میں آئے ہیں، وکٹ کنڈیشنز کو سمجھنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور میرے خیال میں شارجہ دنیا کی مشکل ترین پچز میں سے ایک ہے۔ ایسی وکٹ آپ کو کبھی نہیں ملے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی ہم نے لیگز کھیل کر بہت تجربہ حاصل کیا ہے کہ کس وکٹ پر کس طرح کھیلنا ہے، مجھے یقین ہے کہ نوجوان بیٹرز بھی اس سیریز سے سیکھیں گے کہ کس طرح ایسی پچز پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اچھے کھلاڑی وہ ہوتے ہیں جو کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہیں، وکٹ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بولنگ کی جاتی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سیریز ہارنے کا بہت دکھ ہے اور اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے، ہماری ترجیح اب آخری میچ جیت کر وائٹ واش سے بچنا ہے۔ اس کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • نوجوان کرکٹرز دباؤ میں آکر گھبرا گئے، شاداب خان

    نوجوان کرکٹرز دباؤ میں آکر گھبرا گئے، شاداب خان

    قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میں اچھے کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

    شارجہ میں پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، پریشر میں آکر نروس ہوگئے جس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے ہم بلکل ٹھیک تھے البتہ ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، احسان اللہ، زمان خان اور عماد وسیم کی واپسی مثبت رہی۔

  • یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

    یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

    میامی: روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی شدت کھیلوں کے میدان پر نظر آنے لگی۔

    میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، روسی کھلاڑی نے یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سے مات دی تھی۔

    میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔
    قبل ازیں اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پر ورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی

    عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے نام سے عمران خان کے بارے میں چلنے والا بیان افسوسناک ہے۔

    شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران بھائی کے بارے میں چلنے والا بیان پر افسوس ہوا۔ اس بارے میں جوبھی گندی سیاست کررہا ہے وہ کرے تاہم مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائے۔ میں اس گندی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ جو کہنا ہو وہ کہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر میرا کوئی بیان دکھا دیں جس میں عمران خان کے بارے میں ایسی کوئی بات کی ہو۔

    سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتاری دینا چاہیے تاکہ حالات بہتر ہوں۔

    شاہد آفریدی کے مبینہ بیان پر تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے گزشتہ روز سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • لاہور میں کشیدگی؛ پی ایس ایل منتظمین کی پریشانی میں اضافہ

    لاہور میں کشیدگی؛ پی ایس ایل منتظمین کی پریشانی میں اضافہ

    لاہور میں سیاسی کشیدگی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین کو بھی پریشانی میں متبلا کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام پروگرام کے مطابق آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین اہم شیڈول میچ کروانے کیلئے پُر عزم ہیں جبکہ گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔

    مال روڈ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف موڑنا ہے، یہ وہ ہی راستہ ہے جہاں اس وقت پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے۔

  • بڑے ہدف کے باوجود شکست کیوں ہوئی؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی

    بڑے ہدف کے باوجود شکست کیوں ہوئی؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی

    راولپنڈی: پشاور زلمی کے کپتان نے بڑے ہدف کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتا دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی باولنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

  • پاکستان کو پہلا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق اولمپئن فضل الرحمٰن انتقال کرگئے

    ایبٹ آباد: پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق اولمپین فضل الرحمٰن انتقال کرگئے۔

    فضل الرحمٰن میکسیکو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ تھے اسکے علاوہ اُنہیں پہلے ہاکی ورلڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

    فضل الرحمٰن نے پہلے ورڈ کپ میں انڈیا کے خلاف واحد گول کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔
    فضل الرحمن 1968 اور 1972 کے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 1971 کے ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔